یار کی دستک پہ بھی تُو نے یہ پُوچھا: کون ھے ؟

خُود کو عاشق ماننے والا تُو ھوتا کون ھے ؟ اتنا پیارا ھے کہ اُس کے جُھوٹ پر بھی چُپ ھیں لوگ ورنہ سب اُس شخص سے واقف ھیں، بچّہ کون ھے میری غزلیں سُن رھے ھیں تاکہ تیرے خواب آئیں مجھ کو سُننے والے سب تیرے ھیں، میرا کون ھے آ گلے لگ جا […]

اگرچہ یہ چاند پر کسی آدمی کا پہلا قدم نہیں ھے

مگر ترے در پہ میرے پہلے قدم کا چرچا بھی کم نہیں ھے ھمارا غم مُلک بھر میں پَھیلا ھے، کونسی آنکھ نم نہیں ھے ھمارے بندھن کا ٹوٹ جانا سقُوطِ ڈھاکہ سے کم نہیں ھے تُو عشق بھی ھے عقیدہ بھی ھے، مَیں تیری خاطر لڑُوں گا سب سے جو تُجھ کو اچھا نہیں […]

دستِ طرفہ کارِ فطرت نے سمو دی طرفگی

از ہمہ پہلو ہے دلکش ذاتِ پاکِ آں نبی اب نہیں کوئی نبی بعد از رسولِ ہاشمی تا قیامت اب تو لازم ہے اسی کی پیروی منبعِ نورِ بصیرت چشمۂ ہر آگہی آپ پر نازل ہوئی ہے جو کتابِ آخری تذکرہ اس کا نہیں محدود روئے ارض تک آسمانوں پر فرشتوں میں بھی ہے ذکرِ […]

جامعِ اوصاف ہے جو حسن کی تصویر ہے

وہ نبی مجھ کو ملا ہے یہ مِری تقدیر ہے کیا ہے زورِ حیدریؓ کیا قوت شبیرؓ ہے زورِ بازوئے محمد ہی کی اک تعبیر ہے تزکیہ اخلاق کا، افکار کی تطہیر ہے ہر طرح تذکیر ہے، تنذیر ہے، تبشیر ہے کس طرح سنورے بشر غوطہ زنِ تدبیر ہے وہ کہ ہے معمارِ انساں فکرِ […]

بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے

غم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا جائے گاہ گاہ وحشت میں گھر کی سمت جاتا ہوں اس کو دشتِ حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش تھی خاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو آپ […]