پھول کھلا روِش روِش ، نُور کا اہتمام کر

حضرتِ قیس آئے ہیں ، دشتِ جنوں! سلام کر سینہ نہ پِیٹ، ہجر ذاد! سینے میں دل مُقیم ہے دل میں جنابِ یار ہیں ، اُن کا تو احترام کر مصرعۂ چشم و لب سُنا ، نغمۂ حُسن گُنگُنا تُو ہے مری غزل کی جان ، جانِ غزل! کلام کر کوئی دوا بتا مجھے ، […]

حفیظ جالندھری کا یوم وفات

آج قومی ترانے کے خالق اور معروف شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 14 جنوری 1900ء – وفات: 21 دسمبر 1982ء) —— پیدائش: 14 جنوری 1900ء جالندھر, پنجاب, برطانوی تسلط ہندوستان وفات 21 دسمبر 1982 (عمر 82 سال) لاہور, پنجاب, پاکستان پیشہ اردو شاعر قومیت پاکستانی صِنف غزل موضوعات حُب الوطنی, فلسفہ […]

فیکون

فقط خلا تھا نہیں ، خلا بھی کہیں نہیں تھا عدم کدے میں نہ تھے زمان و مکاں کہیں بھی عدم کدہ بھی کہیں نہیں تھا نہ وقت تھا اور نہ رنگ و بُو تھے نہ تخت و بالا نہ چار سُو تھے وجود معدوم ، ہست کا ہر نشاں ندارد نہ روح کی لَے […]

کس قدر مصروفیت ہے

کس قدر مصروفیت ہے ، الحذر کس قدر مصروفیت ہے ، الاماں ساعتیں ہیں وقت کے منہ زور گھوڑے پر سوار اُڑی جاتی ہیں غضب رفتار سے کام دھندے اَن گنت ہیں ، مسئلے ہیں بے شمار کوئی لمحہ بھی خیالِ یار کا لمحہ نہیں ہو گیا ہے زندگی کی جھیل سے ٹھہراؤ گُم وصل […]

سید نصیر شاہ کا یوم وفات

آج میانوالی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اور صحافی سید نصیر شاہ کا یوم وفات ہے (پیدائش: 10 جون 1932ء – وفات: 20 دسمبر 2012ء) —— میانوالی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر، استاذ، محقق، اعلی پائے کے نثر نگار اور گراں مایہ کتب کے خالق جناب سید نصیر شاہ 10 جون 1932 کو […]

امام غزالیؒ کا یوم وفات

آج عالم اسلام کے مشہور مفکر حجة الاسلام امام غزالیؒ کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1058ء – وفات: 19 دسمبر 1111ء) —— ابو حامد غزالی اسلام کے مشہور مفکر اور متکلم تھے۔ نام محمد اور ابو حامد کنیت تھی جبکہ لقب زین الدین تھا۔ ان کی ولادت 450ھ میں طوس میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم طوس […]

مشفق خواجہ کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر، طنز و مزاح نگار اور کالم نگار مشفق خواجہ کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 19 دسمبر 1935ء – وفات: 21 فروری 2005ء) —— مشفق خواجہ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز محقق، شاعر، نقاد اور کالم نگار تھے۔ مشفق خواجہ 19 دسمبر،1935ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا […]

عبد اللہ چغتائی کا یومِ وفات

آج پاکستان سے تعلق رکھنے و الے نامور آرکیٹیکٹ، ماہر اسلامی تعمیرات، مؤرخ اور مصنف ڈاکٹر محمد عبد اللہ چغتائی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 23 نومبر 1896ء – وفات: 19 دسمبر 1984ء) —— ڈاکٹر محمد عبد اللہ چغتائی پاکستان سے تعلق رکھنے و الے نامور آرکیٹیکٹ، ماہر اسلامی تعمیرات، مؤرخ اور مصنف تھے۔ […]

عبادت بریلوی کا یوم وفات

آج اردو زبان و ادب کے ممتاز استاد، محقق، نقاد اور مصنف ڈاکٹر عبادت بریلوی کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: 14 اگست 1920ء- وفات: 19 دسمبر 1998ء) —— پروفیسر ڈاکٹر عبادت بریلوی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور اردو نقاد، محقق، معلم، خاکہ نگار اور سفرنامہ نگار تھے جو اپنی تصنیف […]