اردوئے معلیٰ

Search

دیتا ہے دو عالم کو ضیاء نامِ محمد

ہے کتنا حسیں کتنا بھلا نامِ محمد

 

یہ نام تو کونین کی زینت ہے ازل سے

آدم کی زباں پر بھی رہا نامِ محمد

 

فردوسِ بریں اس کی گواہی کو ہے کافی

اللہ نے ہر شے پہ لکھا نامِ محمد

 

یہ عظمت و توقیر ہے اس نامِ مبیں کی

’’تعظیم سے لیتا ہے خدا نامِ محمد‘‘

 

ہے سورۂ یٰسین کی تاثیر نرالی

بیمار کو دیتا ہے شفا نامِ محمد

 

اُس پر کبھی انوار کی بارش نہیں ہوتی

جو بھول گیا صَلِّ علیٰ نامِ محمد

 

اللہ نے کلمے میں رکھا ساتھ یہی نام

ہے کتنا بڑا کتنا بڑا نامِ محمد

 

اس نام کی خوشبو سے معطّر ہیں دو عالم

کیا خوب مہکتا ہے سدا نامِ محمد

 

خاکیؔ ہی نہیں ایک غلامِ شہِ والا

ہر ایک گدا کی ہے صدا نامِ محمد

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ