رب کا یہ اِنعام ہے صد آفریں

فیض اُن کا عام ہے صد آفریں وِرد ہے لب پر نبی کے نام کا رُوح کو آرام ہے صد آفریں سبز گُنبد کی بہاریں دیکھ کر شاد ہر ناکام ہے صد آفریں وصل کی شب عرش پر محبوب کا خوب اُونچا نام ہے صد آفریں ساقیء کوثر کی رحمت جوش پر پیش سب کو […]

شہرِ بطحا کی یاد آتی ہے

مجھ کو ہر پل بڑا رُلاتی ہے کاش! مِل جائے اِذن طیبہ کا آرزُو ہے کہ بڑھتی جاتی ہے اِس طرف بھی کرم کی ایک نظر غَم کی دُنیا مجھے ستاتی ہے عیب کاری میں مُبتلا ہے جاں ہائے! راحت کہیں نہ پاتی ہے قبر وحشت کی جا ہے کیا ہو گا فکر جاں لیوا […]

لَوحِ قسمت پر مِلے کندہ کوئی

حاضری کا خُوشنما مُثردہ کوئی دَشتِ بطحا میں کرے مجھ سا گدا خوش نصیبی کا ادا سجدہ کوئی سارا عالم نور سے بھرنے لگا اُن کے رُخ سے اُٹھ گیا پردہ کوئی آپ جیسا دو جہاں میں کون ہے؟ جو گیا ہو عرش پر بندہ کوئی اے مِرے ساقی! اِدھر بھی اک نظر آبِ کوثر […]

ہے مِرے رب کا ہمیشہ سے کرم خوش بخت ہوں

لَوحِ دِل پر نامِ احمد ﷺ ہے رقم خوش بخت ہوں نعت کہنے کے لیے جب بھی اُٹھاتا ہوں قلم جُھوم کر کہتا ہے مجھ سے یہ قلم خوش بخت ہوں داستانِ ہِجر کیوں کر میں سُنائوں آپ کو جب کہ ہوں قُربت میں اُن کی ہر قدم خوش بخت ہوں محفلِ ذِکرِ نبی میں، […]

پُرکیف آرزُو کا نگر جا کے دیکھیے

شہرِ نبی کے شام و سحر جا کے دیکھیے خوشیاں بھی رقص کرتی ہیں چاروں طرف جہاں غَم کا نہیں ہے کوئی گُزر جا کے دیکھیے جب سے قدم پڑے ہیں رِسالت مآب کے ذرّے بنے ہیں شمس و قمر جا کے دیکھیے جنت سے بڑھ کے رونقیں اُن کے دیار کی رعنا، گلاب، برگ […]

ہو مبارک میرِ کُل پیدا ہوئے

سرور و فخر الرُّسُل پیدا ہوئے نسلِ آدم کی بھلائی کے لیے صاحبِ سیرت رَجُلْ پیدا ہوئے جن کی خوشبو سے مَہکتا ہے جہاں حاصلِ گُلشن وہ گُل پیدا ہوئے مرحبا! صَلِّ علٰی ماہِ مُبیں مرحبا! انوارِ کُل پیدا ہوئے روشنی دینے جہاں کو عِلم کی حُسنِ دَانائے سُبُل پیدا ہوئے جن کو کہتے ہیں […]

وہی بندہ خدا کی خُلد کا حقدار ہوتا ہے

نبی کی پیروی جس شخص کا معیار ہوتا ہے جہاں پر بھی مِرے آقا کا پائے نور پڑتا ہے وہ صحرا بھی ہمیشہ کے لیے گُلزار ہوتا ہے نبی کے عِشق میں ہر شے کو جو قربان کرتا ہے وہی صدیقِ اکبر اور یارِ غار ہوتا ہے نگاہیں با ادب کر لو، دِلوں کو با […]

حُسن لاجواب آپ کا

جسم ہے گُلاب آپ کا مَہ جبیں ہیں آپ یا نبی رُخ ہے آفتاب آپ کا رونقِ جہانِ ہَست و بُود رَشکِ کُل شباب آپ کا راحتِ جہاں بھی، جان بھی تذکرہ جناب آپ کا رحمتہ اللعالمین بھی خوب ہے خطاب آپ کا مِل رہا ہے جو، جسے، جہاں پاک ہے نصاب آپ کا دَردِ […]

دُنیا میں حق عیاں ہے رِسالت مآب سے

پُر نور ہر جہاں ہے رِسالت مآب سے ہر ایک مُقتدی ہے رِسالت مآب کا ہر اِک نبی کی شاں ہے رِسالت مآب سے ایندھن بنے گا نارِ جہنم کا بالیقیں جو، جو بھی بدگُماں ہے رِسالت مآب سے صبحِ اَزَل سے خَلق پہ رحمت کا دوستو! روشن یہ آسماں ہے رِسالت مآب سے اُن […]

عطا کر عشق کا رستہ خدایا

لئے ہوں عرض لب بستہ خدایا کرم کی اب نظر فرمائیے گا کہ میرا حال ہے خستہ خدایا مقابل نفس ہے کنکر عطا کر ابابیلوں کا دے دستہ خدایا مرا قلبِ حزیں ہر دم پکارے ترا ہی نام بر جستہ خدایا بلندی کر عطا اخلاق میں تو نہ ہوں کردار کا سستا خدایا