کرتا ہے گلِ خلد کی شبنم سے لب کو تر

جب چومتا ہے پیارِ سے کوئی نبی کا در عزت حروف نسبتِ احمد سے پا گئے شامل ہوئے جو نعت میں وہ ہوگئے امر ہیں جاں نثار یار سبھی آپ کے حضور عثمان ہوں علی ہوں یا صدیق اور عمر کب پا رہا ہے نعت نبی کا نمو خیال ہر لحمہ ذوق و شوق سے […]

لحن سے نعت میں کچھ ایسا اثر آتا ہے

چاند جیسے کوئی آنگن میں اتر آتا ہے سر جھکائے ہوئے جب کرتا ہوں میں ورد ِ درود دلِ بے تاب مجھے طیبہ نظر آتا ہے عشق میں ایڑیاں دل میرا اٹھاتا ہے ذرا گنبدِ سبز کا دیدار یوں کر آتا ہے کون کر سکتا ہے یوں عشقِ نبی کا اظہار چشمِ تر تجھ کو […]

گلاب لفظ ہیں درکار اب قلم کے لیے

سجاؤں نعت کی مالا شہِ امم کے لیے درود ، نعت نبی اور چشمَ نم دیدہ غلام کا ہے یہ رختِ سفر عدم کے لیے اے کاش خاکِ مدینہ کہیں سے مل جائے یہی ہے سرمہ ءِ اکسیر چشمِ نم کے لیے ملی جو مُہرِ غلامی مجھے محمد کی بروزِ حشر بہت ہے مجھے کرم […]

ہے زمیں آسماں میں اللہ ہو

کو بہ کو کل جہاں میں اللہ ہو غیر کو دور کر کے پڑھتا رہ دل کے خالی مکاں میں اللہ ہو پھر ہی کامل ہے تیرا ایماں جب ہو حقیقت گماں میں اللہ ہو گونج ہر سو ہے دم بدم اس کی پورے ارض و سماں میں اللہ ہو گریہءِ ظاہری ہے رب کے […]

پیکرِ حُسن، محبت کا علم دار حسین

حق کی آواز ، صدا قت کا طرف دار حسین بادشاہ سب ہی شہیدوں کا وہ کہلاتا ہے اور جنت میں جوانوں کا ہے سردار حسین لاج کربل میں شجاعت کی رکھے ابنِ علی اور اسلام کی اونچی رکھے دستار حسین نام لیوا ہیں ترے ابن علی ، ابنِ بتول دور تجھ سے نہیں ہوسکتے […]