توصیفِ نبی کا مجھے مقدور نہیں ہے

چپ سادھ لوں یہ بھی مجھے منظور نہیں ہے وہ دین و شریعت ہو کہ اخلاق و محاسن کس پہلو سے آقا مرا مشہور نہیں ہے ہے نامِ مبارک سے ہی ظاہر تری عظمت اس نام میں اک حرف بھی مکسور نہیں ہے عقبیٰ میں ہے وہ باعثِ خسران و ندامت محفل میں اگر آپ […]

شوقِ دل کا وفور کیا کہیے

لب پہ نعتِ حضور کیا کہیے باعثِ ہر ظہور کیا کہیے ذاتِ پاکِ حضور کیا کہیے اک سراپائے نور کیا کہیے قامتِ آں حضور کیا کہیے عالمِ کیف و نور کیا کہیے سرو قدِ حضور کیا کہیے چاند کا ماند نور کیا کہیے چہرۂ آں حضور کیا کہیے نور و تفسیرِ نور کیا کہیے سیرتِ […]

الفاظ و معانی کے بل پر زنہار یہ سر انجام نہیں

یعنی کہ ثنائے ختمِ رسل انسان کے بس کا کام نہیں کیا وحی جلی، کیا وحی خفی، ارشادِ خدا سب پہنچایا تا حشر خدا کے بندوں کو اب کوئی نیا پیغام نہیں اقوالِ نبی سے کھلتے ہیں اسرار و رموزِ قرآنی قرآں کے مطالب ہیں واضح اب ان میں کوئی ابہام نہیں میخانے پہ ان […]

مقدر کو مرے بخشی گئی رحمت کی تابانی

مرے حصے میں آئی ہے محمد کی ثنا خوانی محبت سرورِ کونین کی جس دل کا حاصل ہو اُسے ہو گی نہ روزِ حشرکوئی بھی پریشانی زمانہ تا ابد جُھکتا رہے کا ان کے قدموں میں جنہیں حاصل ہوئی ہے والئِ بطحا کی دربانی عرب کی عظمتیں اللہ اکبر آپ کے دم سے ہوئی صحرا […]

محمد کا حُسن و جمال اللہ اللہ

وہ اک پیکرِ بے مثال اللہ اللہ نہ اُن سے کوئی خوبرو دو جہاں میں نہ اُن سا کوئی خوش خصال اللہ اللہ خدا کا ہوا اور مہماں نہ کوئی یہ عظمت یہ رُتبہ کمال اللہ اللہ ہے زیرِ نگیں سطوتِ ہر دو عالم مُحمد کا رُعب و جلال اللہ اللہ بُتانِ عرب پہ ہوا […]

جب بھی سپاہیوں سے پیمبر کا پوچھیے

خندق کا ذکر کیجیے خیبر کا پوچھیے بدر و احد کے قائدِ لشکر کا پوچھیے یا غزوہ تبوک کے سرور کا پوچھیے ہم کو حنین و مکہ و موتہ بھی یاد ہیں ہم امتی بانی رسم جہاد ہیں​ رسم جہاد حق کی اقامت کے واسطے کمزور و ناتواں کی حمایت کے واسطے انصاف ، امن […]

وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں

اسی کے حسن سے سب رنگ ہیں بہاروں میں وہ ایک شمع کہ روشن ہوئی تھی غاروں میں وہ چاند بن کے ہوئی منعکس ستاروں میں کہوں ببانگِ دُہل بے جھجھک ہزاروں میں حبیبِ رب ہے محمد خدا کے پیاروں میں کلام آپ کا جامع، فصیح و پُر تاثیر ادب شناس گنیں اس کو شاہ […]

نہ ہے اِدّعائے سخن وری، نہ ہے مجھ کو نام کی آرزو

میں ثنائے ختمِ رسل لکھوں، کہ ہے ذکر جس کا چہار سو یہ خدا کی دین ہے جس کو دے، وہ عطا ہوئی اسے شکل و خو نہ مثال اس کی کہیں ملے، نہ مثیل اس کا ہے ہو بہ ہو میں یہ کہہ رہا ہوں بہ قبلہ رُو، نہیں اس میں شائبۂ غُلو ہے […]

نورِ چشمِ آمنہ عظمت نشاں بنتا گیا

جانِ عبد اللہ سردارِ جہاں بنتا گیا حق نما، حق آشنا، حق کی اذاں بنتا گیا وہ کتابِ آخریں کا ترجماں بنتا گیا خوش ادا، شیریں سخن، معجز بیاں بنتا گیا رفتہ رفتہ سب کے دل کی داستاں بنتا گیا بارگاہِ لم یزل کا راز داں بنتا گیا مرحبا آگاہ سِرِّ کن فکاں بنتا گیا […]

زِ فضلِ خاص خدائے محمدِ عربی

ہوں میں بھی مدح سرائے محمدِ عربی رہِ ثواب دکھائے محمدِ عربی خدا کی سمت بلائے محمدِ عربی حدیثِ عشق سکھائے محمدِ عربی غرور و کبر مٹائے محمدِ عربی دلوں کی پیاس بجھائے محمدِ عربی وہ جامِ خاص پلائے محمدِ عربی گرے ہوؤں کو اٹھائے محمدِ عربی گلے سے سب کو لگائے محمدِ عربی نصیب […]