پھر عطا ہو جائے آقا روشنی کا پیرہن

تیرہ تیرہ ہوگیا ہے زندگی کا پیرہن جھکنے لگتی ہیں جبیں پھر آپ کی دہلیز پر جب پہن لیتا ہے انساں آگہی کا پیرہن روزِ محشر سامنا کیسے کریں گے آپ کا فخر کرتے ہیں پہن کر جو بدی کا پیرہن آپ کے آتے ہی سب گردِ کدورت دھل گئی ہو گیا شفاف روحِ آدمی […]

گھروں کو سجاؤ، دلوں کو سنوارو، نگاہیں جھکاؤ، حضور آرہے ہیں

گھروں کو سجاؤ، دلوں کو سنوارو، نگاہیں جھکاؤ، حضور آ رہے ہیں انہیں کی ہوں باتیں، انہیں کی ہوں نعتیں، سنو اور سناؤ حضور آ رہے ہیں دلِ آمنہ کا سرور اللہ اللہ، حلیمہ کی آنکھوں کا نور اللہ اللہ بہر سو قریب اور دور اللہ اللہ، یہی رکھ رکھاؤ حضور آ رہے ہیں بہاروں […]

گھل جاتی ہیں جب ساغرِ وجدان میں نعتیں

پھر کہتا ہوں آقا ، میں تری شان میں نعتیں آیات کو چوموں، کبھی اشعار پہ جھوموں نعتوں میں ہے قرآن تو قرآن میں نعتیں محفوظ ہوں میں اِس لئے ہر رنجِ سفر سے رہتی ہیں ہمیشہ میرے سامان میں نعتیں مسلم کا کبھی اسلام مکمل نہیں ہوتا جب تک کہ نہ شامل کرے ایمان […]

ہلاکتوں کے گڑھے سے بچا رہے ہیں رسول

خدا کی سمت جہاں کو بلا رہے ہیں رسول نگاہ ڈالئے زید و بلال پر بھی کبھی جو کچھ نہیں ہیں انہیں کیا بنا رہے ہیں رسول زمیں سے خلد و جناں کے عظیم محلوں تک ہر ایک شخص کو رستہ دکھا رہے ہیں رسول لو اب تو بن گئی محشر میں بھی ہم ایسوں […]

اللہ ہو گر اُس کا ثنا گر ، نعت کہوں میں کیسے

میں قطرہ وہ ایک سمندر ، نعت کہوں میں کیسے صدیاں بیتیں آج بھی اُس کا ہے گھر گھر اُجیارا روشن روشن نور کا پیکر ، نعت کہوں میں کیسے اُس کا نام جگت کی رحمت ، وہ مصری کا میٹھا پربت میں بہتی ندیا میں کنکر ، نعت کہوں میں کیسے میں کمزور خطا […]

الٰہی بخش دے یوں دل کو جستجوئے رسول

کہ ہر گھڑی ہو تصور میں میرے روئے رسول کشاں کشاں لئے جاتی ہے مجھ کو سوئے رسول ملانے خاکِ مدینہ میں آرزوئے رسول کرم سے اپنے بلاتے ہیں مجھ کو طیبہ میں وگرنہ مجھ سا گنہگار اور کوئے رسول نثار کیوں نہ ہو دل ہر گلی پہ طیبہ کی مہک رہی ہے لئے خود […]

اندازِ کرم بھی ہے جدا شانِ عطا بھی

اس در کا گدا شاہ بھی ہے اور گدا بھی آتی ہے ہر اک گام پہ خوشبوئے محمد جنت کی ہوا ہے یہ مدینے کی ہوا بھی ہے فخر کہ سر آپ کے دربار میں خم ہے جنّت بھی ہے یہ مرکزِ اربابِ وفا بھی دیدار جو ہو جائے تو معراج ہے اپنی کچھ کم […]

انوار برستے رہتے ہیں اس پاک نگر کی راہوں میں

اک کیف کا عالم ہوتا ہے طیبہ کی مست ہواؤں میں اس نام محمد کے صدقے بگڑی ہوئی قسمت بنتی ہے اس کو بھی پناہ مل جاتی ہے جو ڈوب گیا ہو گناہوں میں گیسوۓ محمد کی خوشبو اللہ اللہ کیا خوشبو ہے احساس معطر ہوتا ہے واللیل کی مہکی چھاؤں میں وہ بانی دین […]

اُنہی کا نور پھیلا ہے جدھر دیکھو جہاں دیکھو

اِدھر دیکھو اُدھر دیکھو یہاں دیکھو وہاں دیکھو غلاموں کی رسائی تا بہ بزمِ قدسیاں دیکھو کہاں سے اُن کی نسبت نے ہے پہنچایا کہاں دیکھو اثر ہے دامنِ سرکار سے وابستہ ہونے کا عیاں ہونے لگے کس طرح اسرارِ نہاں دیکھو جوابِ ہر سوالِ ماضی و فردا ملا اُن سے گماں تک بھی نہیں […]

اک ایسے رہ نما آئے اک ایسے شہ سوار آئے

ہزاروں سال کی منزل جو پل بھر میں گذار آئے رحیمی ہو تو ایسی ہو کریمی ہو تو ایسی ہو عزیزوں، دوستوں کیا دشمنوں پر جس کو پیار آئے شب اسریٰ نمازوں کی کمی بیشی بہانہ تھی خدا خود چاہتا تھا میرا پیارا بار بار آئے