دیکھ کر بھاگا ہوں میں کفگیر اُس کے ہاتھ میں

آگئی ہے اب مری تقدیر اُس کے ہاتھ میں فیس بُک پہ لوڈ کی تھیں جھوٹی تصویریں تمام آگئی یہ کون سی تصویر اُس کے ہاتھ میں اُس کے سب قانون اُس کے فائدے کے واسطے وہ ہے حاکم اور ہے تعذیر اُس کے ہاتھ میں اک منٹ میں وہ ہجومِ بیکراں لے آئے گا […]

دکھاؤ اپنا نہ حسن و جمال چوکھٹ پر

گرا رہے ہیں سبھی لوگ رال چوکھٹ پر ارادہ ہے کہ ترے نقش پا سمیٹوں میں سو لے کے آیا ہوں گھر سے کدال چوکھٹ پر ہے رزق معدے کی زینت نہ کر اسے پامال نہ دال ڈال ارے او رزال چوکھٹ پر پلانی چائے نہ پڑ جائے ان کو بیٹھک میں تعلقات کریں وہ […]

دوش دیتے رہے بیکار ہی طغیانی کو

ہم نے سمجھا نہیں دریا کی پریشانی کو یہ نہیں دیکھتے کتنی ہے ریاضت کس کی لوگ آسان سمجھ لیتے ہیں آسانی کو بے گھری کا مجھے احساس دلانے والے تو نے برتا ہے مری بے سر و سامانی کو شرمساری ہے کہ رکنے میں نہیں آتی ہے خشک کب تک کوئی کرتا رہے پیشانی […]

دلیل و حُجتِ حق دیگر است و حق دیگر

طریقِ جہل ہزار و رہِ شناخت یکے حق کے بارے میں دلیلیں دینا اور حجتیں اور تاویلیں بیان کرنا کوئی اور چیز ہے اور حق کچھ اور ہے جہالت اور نادانی کے تو ہزاروں طریقے اور راستے (دلائل) ہیں لیکن شناخت اور عرفان کی بس ایک ہی راہ ہے

خداوندا! ہمیں صدق و صفا دے

مروّت، حلم دے، صبر و رضا دے تو محروموں کو بھی خوشیاں عطا کر مریضوں کو مرے مولا شفا دے سِکھا مہر و وفا، اہلِ جفا کو جو شیطاں ہیں انھیں انساں بنا دے دلوں کے بھید تو سب جانتا ہے تُو سنتا ہے اگر کوئی صدا دے ہمیں توفیق دے حمد و ثنا کی […]

خداوندا! نگہ، رحمت خدارا

عطا کُن عشقِ احمد بے نوا را خدا کی یاد میرے دلنشیں ہے خدا کی یاد ہے دلکش دلآرا خدایا وصل کی نعمت عطا کر نہیں اب ہجر کی دوری گوارا خدا کا ذکر، محبوبِ خدا کا خدا نے میری نس نس میں اُتارا وہی چارا گرِ بے چارگاں ہے وہی حامی و ناصر ہے […]

خدا کے نام سے ہی ابتدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

خدا کا ذکر، ذکرِ جانفزا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے خدائے پاک ربُّ العالمیں ہے، محمد رحمۃ اللعالمیں ہے حبیب اللہ محبوبِ خدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے خدا فرمائے اور ساری خدائی، فزوں تر ہو مقامِ مصطفائی مرا بھی یہ وظیفہ برملا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے عطا اللہ نے کی […]

خدا کا اسم، اسمِ دلکشا ہے

خدا کا ذکر، ذکرِ جاں فزا ہے خدا حاجت روا، فرماں روا ہے خدا سب کا خدا، میرا خدا ہے خدا سے مانگتا شاہ و گدا ہے خدا سنتا سبھی کی التجا ہے خدا معذور کو دیتا رِدا ہے خدا بے پر کو پر کرتا عطا ہے خدا مخلوق کا والی سدا ہے خدا کب […]

خدا نے مجھ کو یہ اعزاز بخشا

مجھے حمد و ثنا کا کام سونپا رحیم و مُونس و مشفق خدا سا کوئی ہرگز نہیں ہے ، تھا ، نہ ہو گا خدا کا ذکر دلکش ہے دل آرا مری جاں میرے تن من میں سمایا خدا شہ رگ سے بھی نزدیک تر ہے خدا کون و مکاں میں جلوہ فرما ہوا گمراہ […]

خدا میرا شفیق و مہرباں ہے

خدا میرا انیسِ بیکساں ہے خدا لطف و کرم کا سائباں ہے نحیف و ناتواں کا پاسباں ہے محبت کا وہ بحرِ بے کراں ہے مؤدت کا مہکتا گلستاں ہے خدا کامل ہے اکمل بے گماں ہے خدا ہی خالقِ کون و مکاں ہے خدا دل میں نہاں ہر سو عیاں ہے ازل سے تا […]