تذکرہ آپ کی سیرت کا بھلا لگتا ہے

زندگی کے لیے رحمت کا دیا لگتا ہے مل گیا آپ کی مدحت کا جو اعزاز مجھے نعت گوئی کا شرف رب کی عطا لگتا ہے حسن طیبہ کے نظاروں کا بیاں ہو کیسے ذرہء ریگ یہاں خاکِ شفا لگتا ہے شاہِ طیبہ کا کرم شاملِ احوالِ گدا لب سے جو حرف بھی نکلا ہے […]

جو نورِ کاملِ اکمل سے لو لگاتا ہے

ہر اک دِیا ہی اُسے راستہ دکھاتا ہے اسی کو خلد کا رستہ ملے گا محشر میں جو نقشِ پائے محمد پہ سر جھکاتا ہے خدا کو لگتا ہے دونوں جہان میں اچھا نبی کی یاد میں جو محفلیں سجاتا ہے مقام و مرتبہ اس کا ہوا بہت اعلیٰ نبی کی یاد کو جو قلب […]

ان کے ہوئے تو کوئی مصیبت نہیں رہی

اہلِ ستم کی کوئی شرارت نہیں رہی بیمار نے درود جو لب پر سجا لیا اب درد کیا؟ سرے سے جراحت نہیں رہی میرے کریم آپ کے طیبہ کو دیکھ کر کچھ اور دیکھ لینے کی چاہت نہیں رہی اپنے رسولِ پاک کی جب دید ہو گئی من میں کسی کی کوئی بھی صورت نہیں […]

ہوتا گیا کرم بھی مدینے کی راہ میں

آئی تھی جب حضور کی الفت نگاہ میں نعتِ نبی کے باب میں لازم ہے احتیاط پاسِ ادب ہو سرورِ عالم پناہ میں دامن کو میرے آپ نے رحمت سے بھر دیا میں خالی ہاتھ آیا تھا اس بارگاہ میں محشر میں سر پہ میرے شفاعت کی ہو ردا اعمال خیر کے نہیں لوحِ سیاہ […]

لے کر نبی کا نام جہاں میں سنور گیا

یوں سیرتِ نبی پہ عمل سے نکھر گیا ساری حیات نُور کے سانچے میں ڈھل گئی جب اسم ِ مصطفےٰ مرے دل میں اتر گیا اپنے نبی سے جس کو محبّت نہ ہو سکی ایمان اس کے پاس سے ہو کر گزر گیا خالی کوئی نہ آپ کے دربار سے رہا دامن یہاں سے بھر […]

لطف ملتا ہے فضائے نعت میں

محو رہتا ہوں ولائے نعت میں آرزو یہ جگمگائے نعت میں زندگانی بیت جائے نعت میں رنج و غم کا جب کبھی ٹوٹا پہاڑ چین آ کر ہم نے پائے نعت میں دوسرے منصب کی حاجت ہی نہیں دل سے شامل ہوں گدائے نعت میں ہو گیا شاداب گلزارِ خیال گل ثنا کے جب لگائے […]

مرے گمان سے ارفع ہے مصطفیٰ کا مقام

زہے نصیب کہ حاصل ہوا ثنا کا مقام وسیلہ جب بھی دیا ہے شفیعِ محشر کا چمک اٹھا ہے اسی وقت مدعا کا مقام مقامِ قرب میں رب سے ملا ہے کیا ان کو بتاتا کیا کہ رہا بے خبر دنی کا مقام کہاں غلام کہاں آپ کی ثنا آقا کہاں یہ اوج کہاں فکرِ […]

نہیں ہے جز محمد کے سہارا

مدد پہنچی ہے جب ان کو پکارا مدینے میں بلا لیں پھر سے آقا نہیں ہوتا یہاں اب تو گزارا کرے کوئی جو توہینِ رسالت غلاموں کو بھلا کب ہے گوارا یہی آئے دعا میرے لبوں پر کبھی خوابوں میں ہو ان کا نظارا فلک کے چاند اور سورج نے مانا کیا ان کی طرف […]

جز آپ کے حیات کا ہر مرحلہ غلط

منزل کے سب نشان غلط قافلہ غلط ذکرِ نبی سے قلب کو ملتا رہے سکوں ذکرِ نبی لبوں پہ نہیں فیصلہ غلط ثابت ہوا کلامِ خدا سے یہ برملا ’’جز اسوۂ رسول ہر اک راستہ غلط‘‘ ناموسِ مصطفےٰ جو نہیں تیرے ذہن میں ایسے میں تیری سوچ کا ہر زاویہ غلط جس کو نہیں ہے […]

امت پہ تری آج کرونا کی وبا ہے

ہو ختم یہ دنیا سے یہی میری دعا ہے محشر کا نہیں خوف رہا مجھ کو ذرا بھی دیدار وہاں ہو گا نبی کا یہ سنا ہے اے کاش مدینے کی طرف جاؤں میں پھر سے دل کو جو سکوں دے وہ مدینے کی فضا ہے حاصل ہے مجھے نعتِ نبی کی جو سعادت کچھ […]