رحمتوں سے بھری اک نظر کے غلام

منفرد سب میں ہیں اُن کے در کے غلام نسبتِ مصطفٰی ہیں علی کے غلام ہیں وہ صدیق و عثماں، عمر کے غلام گر بلاوہ مدینے سے سرکار ہو جھومتے جائیں گے اُس نگر کے غلام بے کراں رحمتوں کا سمندر ہیں وہ فیض پاتے ہیں سب بحر و بر کے غلام حشر میں حوضِ […]

طبیب ڈھونڈ لیا تو شِفا کو پا لے گا

حضور تک جو گیا وہ خدا کو پالے گا درود ورد ہو جس کا ، جو نعت پڑھتا ہو وہ شخص دیکھنا ان کی رضا کو پا لے گا مریض ان کی محبت کا روزِ محشر میں نگاہِ سرورِ دیں کی دوا کو پالے گا صریرِ خامہ سے خشبو بکھرتی جاتی ہے قلم بھی نعت […]

پوری امت کو جو سینے سے لگائے ہوئے ہیں

ہم بھی سرکار سے امید بنائے ہوئے ہیں ہر طرف ایک تجلی سے ہوئی ، نور سماں ہے گماں جیسے وہ محفل میں سمائے ہوئے ہیں مسجدِ اقصیٰ سے ہو کر جو گئی سدرہ تلک راہ پوری کو فرشتے بھی سجائے ہوئے ہیں نامِ احمد سے ملائک ہیں بناتے موتی ایک مالا وہ درودوں سے […]

عطا حضور مجھے یہ سرور ہو جائے

کہ خواب میں مجھے دیدارِ نور ہو جائے مزہ تڑپ میں ہے یا پھر قرار پانے میں مدینہ جا کے یہ الجھن بھی دور ہو جائے سخن لکھوں تو ہو تعریف آپ کی اس میں درود میرا وظیفہ حضور ہو جائے میں نعت پڑھ لوں جو روضے کے سامنے اک بار تو پرسکون دلِ نا […]

یہ بزمِ جہاں مصطفیٰ سے سجی ہے

ثنائے محمد کو دنیا بنی ہے سناؤں میں نعتِ نبی ان کے در پر ہمیشہ مرے دل میں حسرت رہی ہے قلم کی سیاہی درودوں کی لے پر سلام ان کی ہی ذات پر بھیجتی ہے زیارت مدینہ کی خوابوں میں ہو گر محبت اسے بھی کرم مانتی ہے خیالِ مدینہ کو طاری جو کرلے […]

کرم اس سے بڑا کیا ہو خدایا

ہمیں سرکار کی امت بنایا زمیں اس بات پر نازاں رہا کر تجھے کیسا مدینے سے سجایا وہ پتھر دل تھے انکارِ نبوت سو کلمہ پتھروں نے بھی سنایا مثالِ درگزر ایسی نہ ہوگی کہ دشمن کو بھی سینے سے لگایا مرے سرکار قدموں میں بلالیں انہی لفظوں سے اشکوں کو بہایا بسیرا ہو مدینہ […]

تمنا دل کی بڑھتی جا رہی ہے

خلش دوری کی اب تڑپا رہی ہے اکیلا تو نہیں میں نعت پڑھتا چمن کی ایک اک شے گا رہی ہے وسیلہ ان کا میرے کام آیا کہ میری بات بنتی جا رہی ہے مدینے کو اکیلا کب چلا ہوں محبت بھی سفر پر جا رہی ہے نہیں ہے دور اب وہ سبز گنبد ہوا […]

محشر میں ان سے بڑھ کے تو کوئی اماں نہیں

ان پر یقین ہے مرا ہرگز گماں نہیں طاقت قلم میں وہ کہاں تعریف لکھ سکے ان کی ثنا بیاں جو کرے وہ زباں نہیں شاعر ہوں میں طبیب ہوں سب کچھ تو ہوں مگر میں کچھ نہیں حضور کا گر نعت خواں نہیں رونق کہاں ہے ان کی گلی سی جہان میں ان کے […]