کہوں بات یہ میں تو بے جا نہیں ہے

نبی کوئی ختم الرسل سا نہیں ہے ہزار انبیاء ایک سے ایک بڑھ کر پہ کوئی سراجاً منیرا نہیں ہے وہ ختمِ نبوت، امام انبیاء کے علو مرتبت کوئی ان سا نہیں ہے وہ خلقِ مجسم وہ رحمت سراپا کوئی اور میرے نبی سا نہیں ہے نقوشِ قدم اس کے عرشِ بریں پر جہاں آج […]

چہرۂ ماہ و خور نہیں چہرۂ حورِ عیں نہیں

مثلِ نبیِ مجتبیٰ چہرہ کوئی حسیں نہیں در صفِ انبیاء نہیں در صفِ مرسلیں نہیں ان سا کہاں ملے کوئی، ان سا کوئی کہیں نہیں تختِ نبوت آپ کا صلِّ علیٰ، علی الدوام سب کے تو جانشیں ہوئے، آپ کا جانشیں نہیں آپ حبیبِ کبریا، آپ امامِ انبیاء امر ہے یہ مسلّمہ اس میں چناں […]

دل عطر بیز تارِ نفس مشکبو کریں

محبوبِ رب کا آئیے ذکرِ نکو کریں قلبِ سیاہ رو کو ہم آئینہ رو کریں خلوت ہو یا کہ بزم تری گفتگو کریں تا اوجِ عرش پائیں گے اس کے نقوشِ پا اس کے نقوشِ پا کی اگر جستجو کریں صادق ہے وہ، امیں ہے وہ، عالی نسب ہے وہ تسلیم اس قدر تو سب […]

وہ تاب و تواں عقلِ بشر لائے کہاں سے

ہو عہدہ بر آ نعتِ شہِ کون و مکاں سے پوشیدہ نہیں یہ نگہِ دیدہ وراں سے سب عقل و تمیز آئی ہے انساں کو کہاں سے خورشیدِ درخشاں نہ مہِ جلوہ فشاں سے روشن ہے خدائی یہ شہنشاہِ زماں سے روپوش ہوا جب سے جہانِ گزراں سے نزدیک ہوا اور بھی وہ حجلۂ جاں […]

انسان سے کیا کام بھلا ہو نہیں سکتا

بس حقِ ثناء ہے کہ ادا ہو نہیں سکتا قامت ہے وہ شہ پارۂ فنِ یدِ قدرت یعنی کہ حسیں اس سے سوا ہو نہیں سکتا سیرت ہے وہ آئینۂ قرآنِ مقدس کہنا مجھے کم اس سے روا ہو نہیں سکتا وہ بندۂ محبوبِ خدا صاحبِ اسرا عظمت میں کوئی اس سے بڑا ہو نہیں […]

نسیم حجازی کا یوم وفات

آج معروف تاریخی ناول نگار نسیم حجازی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 19 مئی 1914ء – وفات: 2 مارچ 1996ء) —— نسیم حجازی کی ناول نگاری از راحیل قریشی —— نسیم حجازی کے قلمی نام سے شریف حسین نے اُردو ناول میں نئی جہت کو متعارف کرایا۔ نسیم حجازی (شریف حسین) پنجاب کے ضلع گرداسپور […]

شبنم شکیل کا یومِ وفات

آج معروف شاعرہ شبنم شکیل کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 12 مارچ 1942ء – وفات: 2 مارچ 2013ء) —— شبنم شکیل ۱۲ مارچ ۱۹۴۲ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں، ان کا شمار موجودہ دور کی چند گِنی چُنی شاعرات اور خاتون افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ تقریباً ۳۰ برس تک اردو ادبیات […]

ناصر کاظمی کا یوم وفات

آج مشہور و معروف شاعر ناصر کاظمی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 8 دسمبر 1925ء – وفات: 2 مارچ 1972ء) —— ناصر کاظمی 8 دسمبر، 1925ءکو انبالہ شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ ناصر کے والد محمد سلطان کاظمی […]

عارف عبدالمتین کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر عارف عبدالمتین کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: یکم مارچ، 1923ء – وفات: 30 جنوری، 2001ء) —— عارف عبدالمتین پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔ عارف عبدالمتین یکم مارچ 1923ء کو کوچہ وکیلاں، امرتسر، برطانوی ہندوستان میں خواجہ عبدالحمید کے گھر پیدا ہوئے۔ امرتسر […]

ظریف جبل پوری کا یوم وفات

آج اردو کے مزاحیہ شاعر ظریف جبل پوری کا یوم وفات ہے (پیدائش: 30 نومبر، 1913ء – وفات: یکم مارچ، 1964ء) —— ظریف جبل پوری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے معروف مزاحیہ شاعر تھے۔ ظریف جبل پوری کا اصل نام سید حامد رضا نقوی اور تخلص ظریفؔ تھا۔ 30 نومبر 1913ء کو جبل […]