وہ ایک نام جو آبِ حیات ہے لوگو

مرے لہو میں مری آرزو میں زندہ ہے صفات و ذات کے پردے اٹھا دئیے جس نے مری شـراب اُسی اک سبُو میں زندہ ہے دیارِ شرق سے لے کر دیارِ مغرب تک یہ مُشتِ خاک تری آرزو میں زندہ ہے تمہاری یاد ہے جس کے لیے مثالِ حرا وہ کس وقار سے اس ہاؤ […]

خداوندا محمد مصطفیٰ کے ابرِ رحمت کو

خداوندا محمد مصطفیٰ کے ابرِ رحمت کو مری ہسـتی پہ برسا دے حُدی خوانی سے رستے سہل ہو جائیں نسیم صبح جب شاخوں کو جھولا دے مرے نغمے شفاعت کا وسیلہ ہوں مجھے صدقِ ابوبکرؓ و علیؓ دے دے عمر فاروقؓ کا جذبہ عنایت ہو حیائے حضرتِ عثماںؓ نگاہوں کو بدل ڈالے بصیری کی ردائے […]

یارب! تری رحمت کا خزینہ نظر آئے

بے تاب نگاہوں کو مدینہ نظر آئے ہے عُمرِ رواں گردشِ طوفاں سے ہراساں کر فضل کہ منزل پہ سفینہ نظر آئے مجھ کو بھی بلانا مرے مالک! ، مرے داتا! جب آتا ہوا حج کا مہینہ نظر آئے سب لوگ کہیں دیکھ کے آقا کا گدا ہے اے کاش! کہ جینے میں یہ جینا […]

کب میسر ہے ہمیں اپنا سہارا ہونا

کس قدر بانٹ گیا ہم کو تمہارا ہونا میں ، مرا کمرہ ، تری یاد ، سلگتا سگرٹ کیا اسی چیز کو کہتے ہیں گزارہ ہونا وہ مرے بعد بھی خوش ہو گا کسی اور کے ساتھ میٹھے چشموں کو کہاں آتا ہے کھارا ہونا تو محبت کا ہے تاجر تو یقیں کر تجھ سے […]

ابو الخیر کشفی کا یوم پیدائش

آج اردو کے نامور ادیب، محقق، نقاد ، شاعر اور ماہر تعلیم سید ابو الخیر کشفی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 12 مارچ، 1932ء- وفات: 15 مئی، 2008ء) —— نامور ادیب، شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سید ابو الخیر کشفی 12 مارچ 1932ء کو کانپور میں پیدا ہوئے۔ کشفی صاحب نے ایک ایسے خانوادے میں […]

شبنم شکیل کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعرہ شبنم شکیل کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 12 مارچ 1942ء – وفات: 2 مارچ 2013ء) —— شبنم شکیل ۱۲ مارچ ۱۹۴۲ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں، ان کا شمار موجودہ دور کی چند گِنی چُنی شاعرات اور خاتون افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ تقریباً ۳۰ برس تک اردو ادبیات […]

ادا جعفری کا یوم وفات

آج مشہور و معروف شاعرہ ادا جعفری کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 22 اگست 1924ء – وفات: 12 مارچ 2015ء) —— عہدِ جدید میں ادا جعفری کو بلا شبہ اُردو شاعری میں خاتونِ اوّل کا درجہ حاصل ہے جنہوں نے طبقۂ نسواں کی شاعری کو اعتبار بخشا۔اُن کی شاعری ایک طرف تو اُردو کی کلاسیکی […]

گلشنِ مصطفٰی کی مہکتی کلی ، پیر مہرِ علیؒ

عکسِ حیدرؓ کی رخ پر ہے جلوہ گری ، پیر مہرِ علیؒ پرتوِ خلقِ حسنینؑ و غوث الوریؒ ، مرحبا مرحبا! حسنِ کردار میں ہیں سراپا علیؓ ، پیر مہرِ علیؒ ورثۂ فکرِ اجداد کا تُو امیں ، بےشبہ بالیقیں بانٹ دی فکرِ اجداد کی روشنی ، پیر مہرِ علیؒ منہ کے بل گر گیا […]

مادرِ مُصطفٰی کی تو کیا شان ہے

گود میں جس کے نبیوں کا سلطان ہے ہے وہ نُورِ خدا تیری آغوش میں ذرّہ ذرّہ ہی جن کا ثنا خوان ہے اُن کے ایمان کے معترض جان لیں مادرِ مصطفٰی اصلِ ایمان ہے اُن کے قدموں میں ہے جنتِ مصطفٰی جبکہ جنت بھی آقا پہ قُربان ہے سیدہ فاطمہؓ کا تو ثانی نہیں […]

بنتِ خیرالوریٰ سیدہ فاطمہؓ

اوج صدق و صفا سیدہ فاطمہؓ تیرے آنے پہ اٹھتے ہیں خود مصطفےٰ یہ ہے رتبہ ترا سیدہ فاطمہؓ سب جھکائیں گے سر حشر میں آئے گا جب ترا قافلہ سیدہ فاطمہؓ تیرا ڈھلکے جو آنچل نہ پھوٹے سحر یہ ہے تیری حیا سیدہ فاطمہؓ یہ ادب تھا کہ سورج نے دیکھا نہیں آپ کا […]