اے شہ انس و جاں جمال جمیل

تجھ پہ تخلیق حسن کی تکمیل رہبر انبیا و ختم رسل ذاکر و تذکرہ ربّ جلیل دم عیسی علیہ سلام کہ ہو بیضی والضحی کی نہ مثل ہے نہ مثیل نور مطلق کا رازدار و امیں افتخار جہاں ہے فخر خلیل سایہ نور مصطفے ناپید نور لایا ہے نور ہی کی دلیل بانئ دین حق […]

بشر کی تاب کی ہے لکھ سکے حلیہ محمد کا

سراپا نور یزدانی ہے سر تا پا محمد کا ہے نواش ازل خود محو سر تا پا محمد کا یدِ قدرت سے کچھ ایسا بنا نقشہ محمد کا منادی کی ندا آتی تھی یہ صبح ولادت کو کہ مخلوقِ خدا میں سب پہ ہے قبضہ محمد کا لگاوؔ شوق سے نعرہ اغثنی یا رسول اللہ […]

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

کرم ہوگا کبھی ہم پر، مدینے ہم بھی جائیں گے نظر میں اس کے جلوے عرشِ اعظم کے سمائیں گے درِ سرور پہ جو سجدے عقیدت کے لُٹائیں گے دلوں میں جو دئیے ان کی محبت کے جلائیں گے یقیناً وہ سراغِ منزل مقصود پائیں گے اگر جانا مدینے میں ہوا ہم غم کے ماروں […]

بے کسوں پر حق کی رحمت ہوگئی

شامِ غم صُبح مسّرت ہوگئی آ گئے دنیا میں محبوبِ خدا بستی بستی خوبصورت ہوگئی جل رہے تھے دھوپ میں جو ریگزار گُل بداماں ان کی وسعت ہوگئی ان کے دامن میں ملی جس کو پناہ رشکِ انجم اس کی قسمت ہو گئی ملِ گئیں اس کو جہاں کی نعمتیں جس یہ ان کی نظرِ […]

تصویر حسن بے نشاں صلّ علی صلّ علی

لا ریب شاہ خسرواں صلّ علی صلّ علی اے چہرہ زیباۓ تو شمس الضحح بدر الدّجی ارحم لنا اے جان جاں صلّ علی صلّ علی مازاغ چشم سرمگیں ، واللیل زلف عنبریں یسین دندان دہاں صلّ علی صلّ علی محمود سے حامد ہوا ، احمد محمد مصطفے حم کا ہے راز داں صلّ علی صلّ […]

توصیفِ نبی کرتا رہوں بس ایسے گزر دن رات کروں

ہر لمحہ و ساعت، شام و سحر، محبوبِ خدا کی بات کروں کچھ خواہش تاج و تخت نہیں، بس دل میں یہ حسرت ہے آقا بن جاؤں تمہارے در کا گدا خوش ہو کے گزر اوقات کروں غم اور اداسی اے آقا! ہوتی ہی چلی جاتی ہے سوا اب جلد بلا لیجیے در پر! خدمت […]

توں سلطان زمانے بھر دا میں بردے دا بردا

فکر عذاباں دے وچ بھلیا رستہ تیرے گھر دا تیری نعت نوں غزل بناندا دل سی داہڈا کردا دسن وال گل نئیں کوئی کاسہ نئیں پیا بھردا ساڈی دھرتی نظر کرم دی ہے محتاج قدیمی ساڈی فریاداں نوں مولا بخشو فیض اثر دا جتھے نعت نبی دی ہووے ، اوتھے اوس دا جلوہ چھوٹی وڈی […]

تھی کس کے مقدر میں گدائی تیرے در کی

قدرت نے اسے راہ دکھائی تیرے در کی میں بھول گیا نقش و نگار رخ جنت صورت جو کبھی سامنے آئی تیرے در کی پھر اس نے کوئی اور تصور نہیں باندھا ہم نے جسے تصویر دکھائی تیرے در کی رویا ہوں میں اس شخص کے پاؤں سے لپٹ کے جس نے بھی کوئی بات […]

ثنائے ربِ جلیل ہے اور روشنی ہے

نبی کا ذکرِ جمیل ہے اور روشنی ہے جہاں جہاں بھی حضور اکرم نے پاؤں رکھا قدم قدم اک دلیل ہے اور روشنی ہے چہار سُو ہے کبوتروں کا حصارِا بیض سفید سی اک فصیل ہے اور روشنی ہے حیات کی یا ممات کی آزمائشیں ہوں وہی کفیل و وکیل ہے اور روشنی ہے وہیں […]

ثنائے محمد کئے جا رہا ہوں

اسی آسرے پہ جئے جا رہا ہوں تصوّر میں دن رات جامِ محبت پلاتے ہیں وہ میں پئے جا رہا ہوں محمد کا صدقہ درِ کبریا سے میں بھر بھر کے جھولی لیے جا رہا ہوں کٹے میری ہر سانس یادِ نبی میں دعا یہ خدا سے کئے جا رہا ہوں ندیم اب عمل پاس […]