عندلیب شادانی کا یوم وفات

آج معروف شاعر ڈاکٹر عندلیب شادانی کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: 1 مارچ، 1904ء- وفات: 29 جولائی، 1969ء) —— عندلیب شادانی نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد مدرسہ عالیہ رام پور میں داخلہ لیا تھا۔ یہیں سے منشی عالم اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کیے۔ پھر پرائیویٹ طور پر 1921ء […]

ریاض خیر آبادی کی برسی

آج نامور شاعر ریاض خیر آبادی ” شاعر خمریات” کی برسی ہے۔ (پیدائش: 1855ء – وفات: 28 جولائی 1934ء) —— نشہ مے سے جواں بنتے ہیں پیری میں ریاضؔ وقت ہے توبہ کریں ، اب قبر کا ساماں کریں! —— تعارفِ شاعر: سید ریاض احمد نام، ریاض تخلص تھا۔ 1855ء میں بمقام خیرآباد پیدا ہوئے۔ […]

فہمیدہ ریاض کا یومِ پیدائش

آج برصغیر کی نامور شاعرہ، ادیبہ اور دانش ور فہمیدہ ریاض کا یومِ پیدائش ہے ۔ (ولادت: 28 جولائی 1946ء- 21 نومبر 2018ء) —— فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1945 کو میرٹھ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ شعور کی آنکھ حیدرآباد، سندھ میں کھولی، جہاں اُن کے والد، ریاض الدین معروف ماہر […]

متین عمادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر متین عمادی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 28 فروری 1942ء – وفات: 27 جولائی 2020ء) —— سید متین الحق ، ابن سید شاہ صبیح الحق عمادی میٹرک سرٹیفیکٹ کے مطابق ۲۸؍ فروری ۱۹۴۲ء کو خانقاہ عمادیہ منگل تالاب پٹنہ سیٹی میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں دینی اور عربی و فارسی تعلیم […]

الیگزینڈر ہیڈرلی آزاد کا یوم وفات

آج یوروپین شاعر الیگزینڈر ہیڈرلی آزاد کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: 1829ء – وفات: 27 جولائی 1861ء) —— الیگزینڈر ہیڈرلی نام، تخلص آزادؔ تھا ۔ باپ کا نام جیمس ہیڈرلی تھا ان کے خاندانی حالات کا پتہ نہیں چل سکا البتہ اتنا معلوم ہوا ہے کہ ان کے والد انیسویں صدی کے اوائل میں […]

عنایت علی خان کا یومِ وفات

آج معروف مزاحیہ شاعر پروفیسر عنایت علی خان کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 10 مئی 1935ء – وفات: 26 جولائی 2020ء) —— پروفیسر عنایت علی خان 10 مئی 1935ء میں ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے۔ نومبر 1948ء میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور حیدرآباد ، سندھ میں مقیم ہوئے۔ گورنمنٹ اسکول، حیدرآباد سے میٹرک […]

ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات

آج برصغیر کے نامور افسانہ نگار، شاعر اور جاسوسی ناول نگار ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 26 جولائی 1928ء – وفات: 26 جولائی 1980ء) —— ابن صفی 26 جولائی 1928ء کو الہ آباد، اتر پردیش کے ایک گاؤں نارا میں صفی اللہ اور نذیرا (نضیراء) بی بی کے گھر پیدا […]

طالب باغپتی کا یوم وفات

آج کلاسیکل غزل کے مشہور شاعر طالب باغپتی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 27 نومبر 1903ء – وفات: 26 جولائی 1984ء) —— کلاسیکی غزل کے مشہور شاعر طالب باغپتی کا نام لطافت علی خان اور تخلص طالبؔ تھا۔ وہ 27 نومبر 1903ء کو باغپت ضلع (میرٹھ) بھارت میں پیدا ہوئے۔ میرٹھ کالج سے ایف ۔ […]

خدیجہ مستور کا یوم وفات

آج مشہور و معروف افسانہ نگار خدیجہ مستور کا یوم وفات ہے (ولادت: 11 دسمبر، 1927ء – وفات: 26 جولائی، 1982ء) —— خدیجہ مستور پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کی مشہور و معروف ناول نگار و افسانہ نگار تھیں جو اردو ادب کی بے حد مقبول شخصیات میں سے ایک تھیں ۔خدیجہ اپنے ناول […]

سید عابد حسین کا یومِ پیدائش

آج ہندوستان کے مشہور محقق، ادیب اور ڈراما نگار ڈاکٹر سید عابد حسین کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 25 جولائی 1986ء – وفات: 13 دسمبر 1978ء) —— سید عابد حسین کا شمار بیسویں صدی کے اہم اور ممتاز دانشوروں اور ادیبوں اور رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ جنھوں نے ایک درویشانہ انکسار اور سچی لگن […]