یا نبی! فیضِ عام فرمائیں

سب کے دِل میں قیام فرمائیں دست بستہ ہیں، گوش بر آواز آپ کے تشنہ کام، فرمائیں بے وسیلوں پہ، بے سہاروں پر آپ شفقت مدام فرمائیں فاصلے دُوریاں سمٹ جائیں آپ جب اہتمام فرمائیں ہاتھ میں بولتے ہیں کنکر جب آپ اُن سے کلام فرمائیں وہ جو اُن کے ہوئے خُدا کے ہوئے اولیائے […]

یا نبی آپ کو پُکارا ہے

اور کوئی نہیں سہارا ہے شب گزاری نبی کی یادوں میں نعت لکھنے میں دِن گزارا ہے خاکِ پائے نبی کی دولت سے میں نے دِل کا نگر سنوارا ہے آپ کے فیض سے درخشندہ جاں ہماری ہے، دِل ہمارا ہے جو مُنوّر کرے دِل و جاں کو آپ کے نور کا وہ دھارا ہے […]

یا خُدا! عشقِ محمد کا عطا اِک جام کر

یوں عطا فیضِ نبی کا سرمدی انعام کر یا خُدا! اُمت کے سر سے ٹال دے سب مشکلیں اور اُونچا آسماں تک پرچمِ اِسلام کر خیزاں افتاں جا رہا ہوں میں مدینہ کی طرف یا خُدا مشکل سفر میرا بخیر انجام کر میری مٹی کو اُڑا کر سُوئے طیبہ لے کے چل تُو مرا بادِ […]

ہم درِ مصطفی پہ جائیں گے

خالی کشکول بھر کے لائیں گے ہم زیاں کاروں، پُر خطاؤں کو اپنے دامن میں وہ چھپائیں گے دستِ رحمت سے پیاسی اُمت کو آبِ کوثر وہ خود پلائیں گے اُن کے انوار ظلمتِ شب میں سِیدھا رستہ ہمیں دکھائیں گے کفر کے بت کدوں میں جا کر ہم حمد و نعتِ نبی سنائیں گے […]

کبھی اُن کے آستاں پہ اپنی جبیں جھُکانا

کبھی اُن کے نقشِ پا پہ دیدہ و دِل بچھانا اُنھیں آپ خود بُلاتے، ہیں نوازتے بھی اُن کو درِ مصطفی پہ جن کا رہتا ہے آنا جانا تھا میں در بدر مسافر، خانہ بدوش، بے گھر سرکار کی گلی میں مجھے مل گیا ٹھکانہ تہی دست تھا، تونگر، مجھے آپ نے کیا ہے مجھے […]

وہی محبوب، محبوبِ خُدا ہے

وہی محبوب میرا، آپ کا ہے وہی ہے تاجدارِ تاجداراں وہی دُکھیوں کا محکم آسرا ہے وہی ہے کار سازِ درد منداں مریضوں کو وہی دیتا شفا ہے وہی چارہ گرِ بے چارگاں ہے وہی حاجت روا، مشکل کشا ہے جو ہے سایہ کناں ننگے سروں پر وہ اُن کے لُطف و رحمت کی رِدا […]

وہی دورِ مصطفی سا آئے لوٹ کر زمانہ

محبوبِ خُدا، کون بھلا اُن کے سوا ہے محبوب مرا، کون بھلا اُن کے سوا ہے ہے سایہ کُناں کون بھلا ننگے سروں پر رحمت کی ردا، کون بھلا اُن کے سوا ہے سنتا ہے فقیروں کی فغاں اور بھلا کون منگتوں کی صدا، کون بھلا اُن کے سوا ہے بن مانگے بھرے کون بھلا […]

وہ جو محبوبِ ربّ العالمیں ہے، وہی تو رحمۃ اللعالمیں ہے

جو ختم الانبیا و مرسلیں ہے، وہی تو رحمۃ اللعالمیں ہے وہ جو شیریں لب و شیریں دہن ہے، وہ جس کی گفتگو میں بانکپن ہے صدا جس کی مثالِ انگبیں ہے، وہی تو رحمۃ اللعالمیں ہے کھِلے گُلشن ہیں جس کے دم قدم سے، جہاں روشن ہے جس کے دم قدم سے وہی نورِ […]

نبی اللہ کا مُجھ پر کرم ہے

نبی دمساز میرا، دم بدم ہے مرے سرکار مُجھ پر مہرباں ہیں مجھے تشویش ہے کوئی نہ غم ہے امام الانبیا، محبوبِ یزداں عجب رُتبہ، عجب جاہ و حشم ہے نہیں آنسو وہ برساتی ہے موتی نبی کی یاد میں جو آنکھ نم ہے خُدا کا نام، اسمِ مصطفی بھی مرے سینے، مرے دِل میں […]

مریضِ جاں بلب ہو، لادوا ہو

درِ سرکار پر آئے، شفا ہو وہ سجدہ انتہائے بندگی ہے جو سجدہ آپ کے در پر ادا ہو ہمیشہ کامگار و کامراں ہو درِ سرکار کا جو بھی گدا ہو یہی عُشاق کے دِل کی صدا ہے فروغِ نعت ہو، حمد و ثنا ہو حوالہ آپ عفو و درگزر کا معافی دیں گے، ہم […]