بدلے گی لحد میری چمن زار کی صورت

جس وقت نظر آئے گی سرکار کی صورت لاریب وہ کملی میں چھپا لیں گے مجھے بھی دیکھیں گے محمد جو طلب گار کی صورت پرواز مدینے کو درودوں کی لڑی ہے کونجیں سی اڑی جاتی ہیں اک ڈار کی صورت اے نور جبل ناز کیا کر تو حِرا پر وہ خلد کا ٹکڑا ہے […]

پاک ہوتی ہے زباں تو شاد ہو جاتا ہے دل

نامِ احمد سے مرا آباد ہو جاتا ہے دل نقش ہو جاتا ہے میرے ذہن میں عشقِ رسول نعت جب کہتا ہوں تو بہزاد ہو جاتا ہے دل گنبدِ خضرا پہ جونہی پڑتی ہے پہلی نظر اس گھڑی ہر خوف سے آزاد ہو جاتا ہے دل مانگ کر آمد محمد مصطفٰی کی خواب میں انتظارِ […]

روح کے واسطے یہ امرت ہے

نعت کہنا بڑی سعادت ہے یا محمد سے جھوم جائے دل نام لینے میں ایسی لذت ہے ان کے در پر زبان ہے خاموش آنسوؤں سے بیانِ مدحت ہے دن کا آغاز ہو درودوں سے ایک مدت سے میری عادت ہے مجھ سا عاصی بھی نعت کہتا ہے یا نبی آپ کی یہ شفقت ہے […]

یارب کبھی تو خواب میں وہ در دکھائی دے

بے گھر کو جیسے اپنا کوئی گھر دکھائی دے تاثیر اسمِ پاک عطا کیجیے مجھے میں نام لوں تو چشم مجھے تر دکھائی دے تشنہ لبی جو حشر میں ہو تو مرے کریم جیسے پڑھوں درود تو کوثر دکھائی دے کرتا ہوں عرش تیری میں سنت ادا ضرور نعلین کی شبیہ کہیں پر دکھائی دے […]

ہر آنکھ با وضو ہے زباں پر سلام ہے

چوکھٹ ہے مصطفٰی کی ،جہاں پر قیام ہے آنکھیں ہی نم نہیں ہیں مدینے کے شہر میں رقت میں پورے جسم کا ہر اک مسام ہے منکر نکیر تیسرا جلدی کرو سوال بیتاب ان کی دید کو کب سے غلام ہے آنکھیں براہِ اشک سنائیں گی حالِ دل خاموش رہ زباں کہ ادب کا مقام […]

دل کی دھڑکن کو روا مثلِ بہ دف رکھتا ہوں

نعت کہتا ہوں غلامی کا شرف رکھتا ہوں مثلِ پارس کہ وہ لوہے کو بنائے سونا اسمِ سرکار کو میں نام سے لف رکھتا ہوں پہلے لاتا ہوں تخیل میں شبیہِ احمد نعت کے واسطے میں خامہ بکف رکھتا ہوں میرے دامن کے خزانوں کا کوئی مول نہیں نعت کے ساتھ درودوں کے صدف رکھتا […]

گناہ قلب کو جب تار تار کرتے ہیں

درود دل کو رفو بار بار کرتے ہیں بجز حضور شفاعت کا اذن کس کو ہے ؟ خدا کے حکم سے بس تاج دار کرتے ہیں اے کاش خاکِ مدینہ میں دفن ہو جائیں حضور دل سے دعا خاکسار کرتے ہیں سجائے رکھتے ہیں عشاق خواب گھر اپنے برائے دید وہ شب انتظار کرتے ہیں […]

مسافرعشق کا ہوں اور مری منزل مدینہ ہے

مسافر عشق کا ہوں اور مری منزل مدینہ ہے اے بحرِ بے کراں سن لے مرا ساحل مدینہ ہے میں نعتِ مصطفٰی لکھتا ہوں ، چشمِ نم سے پڑھتا ہوں مرے افکار اور اشعار کا حاصل مدینہ ہے گلستانِ زمیں پر شہر سب مانند پھولوں سے مگر سرکار کی مہکار کا حامل مدینہ ہے عجم […]