ادراک کی حد میں ہے نہ محدودِ گماں ہے

محسوس کرے کوئی تو رگ رگ میں رواں ہے ہاتھوں میں کسی کے تو عناصر کی عناں ہے کیا خود ہی رواں قافلہء عمرِ رواں ہے قائم ہے یہ پانی پہ زمیں کس کے سہارے یہ زیرِ اثر کس کے جہانِ گزراں ہے ہے کوہِ گراں کس کی جلالت کی نشانی یہ جلوہء گل کس […]

اللہ اللہ کیا سفر کیا روح پرور خواب تھا

فرشِ ریگِ راہِ طیبہ بسترِ سنجاب تھا نطقِ جاں شیرینیء مدحت سے لذت یاب تھا یہ کتابِ زندگی کا اک درخشاں باب تھا ارضِ طیبہ پر قدم تو کیا ، نظر جمتی نہ تھی "​ذرہ ذرہ روکشِ خورشیدِ عالم تاب تھا "​ بن گیا اشکِ ندامت میری بخشش کا سبب بربطِ امید کب سے تشنہء […]

اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ

ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ دامان نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق تو خلد ہے تو جنت ِسلطان مدینہ اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروفِ عبادت دیکھوں میں درِ دولتِ سلطانِ مدینہ اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید صدقے […]

اے سرورِ دیںً نور ہے یکسر تری سیرت

اقدار کو کرتی ہے منور تری سیرت یا خیر کا معمورہِ پُر نور و معنبر یا حسن کا مواج سمندر تری سیرت زیبائی افکار کا مصدر ترے انوار رعنائیِ کردار کا جوہر تری سیرت رنگیں چمنستانِ حیات ا س کی ضیاء سے نوریں صفتِ چشمہِ خاور تری سیرت ہر بندہِ نادار کی قوت تری رحمت […]

اے مسلمانو مبارک ہو نویدِ فتح یاب

لو وہ نازل ہورہی ہے چرخ سے ام الکتاب وہ اٹھے تاریکیوں کے بامِ گردوں سے حجاب وہ عرب کے مطلعِ روشن سے ابھرا آفتاب گم ضیائے صبح میں‌شب کا اندھیرا ہوگیا وہ کلی چٹکی ، کرن پھوٹی سویرا ہوگیا خسروَ خاور نے پہنچا دیں شعائیں دور دور دل کھلے شاخیں ہلیں ، شبنم اڑی […]

بھٹکے ہیں بہت رہگذرِ نور سے ہٹ کر

کھو بیٹھے ہیں توقیر، تیری ذات سے کٹ کر حال اپنا ہے تیرے کرمِ خاص کا محتاج -اے صاحبِ معراج صد شکر! نگاہوں میں فقط اب ترا در ہے پستی کے مکینوں کی بلندی پہ نظر ہے واماندہء منزل کی ترے ہاتھ میں ہے لاج – اے صاحبِ معراج دنیا نمودار ہو پھر صبحِ سعادت […]

تازہ خیال میں ہوں قُباؔ اور قبلتینؔ

جب رو برو ہو مسجدِ میقات اے خدا جمعہؔ، اجاجہؔ، رایہؔ، غمامہؔ، سی مسجدیں مجھ کو عطا کریں نئی راحات اے خدا سیراب قلب و جاں ہوں سرِ وادئ عقیق نکلیں تمام قلب کی حسرات اے خدا کہفِ بنی حرام کے آثار ڈھونڈتے خندق کے روبرو ہوں نشانات اے خدا کہفِ بنی حرام کے آثار […]

جن کا ہے طیبہ مقام، اُن پہ درود اور سَلام

جو ہیں رسولِ انام، اُن پہ درود اور سَلام حامیء عالم ہیں وہ، ہادیء اعظم ہیں وہ کیوں نہ کہیں خاص و عام، اُن پہ درود اور سَلام جو ہیں حبیب خدا، جو ہیں شہِ دوسرا جن کی ہے دنیا غلام، اُن پہ درود اور سَلام جن کے ہیں یہ دوجہاں، جن کے ہیں کون […]

خواب ہی میں رُخِ پُر نور دکھاتے جاتے

تیرگی میرے مقدر کی مٹاتے جاتے ڈال کر ایک نظر روح کی پہنائی میں اس خرابے کو سمن زار بناتے جاتے غار کو چشمۂ انوار بنانے والے افقِ دل سے بھی مہتاب اگاتے جاتے کاش طیبہ میں سکونت کا شرف مل جاتا دیکھتے روضۂ سرکار کو آتے جاتے اُس خنک شہر کو جاتی ہوئی اے […]