نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے

نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں، نہ کوئی قریب کی بات ہے جسے چاہے اس کو نواز دے، یہ درِ حبیب کی بات ہے جسے چاہا در پہ بلا لیا ،جسے چاہا اپنا بنا لیا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے وہ بھٹک کے رَاہ میں رِہ گئی، یہ […]

بستی بستی قریہ قریہ آنا جانا اچھا ہے

کوچہ کوچہ نعت نبی کے شعر سنانا اچھا ہے کام جو گھر گھر جھاڑو پوچھا کرنے کا مل جائے ہمیں شہر مدینہ کو جانے کا یہ بھی بہانہ اچھا ہے خانہ کعبہ میں جیسے بھی گزریں اپنے شام و سحر ان کی گلی میں ان کے در پر ہوش میں آنا اچھا ہے ویسے تو […]

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

سب سے بالا و والا ہمارا نبی اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی بزم آخر کا شمع فروزاں ہوا نور اوّل کا جلوہ ہمارا نبی سارے اچھوں میں اچھا سمجھے جسے ہے اس اچھے سے اچھا ہمارا نبی انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو ! کیا نبی ہے تمھارا […]

وجۂِ ارض و سماوات کی بات ہے

کیا ہے قرآں؟ فقط نعت کی بات ہے پڑھ کے دیکھو کبھی سیرتِ مصطفیٰ ہر طرف بس کمالات کی بات ہے آپ کے ہی کرم کا ہے ہر سُو بیاں آپ کی ہی عنایات کی بات ہے سب سے پہلے بنایا گیا ان کا نور مستند یہ روایات کی بات ہے ذکرِ میلاد ہے در […]

بشر رسول کا جو نعت خوان ہو جائے

زمین بخت بشر آسمان ہو جائے مری نگاہ میں وہ بخت کا سکندر ہے جسے نبی کا بہم آستان ہو جائے بیاں ہو ڈھنگ سے گر اسوۂ رسول امیں تو شش جہات میں امن و امان ہو جائے سفینہ زیست کا ہرگز نہ ڈگمگائے گا نبی کا عشق اگر بادبان ہو جائے رسول جسکی طرف […]

قطرے سے کہاں ممکن توصیف سمندر کی

ہو کیسے رقم مجھ سے اب نعت پیمبر کی ہے چشم عطا مجھ پر یہ خالق اکبر کی جاری میرے ہونٹوں پر نعت شہہ قنبر کی اک دم سے مہک اٹھی، پرنور ہوئی محفل جب بات چلی تیرے گیسوئے معنبر کی خوشبوئے شہہ والا آنے لگی کاغذ سے لکھی جو سر کاغذ مدحت علی اکبر […]

نبی کو مظہر اوصاف داور جانتے ہیں

ہم ان کے نقش پا کو اپنا رہبر جاتے ہیں محمد کس سے راضی اور کس کس سے خفا تھے یہ اہل بیت احمد سب سے بہتر جانتے ہیں غلامئ شہہ بطحا میں کیا کیا رفعتیں ہیں جناب بوزر و سلمان و قنبر جانتے ہیں پئے حاجت روائی ہم غلامانِ محمد ہیں جسے چودہ دروازے […]

ہے لب پہ صبح و مسا , لا الہ الا اللہ

ہے بہترین دعا , لا الہ الا اللہ اساس دین خدا لا الہ الا اللہ ضمیر و دل کی صدا , لا الہ الا اللہ قسم خدا کی ہر اک دور بت پرستی میں بنا ہے راہنما , لا الہ الا اللہ وہ دو جہان میں فوز و فلاح پائے گا کہ جس نے دل […]

ہر اک شے سے ترا جلوہ عیاں ہے

اگرچہ تو نگاہوں سے نہاں ہے خدایا یہ جو اونچا آسماں ہے تری رحمت کا مجھ پر سائباں ہے میں بندہ ہوں تو رب دو جہاں ہے تیری توصیف سے عاجز زباں ہے پلا دے جام توحیدی خدایا کہ تشنہ لب ہجوم میکشاں ہے ہے تو محمود و معبود حقیقی ترا حماد شاہ مرسلاں ہے […]

کھُلا ہے سبھی کے لئے باب رحمت وہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی

مرادوں سے دامن نہیں کوئی خالی،قطاریں لگائے کھڑے ہیں سوالی میں پہلے پہل جب مدینے گیا تھا تو تھی دل کی حالت تڑپ جانے والی وہ دربار سچ مچ میرے سامنے تھا ابھی تک تصوّر تھا جس کا خیالی جواک ہاتھ سے دل سنبھالے ہوئے تھا تو تھی دوسرے ہاتھ میں سبز جالی دعا کے […]