سرورِ ارض و سما آئے کہو صلِّ علیٰ

شہنشاہِ انبیاء آئے کہو صلِّ علیٰ آمنہ بی بی کے دل کے چین آئے مرحبا! سعدیہ کے دلربا آئے کہو صلِّ علیٰ وجد میں کعبے کی دھرتی ، وجد میں ہے کائنات تاجدارِ دوسرا آئے کہو صلِّ علیٰ عیدوں کی بھی عید کا دن بارہ ماہِ نور کی جس میں وہ نور الہدیٰ آئے کہو […]

ہادی مچھلی شہری کا یوم وفات

آج نامور شاعر ہادی مچھلی شہری کا یوم وفات ہے نام سید محمد ہادی، تخلص ہادی۔ تقریبا ۱۸۹۰ء میں مچھلی شہر ، ضلع جون پور میں پیدا ہوئے۔ فارسی و عربی کے صرف ونحو کی تعلیم مچھلی شہر میں حاصل کی۔ بعد ازاں علی گڑھ سے بی اے ایل ایل بی کی سندیں حاصل کیں۔ […]

عالمِ انسانیت کو کاش مل جائے شعور

آپ کی رحمت اماں گاہِ زمانہ ہے حضور بے عمل ہے گو مسلماں، جانتا ہے یہ ضرور تیرگی ہو گی فقط اخلاقِ سرور ہی سے دور پھر بھی یہ ایام کی نیرنگیوں میں مست ہے دین کی دولت کو کھو کر آج خالی دست ہے عہدِ اصحابِ کرامؓ اس کو ابھی تک یاد ہے آپ […]

سلیم کوثر کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر سلیم کوثر کا یوم پیدائش ہے سلیم کوثر : ایک مشہور پاکستانی شاعر۔ پیدائشی نام محمد سلیم، اگست 1947 میں پیدا ہوئے۔ ان کے کئی مجموعہ کلام ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سیریلز کے ٹائٹل نغمے بھی لکھے۔ دنیا کے کئی ممالک میں مشاعرے پڑھے۔ کوثر کی پیدائش، بھارت کے شہر پانی […]

زمیں والو! مبارک ہو شہِ ابرار آئے ہیں

خدا کی مِلک کے وہ مالک و مختار آئے ہیں ازل سے جن کے آنے کی نویدیں انبیاء نے دیں وہی رہبر ، وہی تو خلق کے سردار آئے ہیں جہاں سے چھٹ گئے ظلم و ستم کے سب اندھیرے بھی اُجالے ہو گئے جب پیکرِ انوار آئے ہیں یتیموں ، بے نواؤں کے غموں […]

دِوانو! جشن مناؤ نبی کی آمد ہے

جہاں میں دھوم مچاؤ نبی کی آمد ہے غمِ حیات کو تسکینِ دائمی حاصل خوشی کے دیپ جلاؤ نبی کی آمد ہے خدا کی نعمتیں بھی بٹ رہی ہیں دنیا میں سبھی کو مکے بلاؤ نبی کی آمد ہے جلوسِ جشنِ ولادت میں ہیں ملائک بھی غلامو! جھومتے جاؤ نبی کی آمد ہے چمن ، […]

دلوں کو با خبر کر لو مرے آقا کی آمد ہے

نگاہیں معتبر کر لو مرے آقا کی آمد ہے تڑپنا چھوڑ دو اے غم کے مارو ، بے سہارو سب مقدّر باثمر کر لو مرے آقا کی آمد ہے کرم کی بدلیاں چھائی ہوئی ہیں آسمانوں پر دُعائیں پُراثر کر لو مرے آقا کی آمد ہے ادا کرتے ہوئے شکرِ خدا سارے درودوں سے زبانیں […]

روشنی ہی روشنی ہے آمدِ سرکار ہے

چار سو چھائی خوشی ہے آمدِ سرکار ہے گنگناتی ہیں ہوائیں ، محوِ رقصاں ہے فضا آب و گل میں تازگی ہے آمدِ سرکار ہے آسمانوں کے ملائک بھی زمیں پر جلوہ گر جستجو میں زندگی ہے آمدِ سرکار ہے آمنہ بی ، بی کے گھر میں جشن ہے میلاد کا نور کی محفل سجی […]

ذرّہ ، ذرّہ جہاں کا بنا طور ہے

جس طرف دیکھئے نور ہی نور ہے کس کی آمد کے چرچے ہیں کیوں آج یہ سارا عالم مسرت سے معمور ہے کس لیے ہے فلک سر جھکائے ہوئے کیوں زمیں اپنی قسمت پہ مغرور ہے جشن برپا ، صدائیں ہیں صلِّ علیٰ کیوں مَلَک شادماں ، دنیا مسرور ہے ہر طرف راحتیں کیوں نئی […]

آپ آئے سب پہ رحمت ہو گئی

شامِ ظلمت صبحِ طلعت ہو گئی آپ کی مسکان سے یاسیّدی ساری دنیا خوبصورت ہو گئی عظمتیں ہی عظمتیں اُن کے لیے آپ سے جن کو محبت ہو گئی آپ کی نعلینِ اقدس کے طفیل سرزمینِ طیبہ جنت ہو گئی شاہِ بطحا کی عنایت دیکھئے نعت کہنا میری قسمت ہو گئی دَھن لٹایا آپ کے […]