چمکتے اشکوں کی تسبیح لے کے ہاتھوں میں

میں تجھ کو ڈھونڈتا پھرتا ہوں طاق راتوں میں وہ ہنس رہا تھا مگر سُن کے رو پڑا میں تو بڑی شدید اُداسی تھی اُس کی باتوں میں کچھ اِس لیے بھی ہے میری غزل میں سُرخی سی میں بھرتا رہتا ہوں اپنا لہو دواتوں میں چلو یہ مانا تری جیت ہے عظیم مگر ہماری […]

کسی بھی طَور بہلتا نہیں جنُوں تیرا

مرے تڑپتے ھوئے دِل ! مَیں کیا کرُوں تیرا ؟ بھُلا دِیا مجھے تُونے اگرچہ دم بھر میں دُعا ھے آخری دم تک مَیں دم بھروں تیرا طلسمِ ہوشرُبا سے بھی کچھ زیادہ تیز جمالِ یار ! بہت تیز ھے فسُوں تیرا دیے جلاوؑں گا ، اے دوست ! اپنی آنکھوں کے تُو آئے گا […]

مسرور انور کا یومِ پیدائش

آج پاکستان کے معروف فلمی شاعر مسرور انور کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 6 جنوری، 1944ء- وفات: 1 اپریل، 1996ء) —— ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ کے خالق اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ مسرور انور پاکستان کی ثقافتی پہچان تھے۔ پاکستان کا کونسا ایسا فرد ہو گا جس نے یہ ملی […]

جلیل مانک پوری کا یومِ وفات

آج معروف کلاسیکل شاعر جلیل مانک پوری کی برسی ہے۔ (پیدائش: 1866ء- وفات: 6 جنوری، 1946ء) —— جلیل حسن نام ، جلیل تخلص۔ ۶۷۔۱۸۶۶ء میں مانک پور(اودھ) میں پیدا ہوئے۔ طالب علمی کا زمانہ لکھنؤ میں گزرا جہاں فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ ابتدا ہی سے سخن گوئی کا شوق تھا۔ بیس سال […]

شوق لکھنوی کا یومِ پیدائش

آج شہرہ آفاق عشقیہ مثنوی "زہر عشق ” کے لیے معروف شاعر مرزا شوق لکھنوی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 6 جنوری 1780ء – وفات: یکم جولائی 1871ء) نوٹ : تاریخِ پیدائش اور تاریخِ وفات رشید حسن خان کی مرتب کردہ کتاب مثنویاتِ شوق سے لی گئی ہیں جو 1998 ء میں شائع ہوئی ۔ […]

عبدالماجد دریا بادی کا یوم وفات

آج جید عالم دین، ادیب، صحافی اور مفسر قرآن مولانا عبدالماجد دریا بادی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 16 مارچ، 1892ء- وفات: 6 جنوری، 1977ء) —— وہ ملحد تھا مگر جب اسے حق کا ادراک ہوا تو ایمان کا نور دل و دماغ میں جگمگایا تو وہ دنیائے اسلام میں ایک قد آور شخصیت بن […]

گر چاہتے ہو حسرتِ ناکام دیکھنا

بُجھتے دیے کی لَو کو سرِ شام دیکھنا تھوڑی ہے زندگی مگر آغاز تو کرو لازم نہیں ہے عشق کا انجام دیکھنا میں سجدہ ریز ہوں مرے مسلک میں ہی نہیں چوکھٹ سے سر اُٹھا کے سرِ بام دیکھنا میں تو وہاں بھی سب سے زیادہ ہوں کسمپرس فہرستِ بے کساں میں مرا نام دیکھنا […]

کیا مرے دکھ کی دوا لکھو گے

چارہ گر ضبط کو کیا لکھو گے سامنا بھی تو نہیں ہو سکتا تم مجھے خط بھی کہاں لکھو گے لفظ میرے ہی مری ہستی ہیں میں ہی اتروں گا جہاں لکھو گے دیکھ سکتا ہوں نہ سُن سکتا ہوں دوستو اب مجھے کیا لکھو گے سانس لے کر بھی نہیں جی سکتے کب ہمیں […]

میرے دل سے جدا نہیں ہے نا

تو مجھے بھولتا نہیں ہے نا پھیر لوں کس طرح نگاہوں کو یار دل کا برا نہیں ہے نا وہ نہیں ہے تو کوئی اور سہی دل مگر مانتا نہیں ہے نا میں کہیں رکھ کے بھول بیٹھا ہوں دل جہاں تھا وہاں نہیں ہے نا زینؔ پھر سے پکار لو اس کو اس نے […]

رسا چغتائی کا یوم وفات

آج معروف شاعر رسا چغتائی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1928ء- وفات: 5 جنوری، 2018ء) —— غزل کی آبرو رسا چغتائی از خرم سہیل —— دورِ حاضر کا سب سے بڑا خسارہ ماضی کی کھو جانے والی سنہری روایتیں ہیں۔ شاعری کے منظرنامے پر، تہذیبی لہجے کے مالک، غزل کی آبرو، مغل زادوں کا داستان […]