اے کاش! کہ طیبہ کے مکیں ہم بھی کبھی ہوں

سرکار کے روضے کے قریں ہم بھی کبھی ہوں محفل ہو سجی نعت کی، مسند پہ ہوں آقا عشاق کے مابین وہیں ہم بھی کبھی ہوں حسرت ہے یہی آپ کے دربار پہ آ کے رکھے ہوئے چوکھٹ پہ جبیں ہم بھی کبھی ہوں عشاق کو طیبہ میں وہ قُربت میں بٹھا کر جب چہرہ […]

سرورِ انبیاء آگئے، آگئے

سرورِ انبیاء آ گئے، آ گئے رازدارِ خدا آ گئے، آ گئے حضرتِ آمنہ صد مبارک تمہیں گود میں مصطفی آ گئے، آ گئے ماں حلیمہ کا گھر نور سے سج گیا جب سے نور الہدیٰ آ گئے، آ گئے راہ بھٹکے ہوئے منزلیں پائیں گے خَلق کے رہنما آ گئے، آ گئے اب کنارے […]

رُخِ سرکار کا جلوہ نظر آئے تو کیا کہنے!

بلاوا مجھ کو بھی طیبہ سے آ جائے تو کیا کہنے! کروں شام و سحر چرچا دُرودِ پاک کا یارو! مقدرّ کاش! میرا بھی یوں بن پائے تو کیا کہنے! میرا جو رزق ہے آقا وہی ہے آپ کا صدقہ وہی صدقہ میرا گھر بار بھی کھائے تو کیا کہنے! سُلگتی دھوپ میں روزِ جزا […]

ساری دُنیا میں خوشی ہے اُن کے آنے کے طفیل

کیف میں ہر زندگی ہے اُن کے آنے کے طفیل آج گھر، گھر میں خُدا کے دین کا فیضان ہے کُفر سے تو دشمنی ہے اُن کے آنے کے طفیل بیٹیاں بھی باپ کی آنکھوں کی زِینت بن گئیں اب کہاں دُختر کُشی ہے اُن کے آنے کے طفیل صرف اِنساں ہی نہیں دُنیا کی […]

جس جا پہ ہے سُکوں وہ حرم ہے رسول کا

سچّائیوں کا دین، دھرم ہے رسول کا بھٹکے ہوئے کو راہِ ہدایت دِکھائی ہے انسان پہ کرم کیا یہ کم ہے رسول کا؟ اپنوں کے واسطے ہی نہیں اُن کی رحمتیں اغیار پر بھی خاص کرم ہے رسول کا بوبکر ہوں، عمر ہوں غنی یا کہ علی ہوں ہر اِک کے دِل پہ نام رقم […]

’’مرحبا، مرحبا آمدِ مصطفی‘‘

دِلکشا، دِلکشا آمدِ مصطفی چارسو نور کی روشنی، روشنی پُرضیا، پُرضیا آمدِ مصطفی مُشکبو، مُشکبو زندگی، بندگی خوشنما، خوشنما آمدِ مصطفی ہر لبِ خاص پر نعت کی دھوم ہے ہے جو رب کی عطا آمدِ مصطفی اِس زمیں کی، فلک کی، جہانوں کی ہے ارتقا و بقا آمدِ مصطفی ہر مریضِ گنہ کی شِفا کا […]

بچھائو پھول راہوں میں مِرے سرکار آتے ہیں

بچھاؤ پھول راہوں میں مِرے سرکار آتے ہیں اُجالے ہیں جہانوں میں مِرے سرکار آتے ہیں بہاریں ہی بہاریں ہیں گُلستانِ رِسالت میں نئی رونق نظاروں میں مِرے سرکار آتے ہیں ملائک، انبیاء و مرسلیں جشنِ ولادت میں کھڑے ہیں سب قطاروں میں مِرے سرکار آتے ہیں پکارو! مرحبا! یامصطفی، صلِّ علیٰ مل کر خوشی […]

کرم یہ بالیقیں ہے اور میں ہوں

مدینے کی زمیں ہے اور میں ہوں مِری معراج دیکھو آئو دیکھو خُدا مجھ سے قریں ہے اور میں ہوں نبی کے سنگِ دَر پر مرحبا! صد مِری یارو جبیں ہے اور میں ہوں ملائک بھی برابر صف بہ صف ہیں یہیں خُلدِ بریں ہے اور میں ہوں نبی کے پیار کی برکت مِلی ہے […]

معروف نعت گو شاعر ریاض مجید کا یوم پیدائش

آج معروف نعت گو شاعر ڈاکٹر ریاض مجید کا یوم پیدائش ہے اردو زبان کے صف اول کے نعت گو شاعر اور محقق ریاض مجید 13 اکتوبر 1942ء کو جالندھر کینٹ مشرقی پنجاب (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ 1975ء میں ریاض مجید  نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں استاد گرامی وحید قریشی کی نگرانی میں […]

انداز کریمی کا نِرالا نہیں گیا

اُن سے کیا سوال تو ٹالا نہیں گیا جب عرض کی کہ جھولی ہے خالی کرم کریں ’’اِتنا کرم ہُوا کہ سنبھالا نہیں گیا‘‘ اُن پر دُرود پڑھنے کی برکت ہے بے مثال دِل کے نگر سے نور کا ہالہ نہیں گیا جو بھی نبی کا ہو گیا دَر، دَر سے بچ گیا غیروں کے […]