ہر اک بات امی لقب جانتے ہیں
بڑے باخبر ہیں وہ سب جانتے ہیں محمد پکارا تو کیا لطف پایا زباں جانتی ہے یا لب جانتے ہیں مجھے اشتیاقِ زیارت ہے کتنا مری چشمِ تر کی طلب جانتے ہیں غلاموں کو رکھتے ہیں اپنی نظر میں یہاں تک کہ نام و نسب جانتے ہیں ولادت کی شب کون غمگیں ہوا ہے کہاں […]