جواد شیخ کا یوم پیدائش

آج معروف نوجوان شاعر جواد شیخ کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 26 مئی 1985ء ) —— جواد شیخ اردو غزل کا ایک اہم نام ہیں ۔ بھلوال ، ضلع سرگودھا سے تعلق ہے ۔ تیرہ برس اوسلو (ناروے) اور پرتگال میں گزارے۔ 1997 میں شاعری کا آغاز ہوا جبکہ باقاعدہ آغاز 2002 سے کیا ۔ […]

مظہر کلیم ایم اے کا یوم وفات

آج عمران سیریز کے سینکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم ایم اے کا یوم وفات ہے (پیدائش:22 جولائی 1942ء – وفات: 26 مئی 2018ء) —— مظہر کلیم ملتان پاکستان کے کامیاب قانون دان اور ناول نگار جو پاکستانی مصنف ابن صفی کی تخلیق کردہ عالمی شہرت یافتہ عمران سیریز اور جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) […]

ذوالاحتشام، صاحبِ لولاک اس کا نام

ذوالاحتشام ، صاحبِ لولاک اس کا نام توسیعِ فکر ، رونقِ ادراک اس کا نام توقیرِ ارض ، زنیتِ افلاک اس کا نام بعد از خدا جہان میں ہے پاک اس کا نام ہر حرف اس کے نام کا عزّت مآب ہے اس ذاتِ محترم کا وجود الکتاب ہے

صحرا نہ کوئی دشت نہ روہی نہ کوئی تھل

لمحہ نہ کوئی وقت نہ ساعت نہ کوئی پَل فرہاد کوئی قیس نہ وامق نہ کوئی نَل باہر حدوں سے اسکی نہ میداں نہ کوئی جَل قائم جہاں جہاں مرے رب کی خدائی ہے سردارِ انبیا کی وہاں مصطفائی ہے

حیرت بجاں کُرے میں ابھی تک زمین کے

اِک پَل میں اُس نے طے کئے رستے سنین کے جلنے لگے تھے پَر جہاں روح الامین کے ہیں اُس کے آگے سلسلے عینُ الیقین کے ثابت ہے سیرِ گنبدِ چرخِ کُبود سے وہ ماوریٰ ہے فکر و خرد کی حدود سے

داغ دہلوی کا یوم پیدائش

آج دنیا کے مشہور ترین شاعر ، بلبلِ ہندوستان ، فصیح الملک ناظم یار جنگ بہادر نواب میرزا خان داغ دہلوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 25 مئی 1831ء – وفات: 17 مارچ 1905ء) —— نواب مرزا خاں اور تخلص داغ تھا۔ 25 مئی 1831ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ابھی چھ سال ہی کے […]