نسیم حجازی کا یوم وفات

آج معروف تاریخی ناول نگار نسیم حجازی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 19 مئی 1914ء – وفات: 2 مارچ 1996ء) —— نسیم حجازی کی ناول نگاری از راحیل قریشی —— نسیم حجازی کے قلمی نام سے شریف حسین نے اُردو ناول میں نئی جہت کو متعارف کرایا۔ نسیم حجازی (شریف حسین) پنجاب کے ضلع گرداسپور […]

شبنم شکیل کا یومِ وفات

آج معروف شاعرہ شبنم شکیل کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 12 مارچ 1942ء – وفات: 2 مارچ 2013ء) —— شبنم شکیل ۱۲ مارچ ۱۹۴۲ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں، ان کا شمار موجودہ دور کی چند گِنی چُنی شاعرات اور خاتون افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ تقریباً ۳۰ برس تک اردو ادبیات […]

ناصر کاظمی کا یوم وفات

آج مشہور و معروف شاعر ناصر کاظمی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 8 دسمبر 1925ء – وفات: 2 مارچ 1972ء) —— ناصر کاظمی 8 دسمبر، 1925ءکو انبالہ شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ ناصر کے والد محمد سلطان کاظمی […]

عارف عبدالمتین کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر عارف عبدالمتین کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: یکم مارچ، 1923ء – وفات: 30 جنوری، 2001ء) —— عارف عبدالمتین پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔ عارف عبدالمتین یکم مارچ 1923ء کو کوچہ وکیلاں، امرتسر، برطانوی ہندوستان میں خواجہ عبدالحمید کے گھر پیدا ہوئے۔ امرتسر […]

ظریف جبل پوری کا یوم وفات

آج اردو کے مزاحیہ شاعر ظریف جبل پوری کا یوم وفات ہے (پیدائش: 30 نومبر، 1913ء – وفات: یکم مارچ، 1964ء) —— ظریف جبل پوری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے معروف مزاحیہ شاعر تھے۔ ظریف جبل پوری کا اصل نام سید حامد رضا نقوی اور تخلص ظریفؔ تھا۔ 30 نومبر 1913ء کو جبل […]

عندلیب شادانی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر ڈاکٹر عندلیب شادانی کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 1 مارچ، 1904ء- وفات: 29 جولائی، 1969ء) —— عندلیب شادانی نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد مدرسہ عالیہ رام پور میں داخلہ لیا تھا۔ یہیں سے منشی عالم اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کیے۔ پھر پرائیویٹ طور پر 1921ء […]

ڈاکٹر آذر تمنا کا یومِ وفات

آج اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمنا کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 9 جنوری، 1954ء- وفات: 1 مارچ، 2014ء) —— ڈاکٹر آذر تمنا 9 جنوری 1954 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے والد جناب فضل الٰہی تمنا بھی خوش گو شاعر تھے اور ان کے چھوٹے بھائی […]

مختار صدیقی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر، نقاد، مترجم اور براڈکاسٹر مختار صدیقی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: یکم مارچ، 1917ء – وفات: 18 ستمبر، 1972ء) —— مختار صدیقی یکم مارچ، 1917ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام مختار الحق صدیقی تھا۔ انہوں نے تعلیمی زندگی کے مدارج گوجرانوالہ اور لاہور میں طے کیے اور ایم […]

قمر جلال آبادی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار قمر جلال آبادی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش 29 فروری 1916ء – وفات 8 جنوری 2003ء ) —— نوٹ : تاریخِ پیدائش قمر جلال آبادی کے مجموعے رشکِ قمر جو کہ دسمبر 1984 میں شائع ہوا ، کے باب قمر جلال آبادی : مختصر سوانح حیات صفحہ نمبر […]

سید آلِ رضا کا یومِ وفات

آج معروف شاعر اور مرثیہ نگار سید آلِ رضا کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 10 جون 1896ء — وفات: یکم مارچ 1978ء) —— اردو کے نامور شاعر سید آلِ رضا 10 جون 1896ء کو قصبہ نبوتنی ضلع اناؤ (اودھ) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد خان بہادر سید محمد رضا 1928ء میں اودھ چیف […]