جو کہو تم سو ہے بجا صاحب

ہم برے ہی سہی بھلا صاحب سادہ ذہنی میں نکتہ چیں تھے تم اب تو ہیں حرف آشنا صاحب نہ دیا رحم ٹک بتوں کے تئیں کیا کیا ہائے یہ خدا صاحب بندگی ایک اپنی کیا کم ہے اور کچھ تم سے کہیے کیا صاحب مہر افزا ہے منہ تمہارا ہی کچھ غضب تو نہیں […]

بہت قسمت پہ ہوں میں اپنی نازاں یا رسول اللہ

تمہارا ہے مرے ہاتھوں میں داماں یا رسول اللہ خدا سے ہم کلامی کا شرف تم کو ہوا حاصل خدا کے گھر ہوئے تم جا کے مہمان یا رسول اللہ ہوا ہے اور نہ ہوگا نہ ہے ثانی دو عالم میں کہ تم ہو بخدا محبوب یزداں رسول اللہ تمہیں نائب بنا کے بھیجا ہے […]

بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھانے کے واسطے

آپ آ گئے چراغ جلانے کے واسطے کیا کیا صُعوبتیں نہ اُٹھائیں حضور نے اللہ کا پیام سُنانے کے واسطے اک اہتمامِ خلوتِ نُور آفریں ہُوا بندوں کو اپنے رب سے ملانے کے واسطے دل اُن کے ذکر کے لیے اور اُن کی یاد میں آنکھیں ملی ہیں اشک بہانے کے واسطے جھونکا سا جیسے […]

باد چلتی ہے یوں قرینے سے

جیسے آئی ہو یہ مدینے سے اے حبیبِ خدا عنایت ہو کچھ تو رحمت مجھے خزینے سے آپ محشر کے دن لگا لینا میرے آقا مجھے بھی سینے سے سب جہانوں کے سارے پھولوں کی باس کم تر ہے اس پسینے سے جس میں حبّ رسولِ پاک نہ ہو مرنا بہتر ہے ایسے جینے سے […]

اے صبا! سیدی سے جا کہنا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

سبز گنبد کی ان بہاروں کو دل ہمارے سلام کہتے ہیں آپ کی فکر سے چراغاں ہے آپ کا پیار آپ کا درماں ہے خار زاروں پہ آپ کا ہے کرم، پھول سارے سلام کہتے ہیں سبز گنبد کا آنکھ میں منظر اور تصویر میں آپ کا منبر سامنے جالیاں ہیں روضے کی، دل ہمارے […]

ان کے نام پاک پر مرجائیے

موت کو فخر شہادت کیجیے مرزع اسلام کو پھر سنیچ کر قلبِ کافر پر قیامت کیجیے حق پرستی کی سزا کیونکر ملے آگے بڑھیے اور جرأت کیجیے حق نے باطل کومٹایا جس طرح پھر اسے زندہ حقیقت کیجیے فیصلہ کن انقلاب آنے کو ہے پیش دعوے پرشہادت کیجیے

ادھر آ کر شکار افگن ہمارا

مشبک کر گیا ہے تن ہمارا گریباں سے رہا کوتہ تو پھر ہے ہمارے ہاتھ میں دامن ہمارا گئے جوں شمع اس مجلس میں جتنے سبھوں پر حال ہے روشن ہمارا بلا جس چشم کو کہتے ہیں مردم وہ ہے عین بلا مسکن ہمارا ہوا رونے سے راز دوستی فاش ہمارا گریہ تھا دشمن ہمارا […]

یتیمی جس نے پائی، اس بلند اقبال کو دیکھو

کسی کے لال ہو تو آمنہ کے لال کو دیکھو وفا داری کے اس آئینِ اعلیٰ پر نظر ڈالو جو شوہر ہو تو سر تاجِ خدیجہ پر نظر ڈالو امین ہو تو عرب کے اس امانت دار کو دیکھو جو صادق ہو تو اس مردِ صداقت کار کو دیکھو جو تاجر ہو تو سیکھو اس […]

یا محمد محمد میں کہتا رہا نور کے موتیوں کی لڑی بن گئی

آتیوں سے ملاتا رہا آیتیں پھر جو دیکھا تو نعتِ نبی بن گئی کون ہے جو طلبگار جنت نہیں یہ بھی تسلیم جنت ہے باغِ حسین حسنِ جنت کو جب سمیٹا گیا مصطفیٰ کے نگر کی گلی بن گئی جب کیا تذکرہ حسن سرکار کا والضحیٰ پڑھ لیا والقمر کہہ دیا آتیوں کی تلاوت بھی […]

ہے ذکر مدینے کا اور آنکھ بھر آئی ہے

جائیں گے وہاں ہم بھی یہ آس لگائی ہے ہے بخت لگا چھونے میرا بھی بلندی کو سرکار مدینہ سے جب بات بڑھائی ہے لفظوں میں بیاں کیسے ہو پائے گا وہ منظر کیا تم کو بتاوں میں یہ کیسی جدائی ہے ہر سمت ہے رحمت کی بارش سی ہوئی نازل اعطائے محمد کی یہ […]