میرے دل میں ہے یادِ محمد میرے ہونٹوں پہ ذکرِ مدینہ

تاجدارِ حرم کے کرم سے آ گیا زندگی کا قرینہ میں غلامِ غلامانِ احمد میں سگِ آستانِ محمد قابلِ فخر ہے موت میری قابلِ رشک ہے میرا جینا دل شکستہ ہے میرا تو کیا غم اس میں رہتے ہیں شاہِ دو عالم جب سے مہماں ہوئے ہیں وہ دل میں، دل مرا بن گیا ہے […]

واہ کیا جلوہ ء اعجاز تھا جانا آنا

واہ کیا جلوہء اعجاز تھا جانا آنا شبِ اسرا میں عجب راز تھا جانا آنا دیکھ اس جلوہء رفتار کو حیراں تھے مَلک حیرتِ دیدہء پرواز تھا جانا آنا عرش و کرسی سے گئے دور کروڑں منزل کیا ہی ممتاز سرافراز تھا جانا آنا ساعتِ چند میں دیکھو تو کہاں تک پہنچے حق کے محبوب […]

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو

پڑھ کے نبی کی نعت لحد میں اُتار دو دیکھا ابھی ابھی ہے نظر نے جمالِ یار اۓ موت! مجھ کو تھوڑی سی مہلت اُدھار دو سنتے ہیں جاں کنی کا لمحہ ہے بہت کٹھن لے کر نبی کا نام یہ لمحہ گزار دو میرے کریم میں تِرے در کا فقیر ہوں اپنے کرم کی […]

کیا کہوں کیا بتا دیا تو نے

مجھ کو جینا سکھا دیا تو نے سر تو جھکتا تھا سامنے رب کے دل بھی میرا جھکا دیا تو نے حق و باطل کا درس تو نے دیا راہ حق کا پتہ دیا تو نے اور کیا چاہئے مجھے پھر اب مجھ کو میرا خدا دیا تو نے ہر طرف بے وفا تھے دنیا […]

کوئی مثل مصطفیٰ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

کوئی مثل مصطفیٰ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا کسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا اُنھیں خلق کر کے نازاں ہوا خود ہی دست قدرت کوئی شاہکار ایسا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا کسی وہم نےصدا دی کوئی آپ کا مماثل تو یقیں پکا اُٹھا […]

غلاموں پر محمد کی عنایت ہوتی رہتی ہے

کرم فرماتے رہتے ہیں زیارت ہوتی رہتی ہے عبادت ہے تلاوت مصحفِ روئے مبارک کی تلاوت کرتے رہتے ہیں عبادت ہوتی رہتی ہے مجھے تسلیم اے واعظ برا ہوں میں بہت لیکن بروں پر بھی مرے آقا کی رحمت ہوتی رہتی ہے بدستِ خواجہ و داتا بدستِ شاہِ لاثانی نبی کے نام پر ہر دم […]

دل لگڑا بے پرواہاں نال​

جتھے دم مارن دی نہیں مجال​ صلی علیہ ذوالجلال​ روندیاں نیناں نوں سمجھا رہی​ لکھیا پڑھیا سب بھلا رہی​ ہک نام سجن دا گا رہی​ رگ رگ لوں لوں ساہاں نال​ دل لگڑا بے پرواہاں نال​ جس دی سک مینوں اوہ تاں آیا نہیں​ ہک جھٹ گھڑی سکھ پایا نہیں​ پل پل گھڑی دسے سو […]

غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں

جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں ان کی رحمت ہے خطا پوش گنہ گاروں کی کھوٹے سکے سرِ بازار بھی چل جاتے ہیں اسمِ احمد کا وظیفہ ہے ہر اک غم کا علاج لاکھ خطرے ہوں اسی نام سے ٹل جاتے ہیں آپ کے ذکر سے اک کیف ملا کرتا ہے اور جتنے […]

درِ نبی پہ مقدر جگائے جاتے ہیں

جو کام بنتے نہیں بنائے جاتے ہیں نبی کے در پہ کبھی مانگنا نہیں پڑتا یہاں تو جام نظر سے پلائے جاتے ہیں نگاہِ ساقی کوثر کا یہ کرشمہ ہے کہ مست کرنے سے پہلے اٹھائے جاتے ہیں قسم خدا کی وہ ویراں کبھی نہیں ہوتا نبی کی یاد سے جو دل بسائے جاتے ہیں […]

کیسا وہ سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہوگی

کیسا وہ سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہو گی جب پہلی نظر اُن کے روضے پہ پڑی ہو گی رشک آیا دو عالم کو اس وقت حلیمہ پر آقا کو لگا سینے جب گھر کو چلی ہو گی وابستہ جو ہوجائے سرکار کے قدموں سے ہر چیز زمانے کی قدموں میں پڑی ہو گی کیا […]