اب جھٹک دیتی ہوں تیری یاد میں

اپنے فن میں ہوگئی استاد میں قاف کا دنیا سے رشتہ جوڑ مت تو پری زادہ ہے آدم ذاد میں چھوڑ ہجراں کی اذیت ، بھول جا خوش رہے تو بھی ، رہوں آباد میں قتل کردیں کتنی ساری خواہشیں دل بہت معصوم سا ، جلاد میں چاہے اچھی ساتھ میں فوٹو لگا شعر اچھا […]

آئینہ ، آگ ، ضو مسائل ہیں

یہ دیا اور لو مسائل ہیں ہم غریبانِ شہر کے صاحب آب و دانہ و جو ، مسائل ہیں جس جگہ انحراف پرکھوں سے بس وہیں نسلِ نو ! مسائل ہیں کب تلک تیرے عشق کو رووں میرے گھر کے بھی سو مسائل ہیں ان چراغوں کے سامنے ، موسم اور ہواوں کی رو مسائل […]

ہے کسی فردِ بشر کو کب یہ حاصل مقدرت

کر سکے ختمِ نبوت کی وہ پوری محمدت وہ ہے سلطانِ دو عالم وہ ہے عالی مرتبت ہے حبیب اللہ بھی ظاہر ہے اس کی فوقیت ہو چکا تھا اشرف المخلوق یہ حیواں صفت آپ ہی نے کی ہے آ کر اس کی قلبِ ماہیت مرحمت کی اہلِ عالم کو کتابِ معرفت ایک اک بتلا […]

ہوں میں بھی ختمِ رسل کے ثنا نگاروں میں

بایں نمط ہوں خوشا میں بھی خوب کاروں میں وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں اسی کے دم سے ہے سب رنگ و بو بہاروں میں کیا خدا نے اسے منتخب ہزاروں میں بنا حبیب نبوت کے تاجداروں میں جو سفرۂ نبوی کے تھے زلّہ خواروں میں شمار ان کا ہدایت کے […]

ہجومِ شوق اکساتا ہے نعتِ مصطفیٰ کہئے

بایں بے مائیگی لیکن پریشاں میں ہوں کیا کہئے شہِ کون و مکاں کہئے حبیبِ کبریا کہئے عظیم المرتبت ہستی انہیں بعدِ خدا کہئے امام الانبیاء ختم الرسل خیر الوریٰ کہئے انہیں ماہِ مبیں شمعِ شبستانِ حرا کہئے شکوہِ رب خلیل اللہ کی جانِ دعا کہئے انہیں شمس الضحیٰ بدر الدجیٰ شمعِ ہدیٰ کہئے ہے […]

گروہِ انبیاء میں ہے بڑا درجہ محمد کا

امام الانبیاء ہے وہ زہے رتبہ محمد کا فرازِ عرش تک پہنچا ہے اف جلوہ محمدِ کا خدا کے بعد ہے سب سے بڑا رتبہ محمد کا لیا جاتا ہے نامِ پاک ہر لحظہ محمد کا زمیں سے چرخِ ہفتم تک رواں سکہ محمد کا مسلمانوں کا قبلہ خانۂ کعبہ محمد کا مگر کعبہ کا […]

کہہ دوں شہِ کونین پہ جب بات چلی ہے

سر تا بہ قدم رحمتِ ذاتِ ازلی ہے جب دل میں ترے آئے مدینہ کو چلی ہے قسمت تری اے بادِ صبا مجھ سے بھلی ہے اے صلِّ علیٰ نامِ محمد کی یہ تاثیر جب آئے زباں پر تو کھلی دل کی کلی ہے اس چاند کے ہالے میں ہیں کیا خوب ستارے صدیقؓ ہے […]

کلی چٹکی کھلے گل اور لی سبزہ نے انگڑائی

وہ ذاتِ قدس گلشن میں بہ طرزِ نو بہار آئی جو ہے بحرِ بسیطِ حکمت و عرفان و دانائی خوشا قسمت نبی پر میرے وہ ام الکتاب آئی دلوں کو گرمی ایماں سے اس نے زندگی بخشی عطا کی روحِ پژمردہ کو اک طُرفہ توانائی دیا توحید کا نغمہ دیا آئین جینے کا بیک محور […]

کب ہوئے عہدہ بر آ اہلِ قلم اہلِ سخن

ہو سکی ہے کس سے پوری مدحتِ شاہِ زمن وہ امام الانبیاء محبوبِ ربِ ذو المنن عرش پر اک شب ہوا خالق سے اپنے ہم سخن رونق افروزِ گلستاں جب ہوا وہ گلبدن جہدِ پیہم سے بدل کر رکھ دی تقدیرِ چمن مرحبا زلفِ سیاہ و تابدار و پُر شکن اس کی خوشبو خوب تر […]

پھر نعتِ مصطفیٰ پر راغب ہوئی طبیعت

سایہ فگن ہے مجھ پر پھر آج ابرِ رحمت پاسِ ادب ہے لازم بے حد و بے نہایت اے عقلِ ہیچ ساماں تو ہے بہ کارِ مدحت آیا نبی کامل آیا رسولِ رحمت بندوں پہ جبکہ ڈالی رب نے نگاہِ الفت تاجِ سرِ نبوت وہ نازشِ رسالت پرچم اسی کا پراں رہنا ہے تا قیامت […]