دنیا کی تمنا ہے نہ جنت ہے نظر میں

سب کچھ ہے اگرآپ ﷺ کی سیرت ہے نظر میں اب دھیان فقط آپ ﷺ! کی چوکھٹ پہ لگا ہے محرومِ حضوری ہوں، اجازت ہے نظر میں کشکول لیے پھرتا ہوں خالی مرے آقا ﷺ! ہاں آپ ﷺ کا اندازِ سخاوت ہے نظر میں اب کوئی بھی معیار نظر میں نہیں جچتا تقوے میں ابو […]

تذکرے چاروں طرف شاہِ اُمم صلی اللہ علیک وسلم! آپ کے ہیں

تذکرے چاروں طرف شاہِ اُمم ﷺ! آپ کے ہیں ہر طرف پھیلے ہوئے نقشِ قدم آپ کے ہیں ایسے اعمال ہیں اپنے کہ نہ پوچھیں آقا ﷺ! شرم آتی ہے یہ کہتے ہوئے ہم آپ کے ہیں کہہ سکیں ہم بھی سرِ بزم جہاں کاش کبھی اب ہمارے یہ وجود اور عدم آپ کے ہیں […]

سرِّ توحید

میں وادیٔ کوہ میں کھڑا تھا جہاں عروسِ سحر نے آکر نقاب رخ سے الٹ دیا تھا وہ سرمدی راز کھولنے پر تلی ہوئی تھی! فضا میں توحید کے ترانے ہی گونجتے تھے اَحد اَحد کی صدا سماعت میں بس رہی تھی ہوائوں میں ہُویَّت کے نغمے بکھر رہے تھے پہاڑی ندّی کے شور میں […]

نقشِ قدمِ سیدِّ والائے مدینہ ﷺ

پھیلے تو ہر اِک سمت نظر آئے مدینہ آقائے مدینہ مرے آقائے مدینہ ﷺ صحرائے عمل میرا بھی بن جائے مدینہ ہر سمت کھلیں شہر میں گل ہائے مدینہ ہر وادیِ کردار میں بس جائے مدینہ اسباب تو ہوں دل کی نفاست کے فراہم ہے یوں تو ہر اِک دل میں تمنائے مدینہ جس قلب […]

اُنہی ﷺ کے نام مُعَنْوَن کروں عقیدت بھی

کہ فرض ٹھہری ہے مجھ پر اُنہی ﷺ کی اُلفت بھی وہ ایک نام کہ جس پر ہے انحصارِ وجود اسی کا عشق مرے پاس ہے امانت بھی! رحیم ایسے کہ رحمت ہیں سب جہانوں کی اُنہی ﷺکے پاس خلوص و وفا کی دولت بھی! اُنہی ﷺ کے ذکر نے جذبے جگا دیئے دل میں […]

اُمت کے لیے اُسوۂ کامل کا نمونہ

ہستی میں محمد ﷺ کی ہے منزل کا نمونہ ذاتِ شہہِ ﷺ والا سے حرارت ہے لہو کی ٹھہرائیں دو عالم کو اگر دل کا نمونہ حالات کی ہر ڈوبتی کشتی کے لیے ہے کونین کے سرور ﷺ ہی میں ساحل کا نمونہ ذُرِّیَتِ آدم تھی بڑی ظالم و جاہل وہ ذات ﷺ ہوئی جوہرِ […]

ذرّہ ذرّہ مصطفی ﷺ سے چاہتا ہے روشنی

جانتے سب ہیں کہ بس ان کی عطا ہے روشنی ان ﷺ کی تنویرِ رسالت نے بتایا خلق کو دینِ حق کے ساتھ پیمانِ وفا ہے روشنی نورِ احمد ﷺ نے یہ قلب و ذہن پر روشن کیا کیسے ملتی ہے ہدایت اور کیا ہے روشنی مہر و ماہ و انجم و برق و شرار […]

ذہن و دل ہوتے ہیں روشن آپ ﷺ ہی کے نام سے

پھیلتی جاتی ہیں کرنیں آپ ﷺ کے پیغام سے اُسوۂ ختم الرسل ﷺ سے عشق ہو تو کیوں نہ ہو ایک صبحِ نو ہویدا زندگی کی شام سے مندمل ہوتے ہیں دل کے زخم اُن ﷺ کی یاد میں روح بھی تسکین پاتی ہے اُنہی ﷺ کے نام سے ہے دریچے ذہن و دل کے […]

لکھوں اِس طور سے اُن ﷺ کا قصیدہ

بنا لوں میں شُنیدہ کو بھی دیدہ عمل ہو اُن ﷺ کی سیرت کے مطابق ہے جن ﷺ کو چاہنا میرا عقیدہ اُنہی ﷺ کا نام مثلِ مہر چمکا ہوا روشن دو عالم کا جریدہ عمل سے لکھ سکوں اے کاش میں بھی صحابہؓ کی طرح اُن کا قصیدہ عزیزؔ احسن یقینا بعدِ رَبّ ہیں […]