سجا کے چہرے پہ بیگانگی نہیں ملنا

مجھے مِلو تو کبھی سرسری نہیں ملنا ہمارے جیسے تو مل جائیں گے ہزاروں تمہیں تمہارے جیسا ہمیں ایک بھی نہیں ملنا یہی سبق ہے محبت کا اول و آخر جسے تلاش کرو گے وہی نہیں ملنا وہ جا رہا ہے سو جی بھر کے دیکھ لو فارس پھر اِس کے بعد یہ موقع کبھی […]

ہر چیز مُشترک تھی ہماری سوائے نام

اور آج رہ گیا ہے تعلق برائے نام اشیائے کائنات سے ناآشنا تھا میں پھر ایک اِسم نے مجھے سب کے سکھائے نام تب میں کہوں کہ سچا ہوں یک طرفہ عشق میں وہ میرا نام پوچھے ، مجھے بھول جائے نام وہ دلرُبا بھی تھی کسی شاعر کی کھوج میں میں نے بھی پھر […]

حرف در حرف اک دُعا ترا نام

عشق کا پہلا مُعجزہ ترا نام نارسائی کے عرش سے اُتر آ ورنہ رکھ دیں گے ہم خدا ترا نام صدیوں سوچی حروف نے ترتیب تب کہیں لفظ میں ڈھلا ترا نام قسمیں دے دے کے پوچھتے رہے لوگ میں نے پھر بھی نہیں لیا ترا نام مِٹ نہ پائے گا وقت کے ہاتھوں لوح […]

کب تلک منتظر ہم رہیں یا نبی

اپنا جلوہِ اطہر دکھا دیجئیے ہم فقیروں کی یا احمد مجتبےٰ پیاس قلب و نظر کی بجھا دیجئیے ٓآپ زینت ازل کی ہیں خیرالورا آپ رونق ابد کی ہیں صلے علیٰ آپ خیر البشر وجہ کون و مکاں پار بیڑا ہمارا لگا دیجئیے عرش والے بھی تیرے ثنا خواں ہیں اور ملائک تیرے در کے […]

پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا​

وہ نام سارے زمانوں میں گونجنے والا​ بس ایک نام انہی کا خدا کے نام کے بعد​ مؤذنوں کی اذانوں میں گونجنے والا​ ہے اسمِ سیّد و سالار و سرورِ عالم​ دلوں میں، ذہنوں میں، جانوں میں گونجنے والا​ بہ شکلِ مدحت و نعت و قصیدہ و توصیف​ وہ نام ساری زبانوں میں گونجنے والا​ […]

محمد مصطفیٰ محبوبِ داور، سرورِ عالم​

وہ جس کے دم سے مسجودِ ملائک بن گیا آدم​ کیا ساجد کو شیدا جس نے مسجودِ حقیقی پر​ جھکایا عبد کو درگاہِ معبودِ حقیقی پر​ دلائے حق پرستوں کو حقوقِ زندگی جس نے​ کیا باطل کو غرقِ موجۂ شرمندگی جس نے​ غلاموں کو سریرِ سلطنت پر جس نے بٹھلایا​ یتیموں کے سروں‌ پر کردیا […]

جرم کی کھو شرم گینی یا رسول

اور خاطر کی حزینی یا رسول کھینچوں ہوں نقصانِ دینی یا رسول تیری رحمت ہے یقینی یا رسول رحمۃ اللعالمینی یا رسول ہم شفیع المذنبینی یا رسول لطف تیرا عام ہے کر مرحمت ہے کرم سے تیرے چشمِ مکرمت مجرمِ عاجز ہوں کر ٹک تقویت تو ہے صاحب تجھ سے ہے یہ مسئلت رحمۃ اللعالمینی […]

اک ترے خواب کی پہچان ہماری آنکھیں

(خواب میں زیارتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شرف یاب ہونے کے بعد) اک ترے خواب کی پہچان ہماری آنکھیں ہوگئیں فخرِ دل و جان ہماری آنکھیں رکھ کے آنکھوں میں تجھے موند لیں اپنی پلکیں یوں رہیں صورتِ جز دان ہماری آنکھیں اب ترے بعد کسی اور کو کیسے دیکھیں […]

تاروں سے یہ کہہ دو کوچ کریں خورشید منور آتے ہیں

قوموں کے پیمبر آ تو چکے اب سب کے پیمبر آتے ہیں رستے میں جو پودے ملتے ہیں تعظیم کو جھک جھک پڑتے ہیں کھل کھل کے گواہی دیتے ہیں مٹھی میں جو کنکر آتے ہیں دربارِ نبی جب گرم ہوا ‘ افلاکِ بریں سے آئی صدا یہ قیصر و کسریٰ حاضر ہیں یہ طغرل […]

غم نے کیا ہے یہ حال آقا ​

غم نے کیا ہے یہ حال آقا دل ہو گئا پائمال آقا ہر عادتِ بد مری چُھڑا دیں کر دیں مجھے خوش خصال آقا واللہ میں ہوں غلام جس کا وہ میرا ہے بے مثال آقا ہیں شمس و قمر بھی آپ کے محکوم آپ کے ہیں ماہ و سال آقا قبضہ میں خدا نے […]