تجھ سے ہے بہار جانِ عالم

اے چارہء بے کسانِ عالم تو اصلِ بنائے خلق ٹھہرا تو عز و وقار و شانِ عالم سدرہ ترے خادموں کا مسکن اے خواجہ ءِ خواجگانِ عالم مہکی نہ تھی بوئے خلق جب تک ویران تھا گلستانِ عالم جب تک ترے ذکر سے تہی تھا بے رنگ تھی داستانِ عالم تارے ترے ہمرکاب آئے اے […]

دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد نام ایسا ہے

نگر اجڑے بساتا ہے محمد نام ایسا ہے انہی کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشاہی خدا سے بھی ملاتا ہے محمد نام ایسا ہے انہی کے ذکر سے روشن راتیں پھر لوٹ آتی ہیں نصیبوں کو جگاتا ہے محمد نام ایسا ہے درودوں کی مہک سے محفلیں آباد رہتی ہیں میری نعتیں سجاتا ہے […]

روضئہ شاہ پہ سوغات کے قابل کی ہے

دو جہاں ان پہ فدا، ایک مرا دل کیا ہے راہِ طیبہ کے مسافر کو نہیں اس سے غرض موجِ طوفان ہے کیا، عشرتِ ساحل کیا ہے ایک بندے کے تصرف میں دو عالم دے دے شانِ قدرت کے لیے بات یہ مشکل کیا ہے آپ کی ذات میں اے پیکرِ آئینہ صفات کس کے […]

سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ

ان کی اک اک بات رب کی بات کہہ خود مدد فرمائے گا پروردگار تھام قرطاس و قلم اور نعت کہہ اپنے ہر عاشق کی ان کو ہے خبر ان سے تو مت صورتِ حالات کہہ اذ رمیت”​ والی آیت پڑھ کے دیکھ”​ دستِ احمد کو خدا کا ہات کہہ ان کی زلفوں کی ہے […]

سرکار کڑی دھوپ میں ہم لوگ کھڑے ہیں

اور اپنے ہی اعمال کی دلدل میں گڑے ہیں سرکار! اندھیروں کے بھنور میں ہیں سفینے اور ان میں معاصی کے بڑے بوجھ پڑے ہیں نیّت میں ہیں سو کھوٹ بچا لیجیے سرکار پاسِنگ ترازو میں ہیں، پلڑوں میں دھڑے ہیں دنیا ہے کہ میدانِ عقوبت ہے یہ سرکار اک دشتِ بلا خیز میں ہم […]

سوال ، لمحہ وہ کون سا تھا کہ جب یہ دونوں جہان مہکے

جواب ، میرے نبی جو آئے تو سارے کون و مکان مہکے سوال، ظلمت کدے میں کیسے کرن بھلا روشنی کی آئی جواب، صحرا میں جیسے بارش خبر لئے زندگی کی آئی سوال ، کیسے بچو گے ان سے جو ایک دوجے کو مارتے ہیں جواب ، شر سے اگر ہو بچنا تو ہم محمد […]

شہِ دوسرا کا ہم سر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

کوئی ان کے جیسے سرور نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا کوئی پھول باغِ کُن میں بہ کمالِ شانِ قدرت گُلِ احمدی سے بہتر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا ملا جسم بھی تو ایسا کہ نہیں ہے جس کا سایہ میرے مصطفیٰ سا پیکر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا کوئی ایسا در زمیں […]

مدحتِ شاہِ مدینہ میں کھلی ہیں آنکھیں

ترجماں دل کی ہمیشہ سے رہی ہیں آنکھیں جب سے سرکار کی چوکھٹ پر جھکی ہیں آنکھیں جانبِ خلدِ بریں بھی نہ اٹھی ہیں آنکھیں کسی پتھر کی تراشیدہ نظر آتی ہیں اس طرح گنبدِ خضرا پہ جمی ہیں آنکھیں حرمِ پاک پہ سجدوں سے جبیں روشن ہے سرمہ خاکِ مدینہ سے سجی ہیں آنکھیں […]

مصروفِ ثنا میں ہے ثناخوانِ محمد

مصروفِ ثنا میں ہے ثناخوانِ محمد ہے نغمہ سرا بلبل بستانِ محمد خوش رنگ گُل وغنچہ معطّر ہیں فضائیں صد رشکِ بہاراں ہے گلستانِ محمد رضواں درِ جنت پہ ہمیں دیکھ کے بولا آنے دو انہیں یہ ہیں غلامانِ محمد محشر میں گنہگاروں کی بن جائے گی بگڑی مل جائے اگر سایۂ دامانِ محمد معراجِ […]

مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث

انساں کی زمانے میں، توقیر کا وہ باعث تخلیق بشر کا بھی، کارن ہیں مرے آقا ہیں خانہ ہستی کی، تعمیر کا وہ باعث گو خالق ارض و سما، موجود ہے، دائم ہے ہیں اس کے تعارف کا، تکبیر کا وہ باعث ایجاب دعاؤں کا، ہے ان کے حوالے سے سب خوابوں کی ہیں اپنے، […]