سَگ پُرانے ہیں آپ کے آقا

سَگ پُرانے ہیں آپﷺ کے آقا جو دیوانے ہیں آپﷺ کے آقا آپ رحمت ہیں دو جہانوں کی سب زمانے ہیں آپﷺ کے آقا چاروں اصحاب سے نرالے بھی دوستانے ہیں آپﷺ کے آقا ہم سے عاصی کہاں، کہاں طیبہ کیا بُلانے ہیں آپﷺ کے آقا اِس زمیں سے تو عرشِ اعظم پر آنے، جانے […]

سرکار کے مدینے میں جانا ہے ایک دن

جا کر کبھی نہ لوٹ کے آنا ہے ایک دن آنکھوں کو خاکِ پائے رسولِ کریم سے یہ آرزُوئے دِل ہے سجانا ہے ایک دن اللہ کے رسول کے دربار میں سبھی اپنا یہ حالِ زار سُنانا ہے ایک دن اُن کے دیارِ نور سے فیضانِ نور بھی دِل کی جِلا کے واسطے پانا ہے […]

جہاں والو! مبارک ہو امام الانبیاء آئے

رِسالت کے امیں بن کر حبیبِ کِبریا آئے یتیمو، بے نواؤ، غَم کے مارو مسکراؤ سب گنہ گارو، سیہ کارو دَرِ انور پہ آؤ سب بنیں گی بگڑیاں سب کی سخی مشکل کشا آئے دُرودوں اور سلاموں کے ترانے برلبِ عالم ملائک تھے برابر جشنِ آمد میں خوش و خرم منوّر ہو گئی دُنیا جب […]

اے کاش! مِلے مجھ کو رسائی تِرے دَر کی

کرتا ہی رہوں مدح سرائی تِرے دَر کی سچ ہے کہ محبت میں تِری عظمتِ کونین شاہی سے بھی بڑھ کر ہے گدائی تِرے دَر کی ہر اِک پہ کرم، لطف و عطا، جود و سخا بھی یہ بات مجھے خوب ہی بھائی تِرے دَر کی اللہ نے دَر خیر کے کھولے ہیں اُسی پر […]

مانگا جو قطرہ بحرِ کرم نام کر دیا

کاسہ مِرے کریم نے رحمت سے بھر دیا اوج و کمال، مرتبہ، عظمت، یہ مال و زَر جو کچھ دیا نبی نے مجھے معتبر دیا کرتا ہوں مِدحتیں میں شہِ خوش خصال کی خوش بخت ہوں کہ رب نے مجھے یہ ہنر دیا آ جائے یہ پیام بھی اے شاہِ دو جہاں اِذنِ حضوری دی […]

دردِ دِل کی دَوا آپ کا نام ہے

گنجِ لُطف و عطا آپ کا نام ہے عِلم، حق آگہی، بندگی، روشنی حُسنِ جود و سخا آپ کا نام ہے ’’م‘‘، ’’ح‘‘، ’’م‘‘ اور ’’د‘‘ پر مشتمل خُوشنما، دِلکشا آپ کا نام ہے حاصلِ کُن بھی، زِینت جِناں کی سبھی نورِ ارض و سما آپ کا نام ہے آپ کا ذِکر ہے باعثِ زندگی […]

خبر ہے کیا یہ بشر کو وہ نور جانتے ہیں

ہمارے غَم کی حقیقت حضور جانتے ہیں وہ لفظِ کُن کی حقیقت، نظامِ موت و حیات ہوا ہے کیسے جہاں کا ظہور جانتے ہیں کیوں آرزوئے کلیمی پہ ’’لن ترانی‘‘ تھی کہ ریزہ، ریزہ ہوا تھا وہ طُور جانتے ہیں عیاں ہے اُن پہ سبھی اَبرَہَہ کا قصّہ بھی کہاں سے آئے کیوں آئے طیور، […]

آ گئے شَہ سوار بسم اللہ

مِل گیا ہے قرار بسم اللہ ساتھ لائے وہ رحمتِ عالم آیتِ کِردگار بسم اللہ غار میں آپ نے قدم رکھا جھوم کر بولا غار بسم اللہ خُلد والوں کے فخر دُنیا میں آپ کے سارے یار بسم اللہ اُن کا دَر چوم کر صبا آئی کِھل اُٹھے لالہ زار بسم اللہ اُن کی تبلیغ […]

رحمتِ باری برستی ہے دیارِ نور میں

نعمتِ کونین بٹتی ہے دیارِ نور میں آؤ قسمت آزمائیں بے سہارو! آؤ سب بگڑی قسمت بھی سنورتی ہے دیارِ نور میں آپ کی زُلفوں کی خوشبو ہے فضا میں آج بھی چارسو خوشبو مَہکتی ہے دیارِ نور میں ہر گھڑی رب العلیٰ کی شان بھی تو دیکھیے راحتِ قلبی اُترتی ہے دیارِ نور میں […]

رب کا یہ اِنعام ہے صد آفریں

فیض اُن کا عام ہے صد آفریں وِرد ہے لب پر نبی کے نام کا رُوح کو آرام ہے صد آفریں سبز گُنبد کی بہاریں دیکھ کر شاد ہر ناکام ہے صد آفریں وصل کی شب عرش پر محبوب کا خوب اُونچا نام ہے صد آفریں ساقیء کوثر کی رحمت جوش پر پیش سب کو […]