نبی کے سنگِ درِ آستاں کی بات کریں

زمیں پہ رکھے ہُوئے آسماں کی بات کریں وہ دشتِ ناز اگرچہ نہیں رہینِ مثال برائے فہم ہی باغِ جناں کی بات کریں کریم کیسا نوازا ہے تیری مدحت نے کریم، لوگ، ترے بے زباں کی بات کریں بھلا یہ آپ کے ہُوتے ہُوئے غریب نواز غریب کس کو پُکاریں، کہاں کی بات کریں سُنیں […]

سخن کے شہرِ حبس میں ہَوا کا باب کھُل گیا

گدائے حرف کے لئے ثنا کا باب کھُل گیا تکلفاً بھی اب کسی صدا کی آرزو نہیں دُعا کے آس پاس ہی عطا کا باب کھُل گیا غضب کا کرب تھا رواں، بڑا عمیق زخم تھا تری گلی کی خاک لی، شفا کا باب کھُل گیا وہاں پہ تھے تو جیسے لفظ ساتھ ہی نہ […]

ضیائے کون و مکاں لا الٰہ الا اللہ

بنائے نظمِ جہاں لا الٰہ الا اللہ شفائے دردِ نہاں لا الٰہ الا اللہ سکونِ قلبِ تپاں لا الٰہ الا اللہ نفس نفس میں رواں لا الٰہ الا اللہ رگِ حیات کی جاں لا الٰہ الا اللہ بدستِ احمدِ مرسل بفضلِ ربِّ کریم ملی کلیدِ جناں لا الٰہ الا اللہ دلوں میں جڑ جو پکڑ […]

آسی غازی پوری کا یوم وفات

آج معروف شاعر آسی غازی پوری کا یوم وفات ہے (پیدائش: 21 دسمبر، 1834ء- وفات: 24 فروری، 1917ء) (نوٹ : تاریخِ وفات عین المعارف کے صفحہ نمبر 54 کے مطابق 2 جمادی الاول 1335 ہے جو کہ 24 فروری 1917 بنتی ہے) —— نام محمد عبد العلیم ۔ تاریخی نام دو ہیں ۔ ظہور الحق […]

دانیال طریر کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر دانیال طریر کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 24 فروری، 1980ء- وفات: 31 جولائی، 2015ء) —— دانیال طریر 24 فروری 1980ء کو لورالائی (بلوچستان) میں پیدا ہوۓ۔ نامور ادیب اور دانش ور رب نواز مائل ان کے تایا تھے ۔ ان کے چچا محمود ایاز اردو اور پشتو کے مقبول شاعر ہیں۔ اردو […]

ڈاکٹر نذیر قیصر کا یوم وفات

آج ماہر اقبالیات ڈاکٹر نذیر قیصر کا یوم وفات ہے (پیدائش: 30 اکتوبر، 1922ء- وفات: 24 فروری، 2013ء) —— ڈاکٹر نذیر قیصر کی علمی و ادبی خدمات —— ڈاکٹر نذیر قیصر کی شخصیت کئی پہلوؤں سے اُجاگر ہے۔ آپ بیک وقت ماہر فلسفہ‘ ماہر تعلیم اور ماہر نفسیات تھے جن کی فکر کا ہر پہلو […]

اے ڈی اظہر کا یوم وفات

آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور سول سرونٹ اے ڈی اظہر کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 18 اپریل، 1900ء – وفات: 24 فروری، 1974ء) —— اے ڈی اظہر پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور سول سرونٹ تھے۔ اے ڈی اظہر 18 اپریل 1900ء کو سیالکوٹ میں […]

کُنتُ کنزاً مخفیاً کا راز جو افشا ہوا​

سب سے پہلے نورِ ختم المرسلیں پیدا ہوا​ حضرتِ آدمؑ کی پیشانی میں دکھلائی چمک​ پھر جنابِ شیث کی آنکھوں کا وہ تارا ہوا​ پھر جنابِ نوحؑ کو بخشا نجی اللہ خطاب​ حضرتِ ادریس کا بھی مرتبہ بالا ہوا​ خلعتِ خِلّت دیا حضرت خلیلؑ اللہ کو​ عالمِ اسباب میں جو بت شکن پیدا ہوا​ جاں […]

خدا کے رحم کے ہر دم حصار میں رہنا

یہی ہے آرزو ان کے دیار میں رہنا سرور ملتا ہے مجھکو خیال طیبہ سے مجھے پسند ہے ایسے خمار میں رہنا نہیں اوقات ہماری گلابِ طیبہ کی ہمیں نصیب ہو اس کے غبار میں رہنا لگائے بیٹھا ہوں میں آس کوئے جاناں کی بہت کٹھن ہے مگر انتظار میں رہنا سگان کوئے محمد میں […]

ہے وادی بطحا کی فضا اور طرح کی

چلتی ہے مدینے میں ہوا اور طرح کی ہر بات کہی جاتی ہے اشکوں کی زباں میں ہوتی ہے مواجہ میں دعا اور طرح کی اے سائلو! یہ رحمتِ کونین کا در ہے ہوتی ہے یہاں بھیک عطا اور طرح کی اے کاش ہو ایسی میرے افکار میں جدت ہر روز کروں مدح و ثنا […]