انداز کریمی کا نِرالا نہیں گیا

اُن سے کیا سوال تو ٹالا نہیں گیا جب عرض کی کہ جھولی ہے خالی کرم کریں ’’اِتنا کرم ہُوا کہ سنبھالا نہیں گیا‘‘ اُن پر دُرود پڑھنے کی برکت ہے بے مثال دِل کے نگر سے نور کا ہالہ نہیں گیا جو بھی نبی کا ہو گیا دَر، دَر سے بچ گیا غیروں کے […]

دُعا ہے میں سعادت ایسی پاؤں

اُصولِ نعت گوئی سیکھ جاؤں روایت سے ذرا ہٹ کر لکھوں پھر میں نعتیں شاہِ بطحا کو سناؤں مدینے کے چَمن سے گل چُنوں میں پھر ان کو دِل کے آنگن میں لگاؤں دُرودِ پاک پڑھنا ہے عبادت اِسی میں زندگی اپنی بِتاؤں اگر جو وقت آئے اُن کی خاطر یہ دِل کیا جان بھی […]

خاکِ کوئے جناب ہو جاؤں

خار ہوں میں، گُلاب ہو جاؤں اپنے قدموں میں آنے دو آقا تا کہ میں کامیاب ہو جاؤں کیا تو عاشق ہے شاہِ عالم کا سر تا پا ’’ہاں‘‘ جواب ہو جاؤں جو مدینے کی سیر کرتا ہو ایسا پیارے! میں خواب ہو جاؤں اُن کی اُلفت کا رنگ چڑھ جائے کاش! فخرِ شباب ہو […]

اے کاش! مِلے مجھ کو رسائی تِرے دَر کی

کرتا ہی رہوں مدح سرائی تِرے دَر کی سچ ہے کہ محبت میں تِری عظمتِ کونین شاہی سے بھی بڑھ کر ہے گدائی تِرے دَر کی ہر اِک پہ کرم، لطف و عطا، جود و سخا بھی یہ بات مجھے خوب ہی بھائی تِرے دَر کی اللہ نے دَر خیر کے کھولے ہیں اُسی پر […]

دردِ دِل کی دَوا آپ کا نام ہے

گنجِ لُطف و عطا آپ کا نام ہے عِلم، حق آگہی، بندگی، روشنی حُسنِ جود و سخا آپ کا نام ہے ’’م‘‘، ’’ح‘‘، ’’م‘‘ اور ’’د‘‘ پر مشتمل خُوشنما، دِلکشا آپ کا نام ہے حاصلِ کُن بھی، زِینت جِناں کی سبھی نورِ ارض و سما آپ کا نام ہے آپ کا ذِکر ہے باعثِ زندگی […]

آ گئے شَہ سوار بسم اللہ

مِل گیا ہے قرار بسم اللہ ساتھ لائے وہ رحمتِ عالم آیتِ کِردگار بسم اللہ غار میں آپ نے قدم رکھا جھوم کر بولا غار بسم اللہ خُلد والوں کے فخر دُنیا میں آپ کے سارے یار بسم اللہ اُن کا دَر چوم کر صبا آئی کِھل اُٹھے لالہ زار بسم اللہ اُن کی تبلیغ […]

رحمتِ باری برستی ہے دیارِ نور میں

نعمتِ کونین بٹتی ہے دیارِ نور میں آؤ قسمت آزمائیں بے سہارو! آؤ سب بگڑی قسمت بھی سنورتی ہے دیارِ نور میں آپ کی زُلفوں کی خوشبو ہے فضا میں آج بھی چارسو خوشبو مَہکتی ہے دیارِ نور میں ہر گھڑی رب العلیٰ کی شان بھی تو دیکھیے راحتِ قلبی اُترتی ہے دیارِ نور میں […]

رب کا کرم ہے اور یہ فیضانِ نعت ہے

اہلِ قلم کے دِل میں جو عِرفانِ نعت ہے میرے نبی کی سیرتِ کامِل کے فیض سے ’’ہر شعبہء حیات میں اِمکانِ نعت ہے‘‘ ہے عظمتِ رسول کا اِظہار جا بجا قُرآن کیا ہے؟ دعوت و اعلانِ نعت ہے رب کے نبی سا کوئی نہیں دو جہان میں ایمان کی اساس بھی عِرفانِ نعت ہے […]

مِرا ہر رنج مِٹتا ہے دُرودِ پاک پڑھتے ہی

سُکونِ قلب مِلتا ہے دُرودِ پاک پڑھتے ہی نبی کی یاد میں کھو کر تصوّر بھی سفر کر کے مدینے میں پہنچتا ہے دُرودِ پاک پڑھتے ہی خدا کی بارگہ سے رَحمتوں کے پھول مِلتے ہیں مقدّر بھی سنورتا ہے دُرودِ پاک پڑھتے ہی مِرے آنگن میں خوشیاں بھی مکیں ہونے کو آتی ہیں اُجالا […]

اُن کے دَر پر قبول ہو جائیں

لفظ مِدحت کے پھول ہو جائیں آرزُو ہے کہ ہم مدینے میں اُن کی راہوں کی دھول ہو جائیں ہم پہ رحمت کی اک نظر آقا تا کہ ہم با اُصول ہو جائیں دِل میں یہ بات آ کے بیٹھ گئی ہم فدائے رسول ہو جائیں اے صبا لوٹ کر بتا دینا جب یہ نعتیں […]