اے جانِ نِعَم ، نقشِ اَتَم ، سیدِ عالَم

بے مثل ہیں سب تیری شِیَم ! سیدِ عالَم مَیں خام ہُوں، خستہ ہُوں، خرابی کا مرقّع تُو ماحیٔ احساسِ الَم ، سیدِ عالَم تُو چاہے تو دے جذب کو اظہار کی نُدرت حاضر ہیں مرے نُطق و قلم ! سیدِ عالَم یہ صبح ترے عارضِ تاباں کا وظیفہ یہ شام تری زُلف کا خَم […]

جسے مدّاحِ شاہِ دوسَرا لکھا گیا ہے

اُسے اہلِ سخن کا پیشوا لکھا گیا ہے اُسے تاجِ شہی سے بڑھ کے ہے نقشِ عنایت جسے شہرِ مدینہ کا گدا لکھا گیا ہے ابھی اِک نعت چمکے گی بہ فیضِ حرفِ اقرا مرے دل پر ابھی غارِ حرا لکھا گیا ہے بِچھے تھے آسماں پر نُور کے امکان سارے مگر نقشِ کفِ پا […]

وجودِ شوق پہ اک سائباں ہے نخلِ درود

بہت کریم، بڑا مہرباں ہے نخلِ درود حلاوتوں کا وہ اِک سایہ دار خوابِ حلو لطافتوں کا حسیں گُلستاں ہے نخلِ درود کشاں کشاں اُسی جانب رواں ہیں نعت بہ لب طیورِ شوق کی جائے اماں ہے نخلِ درود عجیب اخضر و احمر ہیں اس کے برگ و ثمر ربیعِ تازہ میں گنبد نشاں ہے […]

زمین و آسماں گُونجے بیک آواز، بسم اللہ

طلوعِ صبحِ مدحت کا ہُوا آغاز، بسم اللہ حرا سے کعبہ و عرشِ عُلا تک جلوہ فرمائی زمینِ دل پہ بھی فرمائیے گا ناز، بسم اللہ میانِ حشر ہوں گی جب ’’الیٰ غیری‘​‘​ کی تدبیریں کہیں گے ہم گنہگاروں کو چارہ ساز بسم اللہ اٹھے تعلیق کے نقشے جدارِ کعبۃ اللہ سے ترے نطقِ بلاغت […]

اَبجدِ کَون میں ہے جلوۂ انوارِ اَلِف

نقطہ نقطہ ہے یہاں مست بہ اَسرارِ اَلِف ہر خطِ دائرہ کِھنچتا ہے اُسی کی جانب ناز اَنداز لیے چلتی ہے پَرکارِ اَلِف معنی و حرف کا یہ ربطِ عیاں اور نہاں سب کا مَرجَع ہے فقط حُسنِ طَرَح دارِ اَلِف اِس کا ہی رَنگ ہے پھیلا سرِ قرطاسِ حُدوث گم ہے ہر شکل در […]

جس کو آیا قرینہ مدحت کا

چمکا مہتاب اس کی قسمت کا دل کا احوال ہو بیاں ان سے مرحلہ آئے جب زیارت کا لب پہ میرے رہے ثنا ان کی سلسلہ یوں چلے عقیدت کا روزِ محشر وہ ساتھ رکھیں اگر لطف آجائے پھر رفاقت کا اک زیارت ہو خواب میں زاہدؔ امتحاں ہے مری سعادت کا

صدق و صفا میں کوئی ابو بکرؓ سا کہاں

پہلو نشیں بھی آقا کا ایسا کوئی نہیں تاریخ ہے گواہ کہ بعد از رسل کہیں انصاف میں عمرؓ کا بھی ثانی کوئی نہیں راہِ خدا میں مال تو سب نے دیا مگر عثمانؓ سا کہیں ملا کوئی سخی نہیں ہر ایک نے سنا ہے وہ خیبر کا معرکہ دنیا میں کوئی شیر خدا سا […]

بے سہاروں کا سہارا حضرتِ صدیقؓ ہیں

شاہ کے پہلے خلیفہ حضرتِ صدیقؓ ہیں کر دیا قرباں جنہوں نے سب خدا کی راہ میں دینِ احمد کا سفینہ حضرتِ صدیقؓ ہیں بعد آقا کے علم اونچا کیا اسلام کا دین کا نوری اجالا حضرتِ صدیقؓ ہیں تا قیامت مٹ نہیں سکتی ہے جس کی روشنی روشنی کا وہ منارہ حضرتِ صدیقؓ ہیں […]

ذاتِ صدق و صفا سیدہ فاطمہؓ

ابرِ جود و سخا سیدہ فاطمہؓ آپ رب کی عطا سیدہ فاطمہؓ عجز کی انتہا سیدہ فاطمہؓ در سے کوئی نہ خالی گیا آپ کے لطف، جود و سخا سیدہ فاطمہؓ دیکھ پایا نہیں شمس جس کی جھلک پیکرِ حق نما سیدہ فاطمہؓ ساجدہ، عابدہ، شاکرہ، طاہرہ دخترِ مجتبیٰ سیدہ فاطمہؓ ہر گھڑی فیض زاہدؔ […]

عزتوں کا نشاں خدیجہؓ ہیں

عظمتوں کا بیاں خدیجہؓ ہیں جن کی یادیں نہ بھول پائے آپ وہ خنک سائباں خدیجہؓ ہیں ان کی دولت سے پھیلا ہے اسلام بالیقیں عالی شاں خدیجہؓ ہیں آپ کو کس طرح تسلّی دی کیسی حکمت نشاں خدیجہؓ ہیں کیوں بھلا میں غموں سے گھبراؤں جب مرا سائباں خدیجہؓ ہیں ان کے قدموں میں […]