ذکرِ سرور سے عجب دھوم مچا دی جائے

محفلِ نعت پھر اِک بار سجا دی جائے تذکرہ سیّدِ ابرار کا اس طور سے ہو قلب اور ذہن سے ہر فکر بھلا دی جائے ایک لمحے میں شفا پائے گناہوں سے مریض خاک طیبہ کی اسے لا کے سنگھا دی جائے نعت کہنے کے لیے تنگ قوافی ہیں بہت اِک ردیف ایسی کوئی اور […]

از ازل تا بہ ابد اُن کے نگر سے فیضیاب

سارا عالم ہو رہا ہے اُن کے گھر سے فیضیاب آپ ہی کی ہے عنایت آپ ہی کا ہے کرم آرہے ہیں ہو کے سب بابِ اثر سے فیضیاب آپ جن راہوں سے گزرے خُلد کی راہیں بنیں حشر تک ہوں گے سبھی اُس رہ گزر سے فیضیاب کوئے طیبہ کے مکیں ہیں بخت کے […]

خدا کی برسے گی رحمت درودِ پاک پڑھو

جب آئے کوئی مصیبت درودِ پاک پڑھو اگر ہے اُن سے عقیدت درودِ پاک پڑھو بہ ذوق و شوق و محبّت درودِ پاک پڑھو مرے حضور کے صدقے کلامِ پاک میں بھی خدا نے بھیجی ہے آیت، درودِ پاک پڑھو دیا ہے حکم خدا نے یہ اپنے بندوں کو پڑھو نبی پہ بہ کثرت درودِ […]

اُن کی خوشبو جابجا ہے ، کیا زمیں کیا آسماں

مدحتِ خیر الورا ہے ، کیا زمیں کیا آسماں ہر زمانہ ہے اُنہی کا ہے ، اُنہی کی ہر صدی اُن کا سکّہ چل رہا ہے ، کیا زمیں کیا آسماں وہ بشر ہوں یا ملائک محوِ مدحت ہیں سبھی اُن کا چرچا ہو رہا ہے ، کیا زمیں کیا آسماں مسجدوں میں خانقاہوں میں […]

بیٹھا ہوں لے کے کاسہء دل تیری راہ میں

بیٹھا ہوں لے کے کاسۂ دل تیری راہ میں کس چیز کی کمی ہے تری بار گاہ میں ہر شے ہے کائنات کی تیری پناہ میں جلوے ترے ہی نور کے ہیں مہر و ماہ میں یا رب ترے رسول کی الفت لیئے ہوئے ہوتا ہوں سجدہ ریز تری بارگاہ میں نکلے یوں دل سے […]

مصطفیٰ آئے ہیں لے کر رحمتیں ہی رحمتیں

اس وسیلے سے ہیں گھر گھر رحمتیں ہی رحمتیں رحمۃ للعالمیں ہیں سرورِ دُنیا و دیں اُن کے صدقے ہیں ، جہاں پر رحمتیں ہی رحمتیں بخششِ اُمّت کا وعدہ لے لیا اللہ سے کیوں نہ ہوں ہر اُمّتی پر رحمتیں ہی رحمتیں بزمِ میلادالنبی آراستہ کرنے کے بعد پا گئے اُن کے گداگر رحمتیں […]

شافعِ محشر حبیبِ کبریا میرے نبی

درحقیقت ہیں امام الانبیاء میرے نبی اپنی مرضی کے مطابق آپ جلوہ گر ہوئے ازل ازل تا بہ ابد ہیں پیشوا میرے نبی رحمۃ للعالمیں رب نے بنایا آپ کو سب جہانوں کے لیے ہیں رہنما میرے نبی آپ جب تشریف لائے نور کی بارش ہوئی مرحبا صد مرحبا صد مرحبا میرے نبی مشکلیں خود […]

یا نبی

آپ ہی کا فیض ہے سارے کا سارا یا نبی کر رہا ہوں آپ کے در کا نظارا یا نبی آپ کو جب بھی مصیبت میں پکارا یانبی مل گیا ہے آپ کا ہم کو سہارا یا نبی آپ سے ہی استغاثہ کر رہے ہیں ہم سدا آپ پر ہے حال سارا آشکارا یا نبی […]

دیتا ہے دو عالم کو ضیاء نامِ محمد

ہے کتنا حسیں کتنا بھلا نامِ محمد یہ نام تو کونین کی زینت ہے ازل سے آدم کی زباں پر بھی رہا نامِ محمد فردوسِ بریں اس کی گواہی کو ہے کافی اللہ نے ہر شے پہ لکھا نامِ محمد یہ عظمت و توقیر ہے اس نامِ مبیں کی ’’تعظیم سے لیتا ہے خدا نامِ […]

شان میرے مصطفیٰ کی روزِ محشر دیکھنا

ساری اُمّت کو وہ دیں گے جامِ کوثر دیکھنا نور کی برسات ہوتی ہے وہاں آٹھوں پہر گر خدا لے جائے تو طیبہ میں جا کر دیکھنا دیکھتے ہی دل میں گھر کر لیتے ہیں عشاق کے مسجدِ آقا کے وہ محراب و منبر دیکھنا پھر بُلایا ہے مدینے میں مرے سرکار نے دیکھنے والو […]