وہی ہم اہلِ خطا کو نبی سے ملتا ہے

شبِ سیاہ کو جو روشنی سے ملتا ہے گدازِ قلب ہر اک شخص کو نصیب کہاں یہ فیض نسبتِ حبِ نبی سے ملتا ہے وہ ذاتِ پاک کہ جن کا نہیں کوئی سایہ سروں کو سایہء رحمت انہی سے ملتا ہے نبی کی یاد سے کرتے ہیں ہم رفو شاعر جو کوئی زخم ہمیں زندگی […]

جان سے جاؤں تو ہونٹوں پہ ثنا ہو، آمین

آخری نعت مدینے میں عطا ہو ، آمین پھڑپھڑا کر مرے سینے سے نکل جائے دل یہ کبوتر اُسی روضے پہ رِہا ہو ، آمین میرے آنگن میں کِھلیں آپ کی سیرت کے گُلاب میرا گھر آپ کی خوشبو میں بسا ہو، آمین حاضری اور حضوری میں مرے ماتھے کا نُور نبی پاک کا نقشِ […]

یہ راز مجھ پہ اچانک کھلا مدینے میں

کہ بے اثر نہیں جاتی دعا مدینے میں مرا جواب مدینہ تھا، جب سوال ہوا کہ تجھ کو خُلد میں رہنا ہے یا مدینے میں؟ پُکارتی ہے کوئی رحمتوں بھری آغوش کہ عافیت کی طلب ہو تو آ مدینے میں میں تِیرہ بخت وہاں جا کے بھی پلٹ آیا نصیبوں والا تھا دل، رہ گیا […]

نبی کے در پر کھڑے ہوئے ہیں درود پڑھتے ہی جا رہے ہیں

نبی کا حق کیا ادا ہو اس سے ہم اپنی جنت سجا رہے ہیں نبی کی آمد کا ہے تقاضہ نبی کی سنت کا بول بالا نبی کے عاشق ، نبی کی سنت ، حیات اپنی بنا رہے ہیں

یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ

نثارِ مدینہ ،فدائے مدینہ مدینے کے دن ہوں مدینے کی راتیں خدا دیکھیے ! کب دکھائے مدینہ وہ ذکر نبی ہو کہ ذکرِ خدا ہو مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ مقام آپ کا عرشِ اعظم سے آگے زہے شانِ خیر الورائے مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ مری زندگی […]

زمیں پہ نازشِ انساں محمد عربی

فلک پہ نور کا ساماں محمدِ عربی دکھی دلوں کے لیے چارہ ساز ذکرِ نبی ہر ایک درد کا درماں محمدِ عربی تمہارے دم سے ہے ’’ تصویرِ کائینات میں رنگ‘​‘​ تمہی حیات کا عنواں محمدِ عربی مٹے ہیں فاصلے کون و مکاں کے آج کی شب ہیں آج عرش پہ مہماں محمدِ عربی ہر […]

پیکر دل رُبا بن کے آیا ، روح ارض و سما بن کے آیا

سب رسول خدا بن کے آئے ، وہ حبیب خدا بن کے آیا حضرت آمنہ کا دُلارا ، وہ حلیمہ کی آنکھوں کا تارا وہ شکستہ دلوں کا سہارا ، بے کسوں کی دعا بن کے آیا تاجداروں نے دی ہے سلامی ، بادشاہوں نے کی ہے غلامی بے مثال اس کا اسم گرامی ، […]

کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

گوشہ بگوشہ دربدر قریہ بہ قریہ کو بہ کو اشک فشاں ہے کس لئے دیدہ منتظر میرا دجلہ بہ دجلہ یم بہ یم چشمہ بہ چشمہ جو بجو میری نگاہ شوق میں حسن ازل ہے بے حجاب غنچہ بہ غنچہ گل بہ گل لالہ بہ لالہ بو بہ بو جلوہ عارض نبی رشک جمال یوسفی […]

نعمتیں سب ہوئیں عطا مولا

جو نہ مانگا تها وہ، ملا مولا گر چہ آتے نہیں نظر لیکن ہو حقیقت میں ہر جگہ مولا سر اگر سجدہ سے اٹھائیں ہم بندگی میں بچا ہے کیا مولا تم مرے بن گئے محافظ جب عدو ناکام ہو گیا مولا اس لیے تو زبان پر ہے حمد ہے فقط ایک آسرا مولا

عشق سرکار کا ہی کافی ہے

دل میں یہ اک دیا ہی کافی ہے اور دعاؤں کی ہم کو کیا حاجت لب پہ صلِ علیٰ ہی کافی ہے دونوں عالم کے بخشوانے کو حق ہے بس مصطفی ہی کافی ہے کیوں نہ ذکرِ نبی کروں ہر دم مجھ پہ ان کی عطا ہی کافی ہے کیسے جاؤں میں جانبِ طیبہ بہر […]