اردوئے معلیٰ

Search

شافعِ محشر حبیبِ کبریا میرے نبی

درحقیقت ہیں امام الانبیاء میرے نبی

 

اپنی مرضی کے مطابق آپ جلوہ گر ہوئے

ازل ازل تا بہ ابد ہیں پیشوا میرے نبی

 

رحمۃ للعالمیں رب نے بنایا آپ کو

سب جہانوں کے لیے ہیں رہنما میرے نبی

 

آپ جب تشریف لائے نور کی بارش ہوئی

مرحبا صد مرحبا صد مرحبا میرے نبی

 

مشکلیں خود مشکلوں میں پڑ گئی ہیں باخدا

نامِ نامی آپ کا جب بھی لیا میرے نبی

 

نعت کہنے کے لیے اُن کی اعانت چاہیے

چاہنے والوں کو کرتے ہیں عطا میرے نبی

 

خَلق میں اوّل ہوئے ہیں آپ ختم المرسلیں

حضرت آدم عیسیٰ پیشوا میرے نبی

 

چاہتا ہوں میں لوااُلحمد کا سایا ملے

روزِ محشر آپ کا ہے آسرا میرے نبی

 

میں تہی دامن ہوں خاکیؔ فخر ہے تو بس یہ ہے

میں فقط ہوں آپ کے در کا گدا میرے نبی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ