بہاریں ہی بہاریں ہیں چَمن میں

نبی کے ذِکر سے خوشیاں زَمن میں نبی کی یاد آئی دِل ہے مَہکا سُکوں کی لہر دوڑی تَن، بَدن میں نبی کے نام پر جو بٹ رہا ہے تبھی تو برکتیں ہیں ایسے دَھن میں خدا کا نُور اُترے گا یقینا نبی کا نام لینا انجمن میں فرشتے اس لیے ہیں رَشک کرتے نبی […]

مرحبا! حُسنِ طریقت آپ کی

مُستند، کامِل شریعت آپ کی جُستجو میں آپ کی دونوں جہاں ذرّے، ذرّے پر حکومت آپ کی جُملہ اَوصاف و خَصائص بے مثال پیکرِ اُتَّم ہے مُورت آپ کی آیہء تطہیر بھی کہتی ہے یہ پاک ہے سب آل و عِترت آپ کی رُوح کو مَہکا رہی ہے، خوب ہے دامنِ دِل میں محبت آپ […]

نعت کی محفل سجانے کا مہینہ آ گیا

مصطفی کے گیت گانے کا مہینہ آ گیا نُور سے پُرنُور ہے کس دَرجہ بارہ نُور کی مرحبا! رحمت کو پانے کا مہینہ آ گیا آسمانِ دَہر سے ظُلمت کے بادل چَھٹ گئے دوستو! خوشیاں منانے کا مہینہ آ گیا غَم زدو!، اے بے کسو! تم کو مبارک باد ہو سَوئی قِسمت کو جَگانے کا […]

دُعا ہے سب نقابِ رُخ اُٹھا دیں

مجھے بھی جلوئہ زیبا دِکھا دیں مِرے گھر میں اُجالے آ بسیں گے ذرا سا آپ آ کر مُسکرا دیں طلب بھی ہے عطا ہو جام ساقی! ذرا سا ہی سہی لیکن پِلا دیں تڑپتے ہیں جو رنج و غَم کے مارے مسیحائی کریں اُن کو شِفا دیں بنو گے جنتی تم بھی رضاؔ جی […]

ظُلم کی دُنیا مِٹانے پیارے آقا آ گئے

حق سے پردوں کو اُٹھانے پیارے آقا آ گئے جن کو رَب نے خود کہا ہے رحمتہ اللعالمیں رحمتوں کے دُر لُٹانے پیارے آقا آ گئے مومنو! سب کو مبارک جشنِ میلاد النبی سب کی بگڑی کو بنانے پیارے آقا آ گئے رب کے کعبے کو بُتوں سے پاک کر نے کے لیے کعبے کو […]

فیضِ یادِ شہا مرحبا، مرحبا

دِل مدینہ بنا مرحبا، مرحبا اُن کے آنے سے رحمت مِلی ہے ہمیں مِل گیا ہے خُدا مرحبا، مرحبا خوش نصیبی ہماری ہے اے دوستو! وہ ہیں ہمدم سدا مرحبا، مرحبا جشنِ میلاد میں نور ہی نور ہے جھومو سارے گدا مرحبا، مرحبا بخش دوں گا میں اُمَّت اے میرے حبیب رب کہے گا پیا […]

اے کاش! کہ طیبہ کے مکیں ہم بھی کبھی ہوں

سرکار کے روضے کے قریں ہم بھی کبھی ہوں محفل ہو سجی نعت کی، مسند پہ ہوں آقا عشاق کے مابین وہیں ہم بھی کبھی ہوں حسرت ہے یہی آپ کے دربار پہ آ کے رکھے ہوئے چوکھٹ پہ جبیں ہم بھی کبھی ہوں عشاق کو طیبہ میں وہ قُربت میں بٹھا کر جب چہرہ […]

سرورِ انبیاء آگئے، آگئے

سرورِ انبیاء آ گئے، آ گئے رازدارِ خدا آ گئے، آ گئے حضرتِ آمنہ صد مبارک تمہیں گود میں مصطفی آ گئے، آ گئے ماں حلیمہ کا گھر نور سے سج گیا جب سے نور الہدیٰ آ گئے، آ گئے راہ بھٹکے ہوئے منزلیں پائیں گے خَلق کے رہنما آ گئے، آ گئے اب کنارے […]

ساری دُنیا میں خوشی ہے اُن کے آنے کے طفیل

کیف میں ہر زندگی ہے اُن کے آنے کے طفیل آج گھر، گھر میں خُدا کے دین کا فیضان ہے کُفر سے تو دشمنی ہے اُن کے آنے کے طفیل بیٹیاں بھی باپ کی آنکھوں کی زِینت بن گئیں اب کہاں دُختر کُشی ہے اُن کے آنے کے طفیل صرف اِنساں ہی نہیں دُنیا کی […]

’’مرحبا، مرحبا آمدِ مصطفی‘‘

دِلکشا، دِلکشا آمدِ مصطفی چارسو نور کی روشنی، روشنی پُرضیا، پُرضیا آمدِ مصطفی مُشکبو، مُشکبو زندگی، بندگی خوشنما، خوشنما آمدِ مصطفی ہر لبِ خاص پر نعت کی دھوم ہے ہے جو رب کی عطا آمدِ مصطفی اِس زمیں کی، فلک کی، جہانوں کی ہے ارتقا و بقا آمدِ مصطفی ہر مریضِ گنہ کی شِفا کا […]