اپنے روضے پر بلاؤ یا نبی

مجھ کو بھی جلوہ دکھاؤ یا نبی چین آ جائے گا اس بے چین کو اپنے سینے سے لگاؤ یا نبی جام عنایت کا مجھے بھی ہو عطا تشنگی میری مٹاؤ یا نبی جو بھی دیکھے آپ کا کہنے لگے ایسا دیوانہ بناؤ یا نبی میرے دل کی آرزو ہے بس یہی میری کُٹیا میں […]

امن اور آگہی ، بندگی ہیں نبی

سر سے پاؤں تلک روشنی ہیں نبی سارے عالم کو بانٹیں گے رحمت نبی جسمِ کونین کی زندگی ہیں نبی جن کا ثانی زمانے میں کوئی نہیں ایسے شہ کارِ ربِ جلی ہیں نبی جن سے رُشد و ہدایت کے سب سلسلے ضوفشاں شمعِ حق آخری ہیں نبی جانِ صدیق ہیں ، تاجِ فاروق ہیں […]

سوئی قسمت جگائیں گے آقا

جلد طیبہ بلائیں گے آقا میری آنکھوں کو بھی وہ نورانی اپنے جلوے دکھائیں گے آقا حالِ دل سن کے میرا مجھ کو بھی اپنے سینے لگائیں گے آقا محفلِ نعت میں سجاؤں گا میرے بھی گھر میں آئیں گے آقا مجھ پہ رحمت کی اک نظر کر کے میری بگڑی بنائیں گے آقا قبر […]

کس قدر احسان ہے کہ شاد ہے

آپ کی یادوں سے دل آباد ہے مجھ کو بھی طیبہ بلا لیجے حضور دست بستہ آپ سے فریاد ہے آپ کے دربار سے جو پھر گیا بس وہی بدبخت ہے ، ناشاد ہے مومنو! پڑھتے رہو اُن پر درود ربِ عالم کا یہی ارشاد ہے یہ زمیں ، یہ آسماں ، کون و مکاں […]

دِوانو! حُسن کا شہکار دیکھو

مرے سرکار کا دربار دیکھو سنہری جالیاں ، گنبد کی رونق فلک کو چومتے مینار دیکھو اُنہی کے گل بدن کی چار جانب ابھی تک ہے وہاں مہکار دیکھو درودوں اور سلاموں میں مگن ہیں نبی کے عشق میں حبدار دیکھو عطا کیں دشمنوں کو بھی قبائیں امام الانبیاء کا پیار دیکھو نہیں ہے کوئی […]

جس کے ہونٹوں پہ محمد کا ترانہ ہو گا

دیکھنا حشر میں وہ خلد روانہ ہو گا جب رُخِ نور سے پردوں کو اٹھانا ہو گا سارا عالم مرے آقا کا دِوانہ ہو گا ایک دن آئے گا جاؤں گا مدینے میں بھی اُن کے روضے کے قریں میرا ٹھکانا ہو گا لطف فرمائیں گے سرکارِ دوعالم جس دم ابرِ رحمت کے برسنے کا […]

ناموں میں سب سے پیارا محمد کا نام ہے

کتنا حسین و اعلی محمد کا نام ہے جس کے لیے خدا نے بھی خود کو کیا عیاں عرشِ عُلیٰ کا نعرہ محمد کا نام ہے کس کے لیے ہوئی ہے یہ تخلیق کائنات اس بات کا خلاصہ محمد کا نام ہے قرآن ہے گواہ کہ ربِ عظیم کی رحمت کا بھی اشارہ محمد کا […]

آپ کی یادوں سے جب میری شناسائی ہوئی

دل کی دھرتی پر خوشی کی بزم آرائی ہوئی آپ کے حُسنِ صباحت کے سُنے جب تذکرے آنکھ یہ میری زیارت کی تمنائی ہوئی لب پہ آنے سے فقط اک الصلٰوۃ والسلام دل میں میرے شادمانی اور رعنائی ہوئی آپ کو دیکھا ہے جس نے اُس نے حق دیکھا حضور بات سچی آپ کی ہے […]

اے کاش! ہم بھی ہوں درِ انور کے سامنے

پھیلائے ہوئے جھولیاں سرور کے سامنے آنکھوں سے چومیں نقشِ کفِ پائے مصطفی گنبد کے سائے میں بڑے منبر کے سامنے جنت تو اُن کے شہر کی ادنیٰ کنیز ہے کچھ اور مانگ آ کے تونگر کے سامنے اللہ کے حبیب تو مرکز ہیں دوستو! دنیا تو گھوم جاتی ہے محور کے سامنے بھر ، […]

آپ کا مقام یا نبی

سب سے اونچا نام یا نبی انبیاء ، رسل ہیں مقتدی آپ ہیں امام یا نبی پڑھ رہے ہیں سب مَلَک درود دم ، بدم سلام یا نبی آپ کو جو رب سے ہے ملا پاک ہے کلام یا نبی چل رہے ہیں آپ سے تمام جگ کے سب نظام یا نبی آپ کے جو […]