زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا

محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سُنو لوگو یہ جِس مَن میں سما جائے وہ مَن میلا نہیں ہوتا نبی کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی اُن کی زباں میلی نہیں ہوتی سُخن میلا نہیں ہوتا میرے آقا کی الفت تو بدن کو جگمگاتی […]

اتنا ہی میرا کام تھا ، بستی سے جاؤں میں

کوئی سنے تو آخری قصہ سناؤں میں دریا عبور کرنے کو چھاؤں اجاڑ دوں پاگل ہوں ؟ پیڑ کاٹ کے ناؤ بناؤں میں اے گریہ زار زندگی کچھ دیر معذرت میرا بھی دل کیا ہے ، ذرا مسکراؤں میں رکھ لے کسی کباڑ کے مانند اپنے پاس شاید برے دنوں میں تیرے کام آؤں میں […]

فلک پہ لکھا گیا ہے دوام ِ مولا حسین

فلک پہ لکھا گیا ہے دوام  مولا حسین زمیں کو علم نہیں ہے مقام مولا حسین نہیں ہے گریہ و ماتم یہ دس محرم تک ہر ایک شام ہے رنجور شام مولا حسین فقط یہ سلسلہ سادات تک نہیں محدود سبھی پہ لازمی ہے احترام مولا حسین پھر اس کے بعد کا ہر سچ ہے […]

ٹوٹتا دل سنبھالنے کے لئے

شکریہ ! ہجر ٹالنے کے لئے اس نے آسان کردیا رستہ ایک مشکل میں ڈالنے کیلئے آخرش زخم کھا لئے کتنے آئینوں کو اجالنے کے لئے عمر بھر قید میں رہی ہوں میں کون کہتا نکالنے کے لئے چاک پر دھر دیاگیا اک روز مجھ کو کوزے میں ڈھالنے کے لئے دل سے رخصت کیا […]

حیرت ہے سرِ دار جو مصلوب رہا ہے

اس شخص کا ہر داؤ بہت خوب رہا ہے آج اس کی خموشی پہ نہ تم انگلی اٹھاؤ سنتے ہیں کہ وہ صاحبِ اسلوب رہا ہے اب وقت نے سب نقش بگاڑے ہیں وگرنہ یہ شہر مرے حُسن سے مرعوب رہا ہے اے چھوڑے ہوئے شخص مجھے دکھ ہے کہ تجھ سا کم ظرف مرے […]

عظیم امروہوی کا یومِ وفات

آج معروف مرثیہ گو شاعر عظیم امروہوی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 29 اپریل ، 1945ء- وفات: 10 اکتوبر، 2020ء) —— مختصر سوانح —— نام : سید عظیم حیدر نقوی شہرت : ڈاکٹر عظیم امروہوی عرفیت : چھمن عظمت : چالیسیوں پُشت ، سرکارِ رسالت حضرت محمد مصطفیٰ ولدیت : سید نور الحسن ابنِ معجز […]