عنایت علی خان کا یومِ وفات

آج معروف مزاحیہ شاعر پروفیسر عنایت علی خان کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 10 مئی 1935ء – وفات: 26 جولائی 2020ء) —— پروفیسر عنایت علی خان 10 مئی 1935ء میں ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے۔ نومبر 1948ء میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور حیدرآباد ، سندھ میں مقیم ہوئے۔ گورنمنٹ اسکول، حیدرآباد سے میٹرک […]

ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات

آج برصغیر کے نامور افسانہ نگار، شاعر اور جاسوسی ناول نگار ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 26 جولائی 1928ء – وفات: 26 جولائی 1980ء) —— ابن صفی 26 جولائی 1928ء کو الہ آباد، اتر پردیش کے ایک گاؤں نارا میں صفی اللہ اور نذیرا (نضیراء) بی بی کے گھر پیدا […]

طالب باغپتی کا یوم وفات

آج کلاسیکل غزل کے مشہور شاعر طالب باغپتی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 27 نومبر 1903ء – وفات: 26 جولائی 1984ء) —— کلاسیکی غزل کے مشہور شاعر طالب باغپتی کا نام لطافت علی خان اور تخلص طالبؔ تھا۔ وہ 27 نومبر 1903ء کو باغپت ضلع (میرٹھ) بھارت میں پیدا ہوئے۔ میرٹھ کالج سے ایف ۔ […]

خدیجہ مستور کا یوم وفات

آج مشہور و معروف افسانہ نگار خدیجہ مستور کا یوم وفات ہے (ولادت: 11 دسمبر، 1927ء – وفات: 26 جولائی، 1982ء) —— خدیجہ مستور پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کی مشہور و معروف ناول نگار و افسانہ نگار تھیں جو اردو ادب کی بے حد مقبول شخصیات میں سے ایک تھیں ۔خدیجہ اپنے ناول […]

سید عابد حسین کا یومِ پیدائش

آج ہندوستان کے مشہور محقق، ادیب اور ڈراما نگار ڈاکٹر سید عابد حسین کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 25 جولائی 1986ء – وفات: 13 دسمبر 1978ء) —— سید عابد حسین کا شمار بیسویں صدی کے اہم اور ممتاز دانشوروں اور ادیبوں اور رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ جنھوں نے ایک درویشانہ انکسار اور سچی لگن […]

خواجہ غلام فرید کا یوم وفات

آج عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا یوم وفات ہے (پیدائش: 25 نومبر 1845ء – وفات: 24 جولائی 1901ء) —— خواجہ غلام فرید چاچڑاں شریف، پنجاب، پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور پنجابی صوفی شاعر تھے۔ آپ کی شناخت شاعری کی صنف”کافی” ہے۔ آپ کا تعلق سلسلہ چشتیہ نظامیہ سے تھا۔ آپ نسباً […]

نیر مسعود کا یوم وفات

آج معروف اسکالر, مترجم اور افسانہ نگار نیر مسعود کا یوم وفات ہے (پیدائش: 16 نومبر 1936ء – وفات: 24 جولائی 2017ء) —— نیر مسعود ایک اردو اسکالر، قلمکار اور اردو زبان کے معروف افسانہ نگار و مترجم تھے۔ وہ ان ادیبوں میں سے تھے جنہوں نے ادبی دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔ […]

کیف بھوپالی کا یوم وفات

آج اردو کے معروف شاعر نغمہ نگار اور مکالمہ نگار کیف بھوپالی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش : 20 فروری 1917ء وفات : 24 جولائی 1991ء) —— کیف بھوپالی 20 فروری 1917ء کو ریاست بھوپال موجودہ مدھیہ پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے اور 24 جولائی 1991ء کو وفات پا گئے۔ کیف بھوپالی ایک اردو کے […]

قدرت اللہ شہاب کی برسی

آج پاکستان کے نامور ادیب قدرت اللہ شہاب کی برسی ہے (پیدائش: 26 فروری، 1917ء- وفات: 24 جولائی، 1986ء) —— پاکستان کے نامور سول سرونٹ اور اردو ادیب قدرت اللہ شہاب 26 فروری 1917ء کو گلگت میں پیدا ہوئے تھے۔ 1941ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادبیات میں ایم اے کرنے کے بعد قدرت […]

جگن ناتھ آزاد کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جگن ناتھ آزاد کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 5 دسمبر 1918ء – وفات: 24 جولائی 2004ء) —— جگن ناتھ آزاد 5 دسمبر، 1918ء کو عیسی خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے جو اب پاکستان میں ہے۔ ان کے والد تلوک چند محروم اردو کے شاعر تھے۔ آزاد کی ابتدائی تعلیم گھر […]