روح کے واسطے یہ امرت ہے

نعت کہنا بڑی سعادت ہے یا محمد سے جھوم جائے دل نام لینے میں ایسی لذت ہے ان کے در پر زبان ہے خاموش آنسوؤں سے بیانِ مدحت ہے دن کا آغاز ہو درودوں سے ایک مدت سے میری عادت ہے مجھ سا عاصی بھی نعت کہتا ہے یا نبی آپ کی یہ شفقت ہے […]

یارب کبھی تو خواب میں وہ در دکھائی دے

بے گھر کو جیسے اپنا کوئی گھر دکھائی دے تاثیر اسمِ پاک عطا کیجیے مجھے میں نام لوں تو چشم مجھے تر دکھائی دے تشنہ لبی جو حشر میں ہو تو مرے کریم جیسے پڑھوں درود تو کوثر دکھائی دے کرتا ہوں عرش تیری میں سنت ادا ضرور نعلین کی شبیہ کہیں پر دکھائی دے […]

نامور مصور اور افسانہ نگار عبدالرحمٰن چغتائی کا یوم پیدائش

آج نامور مصور اور افسانہ نگار عبدالرحمن چغتائی کا یوم پیدائش ہے۔ انسان مشرق کا ہو یا مغرب کا اس کی تخلیق کا موضوع اس کے رنگوں اور خطوں کی لطافت غرض اس کا ہر نقش کسی نہ کسی صورت میں اس کی ملت سے وابستہ رہا ہے۔ ہر مذہب و ملت کے فن کاروں […]

ہر آنکھ با وضو ہے زباں پر سلام ہے

چوکھٹ ہے مصطفٰی کی ،جہاں پر قیام ہے آنکھیں ہی نم نہیں ہیں مدینے کے شہر میں رقت میں پورے جسم کا ہر اک مسام ہے منکر نکیر تیسرا جلدی کرو سوال بیتاب ان کی دید کو کب سے غلام ہے آنکھیں براہِ اشک سنائیں گی حالِ دل خاموش رہ زباں کہ ادب کا مقام […]

دل کی دھڑکن کو روا مثلِ بہ دف رکھتا ہوں

نعت کہتا ہوں غلامی کا شرف رکھتا ہوں مثلِ پارس کہ وہ لوہے کو بنائے سونا اسمِ سرکار کو میں نام سے لف رکھتا ہوں پہلے لاتا ہوں تخیل میں شبیہِ احمد نعت کے واسطے میں خامہ بکف رکھتا ہوں میرے دامن کے خزانوں کا کوئی مول نہیں نعت کے ساتھ درودوں کے صدف رکھتا […]

گناہ قلب کو جب تار تار کرتے ہیں

درود دل کو رفو بار بار کرتے ہیں بجز حضور شفاعت کا اذن کس کو ہے ؟ خدا کے حکم سے بس تاج دار کرتے ہیں اے کاش خاکِ مدینہ میں دفن ہو جائیں حضور دل سے دعا خاکسار کرتے ہیں سجائے رکھتے ہیں عشاق خواب گھر اپنے برائے دید وہ شب انتظار کرتے ہیں […]

مسافرعشق کا ہوں اور مری منزل مدینہ ہے

مسافر عشق کا ہوں اور مری منزل مدینہ ہے اے بحرِ بے کراں سن لے مرا ساحل مدینہ ہے میں نعتِ مصطفٰی لکھتا ہوں ، چشمِ نم سے پڑھتا ہوں مرے افکار اور اشعار کا حاصل مدینہ ہے گلستانِ زمیں پر شہر سب مانند پھولوں سے مگر سرکار کی مہکار کا حامل مدینہ ہے عجم […]

کرتا ہے گلِ خلد کی شبنم سے لب کو تر

جب چومتا ہے پیارِ سے کوئی نبی کا در عزت حروف نسبتِ احمد سے پا گئے شامل ہوئے جو نعت میں وہ ہوگئے امر ہیں جاں نثار یار سبھی آپ کے حضور عثمان ہوں علی ہوں یا صدیق اور عمر کب پا رہا ہے نعت نبی کا نمو خیال ہر لحمہ ذوق و شوق سے […]

لحن سے نعت میں کچھ ایسا اثر آتا ہے

چاند جیسے کوئی آنگن میں اتر آتا ہے سر جھکائے ہوئے جب کرتا ہوں میں ورد ِ درود دلِ بے تاب مجھے طیبہ نظر آتا ہے عشق میں ایڑیاں دل میرا اٹھاتا ہے ذرا گنبدِ سبز کا دیدار یوں کر آتا ہے کون کر سکتا ہے یوں عشقِ نبی کا اظہار چشمِ تر تجھ کو […]