سرکارِ دو عالم کے رُخ پر انوار کا عالم کیا ہو گا

جب زُلف کا ذکر ہے قرآں میں رخسار کا عالم کیا ہو گا محبوب خدا کے جلوؤں سے ایمان کی آنکھیں روشن ہیں بے دیکھے ہی جب یہ عالم ہے دیدار کا عالم کیا ہو گا جب ان کے گدا بھر دیتے ہیں شاہانِ زمانہ کی جھولی محتاج کی جب یہ حالت ہے مختار کا […]

جو مدینہ ہم بھی جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

وہیں راہ بھُول جاتے تو کچھ اور بات ہوتی میری زیست کے عناصر درِ مصطفی پہ چل کر میرا ساتھ چھوڑ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی یہ ہوا کے مست جھونکے جو ارم سے آرہے ہیں یہی طیبہ ہو کے آتے تو کچھ اور بات ہوتی یہ ستاروں کا تبسّم ہے نظر نواز لیکن […]

میں تو خود ان کے در کا گدا ہوں، اپنے آقا کو میں نذر کیا دوں

اب تو آنکھوں میں کچھ بھی نہیں ہے، ورنہ قدموں میں آنکھیں بچھا دوں آنے والی ہے ان کی سواری، پھول نعتوں کے گھر گھر سجا دوں میرے گھر میں اندھیرا بہت ہے، اپنی پلکوں پہ شمعیں جلا دوں میری جھولی میں کچھ بھی نہیں ہے، میرا سرمایہ ہے تو یہی ہے اپنی آنکھوں کی […]

مجھے در پہ پھر بُلانا مدنی مدینے والے

مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والے مری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے بنے دل ترا ٹھکانا مدنی مدینے والے تری جب کہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی مرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والے مجھے سب ستا رہے ہیں مرا دل دُکھا رہے ہیں تمھیں حوصلہ بڑھانا مدنی مدینے والے مرے […]

نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے

نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں، نہ کوئی قریب کی بات ہے جسے چاہے اس کو نواز دے، یہ درِ حبیب کی بات ہے جسے چاہا در پہ بلا لیا ،جسے چاہا اپنا بنا لیا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے وہ بھٹک کے رَاہ میں رِہ گئی، یہ […]

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

سب سے بالا و والا ہمارا نبی اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی بزم آخر کا شمع فروزاں ہوا نور اوّل کا جلوہ ہمارا نبی سارے اچھوں میں اچھا سمجھے جسے ہے اس اچھے سے اچھا ہمارا نبی انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو ! کیا نبی ہے تمھارا […]

کھُلا ہے سبھی کے لئے باب رحمت وہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی

مرادوں سے دامن نہیں کوئی خالی،قطاریں لگائے کھڑے ہیں سوالی میں پہلے پہل جب مدینے گیا تھا تو تھی دل کی حالت تڑپ جانے والی وہ دربار سچ مچ میرے سامنے تھا ابھی تک تصوّر تھا جس کا خیالی جواک ہاتھ سے دل سنبھالے ہوئے تھا تو تھی دوسرے ہاتھ میں سبز جالی دعا کے […]

طیبہ بلا لو شاہِ مدینہ

ہوگیا مشکل ہجر میں جینا آمنہ بی کا راج دلارا کتنا انوکھا کتنا پیارا پایا حلیمہ نے کیسا نگینہ کردو خدارا دور یہ دوری مجھ کو عطا ہو اذن حضوری ہے نہیں قابل مجھ سا کمینہ حسن و حسین ہیں پھول نبی کے فاطمہ بی کے اور علی کے ان سے سجا ہے باغ مدینہ […]

کب بگڑی بناؤ گے کب در پہ بلاؤ گے

امید ہے عاصی کو سرکار نبھاؤ گے کب آئے گا وہ لمحہ کب آئے گی وہ ساعت اِک بار کبھی آقا جب خواب میں آؤ گے جس چہرئہ انور پر رہتی ہے نظر رَب کی کب ایک جھلک اس کی عاصی کو دکھاؤ گے اُٹھ جائیں گے سب پردے دیدارِ خدا ہوگا والّیل کی زلفوں […]

مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے

مقدّر بنائیں یہ جی چاہتا ہے مدینے کے آقا دو عالم کے مولا ترے پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے جہاں دونوں عالم ہیں محوِ تمنّا وہاں سر جھکائیں یہ جی چاہتا ہے محمد کی باتیں محمد کی سیرت سُنیں اور سُنائیں یہ جی چاہتا ہے درِ پاک کے سامنے دل کو تھامے کریں ہم […]