ہیں ہم چاک داماں خدائے محمد

بہت ہی پریشاں خدائے محمد پڑے کوئی مشکل ہمیں زندگی میں کرے تو ہی آساں خدائے محمد عجب بُت پرستی کا ہے دور دورہ تُو دے حکم آذاں خدائے محمد شجر ہوں حجر ہوں کہ ہوں بیل بوٹے ہیں تیرے ثنا خواں خدائے محمد ترِے سادہ بندے گھرے گمرہی میں سو دے اپنی پہچاں خدائے […]

اے میرے مولا ترِی دہائی تُو میری توبہ قبول کر لے

ہے تیری محتاج کل خدائی تُو میری توبہ قبول کر لے شباب لہو و لعب میں گزرا تو اب بڑھاپے میں ہوں پریشاں کہ عمر ساری یونہی گنوا ئی، تُو میری توبہ قبول کر لے کہ حرص دنیا میں عمر بیتی سو تیرے در سے رہا تغا فل یہ دنیا داری نہ کام آئی تُو […]

اے مالکِ ارض و سما ، تُو لائقِ حمد و ثنا

سنتا ہے تُو ہر التجا ، تُو لائقِ حمد و ثنا ہر بے کس و لاچار کا تُو مالک و مختار ہے ہر بے نوا کا ہم نوا ، تُو لائقِ حمد و ثنا رحمان ہے غفّار ہے اور عفو ہے زیبا تجھے کر درگزر میری خطا ، تُو لائقِ حمد و ثنا بیتِ حرم […]

وہ حسنِ حقیقت جو سرِ عرشِ بریں ہے

مستور وہی ذات رگِ جاں سے قریں ہے ہر چیز میں ہے جلوہ فگن ذات اسی کی ظاہر میں اگرچہ کہیں موجود نہیں ہے تسبیح کناں ارض و سما جنّ و ملائک سجدے میں جھکی عجز سے ہر ایک جبیں ہے آفاق ازل سے ہے اسی کُن کی گواہی جس کُن سے ہر اک قلب […]

وہ ورائے مکاں ماورائے گماں

ہر کسی کی صدا ہے وہی حکمراں حمدِ لا حد کہوں اس کی ہر ہر گھڑی مہکا مہکا اسی سے ہے سارا سماں مالک و مولا وہ ہے وہی ہے احد حکم اس کا رواں ہے کراں سے کراں وہ احد ، وہ صمد ، اس کی حمدِ لا حد اس کا ہم سر کہاں […]

خالق کل مالک ارض و سما تو ہی تو ہے

مفلس و زردار و بے کس کا خدا تو ہی تو ہے کون دنیا میں ہے میرا ایک بس تیرے سوا اپنے بندوں کے دکھوں سے آشنا تو ہی تو ہے کائنات قلب و جاں میں دوڑتے خو ں کی قسم ڈوبتی کشتی کا مولا آسرا تو ہی تو ہے دیتا ہے تیری گواہی یہ […]

ہے لب پہ صبح و مسا , لا الہ الا اللہ

ہے بہترین دعا , لا الہ الا اللہ اساس دین خدا لا الہ الا اللہ ضمیر و دل کی صدا , لا الہ الا اللہ قسم خدا کی ہر اک دور بت پرستی میں بنا ہے راہنما , لا الہ الا اللہ وہ دو جہان میں فوز و فلاح پائے گا کہ جس نے دل […]

ہر اک شے سے ترا جلوہ عیاں ہے

اگرچہ تو نگاہوں سے نہاں ہے خدایا یہ جو اونچا آسماں ہے تری رحمت کا مجھ پر سائباں ہے میں بندہ ہوں تو رب دو جہاں ہے تیری توصیف سے عاجز زباں ہے پلا دے جام توحیدی خدایا کہ تشنہ لب ہجوم میکشاں ہے ہے تو محمود و معبود حقیقی ترا حماد شاہ مرسلاں ہے […]

کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دُنیا بھول گیا

یوں ہوش و خرد مفلوج ہوئے دل ذوقِ تماشہ بھول گیا پھر روح کو اذنِ رقص ملا، خوابیدہ جنوں بیدار ہوا تلوؤں کا تقاضہ یاد رہا نظروں کا تقاضہ بھول گیا احساس کے پردے لہرائے ایماں کی حرارت تیز ہوئی سجدوں کی تڑپ اللہ اللہ سر اپنا سودا بھول گیا پہنچا جو حرم کی چوکھٹ […]

شرمندہ سا لرزیدہ سا میں صحنِ حرم میں آیا ہوں

لے کر اک بوجھ گناہوں کا، میں صحنِ حرم میں آیا ہوں گر تو نہ بخشے گا مجھ کو، پھر کیسے بخشش پاؤں گا کر کے اُمیدیں وابستہ، میں صحنِ حرم میں آیا ہوں اِک ٹوٹی ہوئی سی ڈالی ہوں، میں تیرے کرم کا سوالی ہوں دل کو تھامے گرتا پڑتا، میں صحنِ حرم میں […]