جگہ مل جائے مدفن کی مدینے میں

لِکھی ہو کاش میری بھی مدینے میں مری سانسیں مجھے دھوکہ نہ دے جائیں بلا لو مصطفیٰ جلدی مدینے میں نہ جانے کیسے میں خود تو چلا آیا پہ آنکھیں رہ گئیں میری مدینے میں ہو افطاری مری ملتان میں آقا یہ خواہش ہے کروں سحری مدینے میں کہیں ٹھہرا ترا دل مرتضیٰ اشعرؔ کہیں […]

حبیبِ کبریا کی بات کرتے ہیں

محمد مصطفیٰ کی بات کرتے ہیں پریشاں ہو زمانے کی صعوبت سے چلو صلِّی علیٰ کی بات کرتے ہیں معطّر ہیں فضائیں مشک و عنبر سے مدینے کی ہوا کی بات کرتے ہیں ارادہ باندھتے ہیں اُس سفر کا پھر صفا ، مروہ ، حرا کی بات کرتے ہیں تصّور میں ہوئی کن من ، […]

لکھوں جب شعر میں شاہِ اُمم پر

شۂ کونین کے جاہ و حشم پر مجھے آتا ہے رشک اپنے قلم پر ہوں زندہ اُن کے ہی جود و کرم پر میں مفلس تھا مری جھولی تھی خالی لیا جب نام تو قسمت بنالی مثالِ ابر ہے یہ اسمِ عالی کہ چھا جاتا ہے ہر رنج و الم پر جہاں میں طالبِ جود […]

وہ جس کا سایہ ازل سے نشانِ رحمت ہے

مدارِ جاں پہ وہی سائبانِ رحمت ہے حضور قحط و وبأ کے حصار میں ہیں ہم حضور آپ کی ہستی زمانِ رحمت ہے لبوں کا ورد ہے سرکارِ رحمتِ عالم وہ نخلِ عشق کا امکاں ، جہانِ رحمت ہے وہ جس کی ہستی پہ نازاں ہے کبریا خود بھی زمینِ اُنس ہے وہ ، آسمانِ […]

وہ ملجا ہے ، وہ ماوا ہے

وہ آقا ہے ، وہ داتا ہے جس کی مدحت خالق نے کی وہ مولا میرا مولا ہے ڈوب گیا جو اُن کے عشق میں اُس کی دنیا ہے ، عقبیٰ ہے دل ہو اُن کی الفت کا گھر جو چاہو پھر وہ ہوتا ہے اُن کے وسیلے سے تم اشعرؔ جو مانگو گے رب […]

اسوۂ کاملہ مرحبا مرحبا

خلد کا راستہ مرحبا مرحبا رشک جس پر کریں سب کے سب انبیأ آپ کا مرتبہ مرحبا مرحبا ظلمتِ شب میں ان کے قدم سے ہوئی نور کی ابتدا مرحبا مرحبا وہ تہی دامنوں پر رہیں ملتفت وہ سراپا سخا مرحبا مرحبا جن کے ملبوس پر چاند پیوند کے وہ شۂ دوسرا مرحبا مرحبا مجھ […]

اِک عقیدت کے ساتھ کہتا ہوں

جب بھی میں ان کی نعت کہتا ہوں تذکرے کو ترے عبادت میں پیروی کو نجات کہتا ہوں اُن سے پہلے کا جو زمانہ تھا میں اُسے کالی رات کہتا ہوں یہ حقیقت ہے اسمِ احمد کو میں حلِ مشکلات کہتا ہوں جو دیارِ نبی میں آئے اُس موت کو بھی حیات کہتا ہوں یہ […]

ترے در کی ہم کو گدائی ملی ہے

زمانے کے غم سے رہائی ملی ہے اُسی واسطے سے مری ہر دعا کو خدا تک برابر رسائی ملی ہے اُنہیں بھی کبھی اذن ہو حاضری کا جنہیں ہجر یا پھر جدائی ملی ہے اُنہی کا کرم ہے مری زندگی پر کہ جو چیز چاہی وہ پائی ، ملی ہے خدا کی عطا سے انہی […]