مجھ پر بڑا کرم ہے یہ رَب کی جناب کا

مدح سرا ہوں میں جو رِسالت مآب کا اُن کی حقیقتوں سے کوئی آشنا نہیں پَرتَو ہے حُسنِ دُنیا بھی اُن کے شباب کا سب کو بچائیں گے شہِ والا ہی دیکھنا جب تذکرہ چِھڑے گا حساب و کتاب کا اُن کی محبتوں کا یہ فیضان ہی تو ہے سینہ بنا ہوا ہے مِرا جو […]

سب سے اُونچا ہے مرتبہ اُن کا

ہر کوئی ہے یہاں گدا اُن کا پانی کے چشمے بھی ہوئے جاری دَستِ رحمت جب اُٹھ گیا اُن کا وہی دیتے ہیں خیر کی دولت کھا رہا ہے جہاں دِیا اُن کا دیکھنا سب وہ بخشا جائے گا پاس جس کے ہے واسطہ اُن کا کیا زمیں، آسمانوں میں بھی ہے اے رضاؔ ذِکر […]

سیّد و سردارِ کُل یا سرورِ والا حَشَم

اِن غلاموں کے لیے اب کیجیے چشمِ کرم جیسے بھی ہیں آپ کے ہیں، حاضرِ دربار ہیں کیجیے لُطفِ حسیں رکھ لیجیے سب کا بھرم اپنی رحمت سے سبھی یہ جھولیاں بھر دیجیے عرض ہے سن لیجیے فریادِ عاصی محترم دُور سے آئے ہوئے عشاق ہیں سب نور کے طُور کے جلوے دِکھا دو اے […]

رُخِ سرکار کا جلوہ نظر آئے تو کیا کہنے!

بلاوا مجھ کو بھی طیبہ سے آ جائے تو کیا کہنے! کروں شام و سحر چرچا دُرودِ پاک کا یارو! مقدرّ کاش! میرا بھی یوں بن پائے تو کیا کہنے! میرا جو رزق ہے آقا وہی ہے آپ کا صدقہ وہی صدقہ میرا گھر بار بھی کھائے تو کیا کہنے! سُلگتی دھوپ میں روزِ جزا […]

جس جا پہ ہے سُکوں وہ حرم ہے رسول کا

سچّائیوں کا دین، دھرم ہے رسول کا بھٹکے ہوئے کو راہِ ہدایت دِکھائی ہے انسان پہ کرم کیا یہ کم ہے رسول کا؟ اپنوں کے واسطے ہی نہیں اُن کی رحمتیں اغیار پر بھی خاص کرم ہے رسول کا بوبکر ہوں، عمر ہوں غنی یا کہ علی ہوں ہر اِک کے دِل پہ نام رقم […]

بچھائو پھول راہوں میں مِرے سرکار آتے ہیں

بچھاؤ پھول راہوں میں مِرے سرکار آتے ہیں اُجالے ہیں جہانوں میں مِرے سرکار آتے ہیں بہاریں ہی بہاریں ہیں گُلستانِ رِسالت میں نئی رونق نظاروں میں مِرے سرکار آتے ہیں ملائک، انبیاء و مرسلیں جشنِ ولادت میں کھڑے ہیں سب قطاروں میں مِرے سرکار آتے ہیں پکارو! مرحبا! یامصطفی، صلِّ علیٰ مل کر خوشی […]

کرم یہ بالیقیں ہے اور میں ہوں

مدینے کی زمیں ہے اور میں ہوں مِری معراج دیکھو آئو دیکھو خُدا مجھ سے قریں ہے اور میں ہوں نبی کے سنگِ دَر پر مرحبا! صد مِری یارو جبیں ہے اور میں ہوں ملائک بھی برابر صف بہ صف ہیں یہیں خُلدِ بریں ہے اور میں ہوں نبی کے پیار کی برکت مِلی ہے […]

ہر گھڑی، ہر دَم عطا ہے آئیے طیبہ چلیں

بابِ رحمت جو کُھلا ہے آئیے طیبہ چلیں سب کی سُنتے ہیں، مدد کرتے ہیں شاہِ انبیاء واں کرم کی اِنتہا ہے آئیے طیبہ چلیں ہیں ملائک دَر ملائک پیشِ محبوبِ خدا اور درودوں کی صدا ہے آئیے طیبہ چلیں رَشکِ خورشید و قمر ذرّہ مدینے پاک کا نور کی محفل بپا ہے آئیے طیبہ […]

آئے بیمار جو دَر پر تو شِفا دیتے ہیں

سائلوں کو بھی وہ تو گنجِ عطا دیتے ہیں راہ بھٹکوں کو وہ منزل سے مِلا دیتے ہیں ڈُوبنے والوں کو ساحل سے لگا دیتے ہیں فضل فرماتے ہوئے ہِجر مِٹا دیتے ہیں اپنے دیوانوں کو قُربت کی ہوا دیتے ہیں ظالموں کو بھی وہ دیتے ہیں کرم کے توشے دُشمنِ جاں کے لیے کملی […]

سَگ پُرانے ہیں آپ کے آقا

سَگ پُرانے ہیں آپﷺ کے آقا جو دیوانے ہیں آپﷺ کے آقا آپ رحمت ہیں دو جہانوں کی سب زمانے ہیں آپﷺ کے آقا چاروں اصحاب سے نرالے بھی دوستانے ہیں آپﷺ کے آقا ہم سے عاصی کہاں، کہاں طیبہ کیا بُلانے ہیں آپﷺ کے آقا اِس زمیں سے تو عرشِ اعظم پر آنے، جانے […]