رہا خیال مصطفیٰ کی ذات سے جُڑا ہوا

یہ نام ہے ہماری بات بات سے جُڑا ہوا وہی رہے گا معتبر کریم کی نگاہ میں جو حرف ہے شہِ عرب کی نعت سے جُڑا ہوا نگل ہی جائے تیرگی ہمارے خواب خواب کو اگر نہ ذکرِ زلفِ شہ ہو رات سے جُڑا ہوا خطا مری معاف ہو اگر ہوں آپ ملتفت نصیب ہے […]

سنہری جالی کی ضو فشانی کو مانتی ہیں مطاف آنکھیں

اسی کا اشکوں سے با وضو ہو کے کر رہی ہیں طواف آنکھیں لگا کے امید در گزر کی ندامتوں سے جھکا کے پلکیں درِ رسالت پہ کر رہی ہیں گناہ کا اعتراف آنکھیں یہ عکسِ تاباں یہ روئے اطہر کوئی نہ دیکھے سوائے اِن کے ترے تصور پہ ڈال دیتی ہیں آنسوؤں کا لحاف […]

محوَرِ حُسنِ دو عالم شاہِ خُوباں لُطف کُن

منبعِ جُود و سخا! محبوبِ یزداں لُطف کُن در حِصارِ ظُلمتِ ہِجر و فراقم یا نبی رونقِ کون و مکاں خُورشیدِ تاباں لُطف کُن باز کُن در ہائے مدحت بر حروفِ منکسر کاشفِ اسرارِ وحدت گنجِ عرفاں لُطف کُن من گدا ابنِ گدا ابنِ گدا ابنِ گدا تو سخا بحرِ سخا اے میرِ میراں لُطف […]

خواہشِ دید! کبھی حیطۂ ادراک میں آ

آ خواہشِ دید! کبھی حیطۂ ادراک میں آ خواب کو خلد بنا ،دیدۂ نمناک میں آ ا میرے سینے میں دھڑکتی ہے مدینے کی دعا زیست باقی ترے قدمین میں جینے کی دعا ب تیرے دربار میں لایا ہوں فقط حرفِ طلب تیرے شایان نہیں گرچہ مرا ظرفِ طلب پ باغِ کونین کے ہر پھول […]

مجھ غم زدہ پہ جود و کرم کر دیئے گئے

سب دور دل سے رنج و الم کر دیئے گئے کچھ صورتِ نعوت لبوں کو عطا ہوئے کچھ حرف میرے دل پہ رقم کر دیئے گئے نظریں، سرِ نیاز، جبیں، روح اور دل سنگِ درِ حضور پہ خم کر دیئے گئے مہکا ہوا ہے جن سے مری فکر کا جہاں وہ حرفِ ثنا قلب میں […]

آرزوئے جہاں رشکِ فاراں ہوا

رونقِ دو جہاں شاہِ خوباں ہوا جب درودوں کی کلیاں نچھاور ہوئیں خلد کی زیب و زینت کا ساماں ہوا لمس پا کر ترے نقشِ نعلین کا ذرۂ خاک بھی ماہِ تاباں ہوا کوچۂ نعت میں سب مراتب ملے حرف مدحت بنا تو درخشاں ہوا ان کی چوکھٹ گدائی کی خاطر ملی میں بجا اس […]

سید فخرالدین بلے علیگ : امید و رجا کے صاحبِ طرز شاعر اور دیدہ ور ادیب

سید فخرالدین بلے علیگ : امید و رجا کے صاحبِ طرز شاعر اور دیدہ ور ادیب از خیام العصر ، محسن اعظم محسن ملیح آبادی ———- کتنی ہی ایسی شخصیات گزری ہیں، جن کی شہادت تو اریخِ علم وادب کی زبان پر ہیں۔ جو نادر صفات سے ُمتصفِ تھیں۔ ماضی بعید ہو یا ماضی قریب […]

وصیت مولا علی علیہ السلام بنام حسن مجتبیٰ علیہ السلام

وصیت : (مولا علیؑ بنام امام حسن مجتبیؑ) علیؑ ابنِ عمراںؑ کی ہے یہ وصیت بہ نامِ حسن مجتبیٰؑ نیک سیرت مرے سامنے اس جہاں کی حقیقت فسانے سے بڑھ کے نہیں کوئی صورت ہے گم اپنی ہستی میں اس کی بصیرت نہ فردا کی فکریں ، نہ فہم و فراست میں دنیا میں ہوں […]

معراج فیض آبادی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر معراج فیض آبادی کا یوم پیدائش ہے۔ ایسے خوش نصیب شعرا کم ہوتے ہیں جنھیں اسٹیج اور رسائل و جرائد ہر دو اعتبار سے شہرت و مقبولیت حاصل ہو۔ مشاعرے کے شعرا عام طور پر عوامی مزاج اور ذہن یا پھر اسٹیج کے تقاضوں کی آفت میں اس طرح ملوث ہوجاتے ہیں […]

خالد محبوب کا یوم پیدائش

آج خوب صورت لب و لہجے کے نوجوان شاعر خالد محبوب کا یوم پیدائش ہے خوبصورت لب و لہجے کے شاعر محمد خالد جو کہ ادبی دنیا میں خالد محبوب کے نام سے علیحدہ پہچان رکھتے ہیں، آپ یکم جنوری 1982ءکو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ تجارت کے پیشے سے منسلک ہیں. شاعری کاباقاعدہ آغاز 2012 […]