کُھلتے رستے جنگل صحرا جو ہے سب کچھ ان کا ہے

میل کا پتھر پیڑ کا سایہ جو ہے سب کچھ ان کا ہے ساحل پر سر پھوڑتی موجیں مچھلی موتی مونگا سیپ رنگ برنگے پتھر دریا جو ہے سب کچھ ان کا ہے پانی پانی کرتی دھرتی پیاس کا عالم سوکھے ہونٹ سبز مناظر بادل برکھا جو ہے سب کچھ ان کا ہے حد نظر […]

کیا چاہتی ہے مجھ سے محبت رسول کی

دل سے کروں مدام اطاعت رسول کی کب ہے یہ بات صرف مسلماں پہ منحصر کرتے ہیں دل سے غیر بھی عزت رسول کی مذہب کو اپنے تج کے ہوئے داخل حرم دیکھی جو کافروں نے مروّت رسول کی کیا چاہتے ہیں سارے گنہگار کیا کہوں محشر میں ہو نصیب شفاعت رسول کی ہوتی نہیں […]

ہم بھی مدینے جائیں گے آج نہیں تو کل سہی

آقا ہمیں بلائیں گے آج نہیں تو کل سہی ہم نے تو مان ہی لیا آپ ہیں روح کائنات لوگ بھی مان جائیں گے آج نہیں تو کل سہی عرش کہا ہے خود اسے سرور کائنات نے دل کو وہ دل بنائیں گے آج نہیں تو کل سہی ہم سے سوا ہیں بے قرار ان […]

ہمیں وہ اپنا کہتے ہیں محبت ہوتو ایسی ہو

ہمیں وہ اپنا کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو ہمیں رکھتے ہیں نظروں میں عنایت ہو تو ایسی ہو چلا آوٗں مدینے میں میرے سرکار بلوایا کہوں آقا یہ سب سے میں، اجازت ہو تو ایسی ہو سجا کر محفلِ ذکرِ نبی گھر میں بیٹھا ہوں وہ آ جائیں میرے گھر میں زیارت ہو […]

آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی

آنے لگیں صدائیں درود و سلام کی ہر چیز ان کے واسطے تخلیق کی گئی کیا شان ہے رسول علیہ السلام کی جس نے نبی کی یاد کو دل میں بسا لیا اللہ نے اس پہ آتش دوزخ حرام کی اللہ جانتا ہے محمد کا مرتبہ انسان کو خبر کہاں ان کے مقام کی سرکار […]

اُن كی سیرت سراپا اثر ہو گئی

زندگی روشنی كا سفر ہو گئی اِک تبسّم كیا سو اُجالے كِھلے ظلمتِ شب مٹی اور سحر ہو گئی جب تصوّر كیا گنبدِ سبز كا دل معطّر ہُوا آنكھ تر ہو گئی اُن كی یادوں كا جواستعارہ بنی وہ گھڑی عمر كی معتبر ہو گئی ناتوانوں میں تاب و تواں آگیا رہبری آپ كی چارہ […]

جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ

بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ جب کہ سرکار تشریف لانے لگے حور و غلماں بھی خوشیاں منانے لگے ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی مصطفیٰ کیا مِلے زندگی مِل گئی اے حلیمہ تیری گود میں آگئے دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ چہرہِ مصطفیٰجب دِکھایا گیا چھپ گئے تارے اور […]

خدا کے واسطے لے چل صبا مدینے میں

کہ میں یہاں ہوں، مِرے مصطفے مدینے میں سُنا ہے رحمتِ پرور دگارِ عالم بھی برستی رہتی ہے بن کر گھٹا مدینے میں چلو مدینے چلیں، ہوں گی مشکلیں آساں ہیں دو جہاں کے مشکل کشا مدینے میں مری نظر میں بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو دیکھتے ہیں درِ مجتبیٰ مدینے میں درِ […]

دیکھی جو فضائے کوئے نبی جنت کا ٹھکانہ بھول گئے

سرکار کا روضہ یاد رہا دنیا کا فسانہ بھول گئے سرکار دو عالم کے در پر جس وقت پڑی بیتاب نظر آقا کی ثنا لب پر آئی ہر ایک ترانہ بھول گئے جب پہنچے مواجہ پر ان کے اک کیف میں ایسا ڈوب گئے جو حال سنانا تھا ان کو وہ حال سنانا بھول گئے […]

عیدِ میلاد ہے آج کونین میں ، ہر طرف ہے خوشی عیدِ میلاد کی

سب کہو آمدِ مصطفٰی مرحبا ، ہے سہانی گھڑی عیدِ میلاد کی یہ فرشتوں کے لشکر ، یہ نوری سماں ، جشنِ میلاد پر خوش ہے سارا جہاں نور ہی نور ہے آج چھایا ہوا ، ہے ہمیں بھی خوشی عیدِ میلاد کی مصطفی آ گئے ، مجتبٰی آ گئے، ساری مخلوق کے رہنما آ […]