اے اشہبِ قلم یہ ہے نعتِ شہِ شہاں

چھوڑوں گا ایک لمحہ بھی تجھ کو نہ بے عناں سرتاجِ انبیاء ہے وہ سرخیلِ مرسلاں محبوبِ رب ہے اور وہ مخدومِ بندگاں مضمونِ دوجہاں کا ہے وہ حاصلِ بیاں ہے بزمِ کن فکاں میں وہ مقصودِ کن فکاں ہے ذات اس کی رونقِ معمورۂ جہاں اس کے ہی دم قدم سے منور ہے خاکداں […]

ہے یہ میدانِ ثنا گر نہ پڑے منہ کے بل

فرسِ طبعِ رواں دیکھ سنبھل دیکھ سنبھل ان کے اک ذکر کا اللہ رے یہ ردِ عمل دل ہے مخمور مرا مست ہے مینائے غزل ہے شہنشاہِ زمن ہادی اقوام و ملل جاں سپارِ رہِ حق غازی میدانِ عمل آخری ان کی رسالت ہے، یہ ہے بات اٹل جو مسلمان ہے اس کو تو نہیں […]

کیفِ یادِ حبیب زیادہ ہے

نعت لکھنے کا آج ارادہ ہے قابلِ فخر شاہ زادہ ہے از براہیمی خانوادہ ہے نیک خو ہے مزاج سادہ ہے شان و منصب میں سب سے زیادہ ہے ہر سخن دلنشیں ہے سادہ ہے وحی رب سے کہ استفادہ ہے تنِ اطہر پہ جو لبادہ ہے کس قدر ستر پوش و سادہ ہے معتدل […]

لازم ہے امتی پہ وہ جب تک جہاں رہے

رطب اللساں بذکرِ شہِ انس و جاں رہے جب تک یہ شامیانۂ ہفت آسماں رہے تکبیر تیرے نام کی شاہِ شہاں رہے کوئی پڑھے نماز کہ تسبیح خواں رہے ذکرِ رسولِ پاک میں رطب اللساں رہے وہ فائز المرام رہے کامراں رہے جو نقشِ پا پہ آپ کے سجدہ کناں رہے آئی ندائے غیب جھکا […]

نگاہِ رحمتِ حق میرے دل پہ ہوتی جاتی ہے

مجھے محویتِ نعتِ پیمبر ہوتی جاتی ہے بہ مژگاں کثرتِ آبِ مقطر ہوتی جاتی ہے متاعِ خونِ دل اس پر نچھاور ہوتی جاتی ہے وہ صورت نقشِ دل اللہ اکبر ہوتی جاتی ہے فضائے قلب رنگین و معطر ہوتی جاتی ہے ترے دیدار کی ساعت قریں تر ہوتی جاتی ہے مری چشمِ تمنا اور مضطر […]

شانِ حضور لکھنے سے معذور ہو گئے

لکھ لکھ کے نعت اہلِ سخن چور ہو گئے عشقِ نبی کے نشہ میں جو چور ہو گئے وہ کامراں مظفر و منصور ہو گئے فی الفور ان کی یاد سے کافور ہو گئے دل سے تمام رنج و الم دور ہو گئے جو شاد کام روضۂ پر نور ہو گئے سمجھیں کہ بار یابِ […]

کہاں اب تک یہ دنیا کر سکی ہے یا رسول اللہ

ثنا تیری کچھ ایسی چیز ہی ہے یا رسول اللہ قیامت تک تری پیغمبری ہے یا رسول اللہ فقط تیری ہی اب شاہنشہی ہے یا رسول اللہ خلیل اللہ سے نسبت تری ہے یا رسول اللہ تو ہے عالی نسب تو ہاشمی ہے یا رسول اللہ تمہارے حسن میں وہ دلکشی ہے یا رسول اللہ […]

ہیں راہِ منقبت میں ہزاروں ہی پیچ و خم

اے راہوارِ طبع سنبھل کر قدم قدم ہو داستاں حسینؓ کی کس طرح سے رقم دل بھی لہو لہو ہے قلم کا بھی سر قلم ملتی نہیں نظیر وہ ٹوٹا ہے کوہِ غم حیدرؓ کے نورِ عین پہ اللہ رے ستم وہ فاطمہؓ کے لعل وہ سبطِ شہِ امم لختِ جگر علی کے وہ اللہ […]

یادِ نبی سے میرے تصور میں جزر و مد

نغمہ طرازِ نعت ہوں یا رب میں المدد فرماں روائے کون و مکاں سے ہے مستند شاہی حضورِ پاک کی ممتد ہے تا ابد دانشوروں کو بھی نہیں یارائے ردّ و کد قولِ نبی بحکمِ خدا آخری سند ق مدفون جس زمیں میں ہے پاکیزہ وہ جسد جس جا ہے نور پاشِ پُر انوار وہ […]

نعتِ رسولِ پاک ہے یوں تو بہت محال

جب تک نہ فضلِ خاصِ خدا ہو شریکِ حال پہنچا وہیں پہ اڑ کہ مرا طائرِ خیال جلوہ طراز ہے وہ جہاں صاحبِ جمال ہے صاحبِ کمال بھی وہ ذاتِ خوش خصال بندہ ہے اور بندۂ محبوبِ ذوالجلال دونوں ہی رخ سے اپنے ہے بر پایۂ کمال صورت بھی لاجواب ہے سیرت بھی بے مثال […]