گناہ قلب کو جب تار تار کرتے ہیں

درود دل کو رفو بار بار کرتے ہیں بجز حضور شفاعت کا اذن کس کو ہے ؟ خدا کے حکم سے بس تاج دار کرتے ہیں اے کاش خاکِ مدینہ میں دفن ہو جائیں حضور دل سے دعا خاکسار کرتے ہیں سجائے رکھتے ہیں عشاق خواب گھر اپنے برائے دید وہ شب انتظار کرتے ہیں […]

مسافرعشق کا ہوں اور مری منزل مدینہ ہے

مسافر عشق کا ہوں اور مری منزل مدینہ ہے اے بحرِ بے کراں سن لے مرا ساحل مدینہ ہے میں نعتِ مصطفٰی لکھتا ہوں ، چشمِ نم سے پڑھتا ہوں مرے افکار اور اشعار کا حاصل مدینہ ہے گلستانِ زمیں پر شہر سب مانند پھولوں سے مگر سرکار کی مہکار کا حامل مدینہ ہے عجم […]

کرتا ہے گلِ خلد کی شبنم سے لب کو تر

جب چومتا ہے پیارِ سے کوئی نبی کا در عزت حروف نسبتِ احمد سے پا گئے شامل ہوئے جو نعت میں وہ ہوگئے امر ہیں جاں نثار یار سبھی آپ کے حضور عثمان ہوں علی ہوں یا صدیق اور عمر کب پا رہا ہے نعت نبی کا نمو خیال ہر لحمہ ذوق و شوق سے […]

لحن سے نعت میں کچھ ایسا اثر آتا ہے

چاند جیسے کوئی آنگن میں اتر آتا ہے سر جھکائے ہوئے جب کرتا ہوں میں ورد ِ درود دلِ بے تاب مجھے طیبہ نظر آتا ہے عشق میں ایڑیاں دل میرا اٹھاتا ہے ذرا گنبدِ سبز کا دیدار یوں کر آتا ہے کون کر سکتا ہے یوں عشقِ نبی کا اظہار چشمِ تر تجھ کو […]

گلاب لفظ ہیں درکار اب قلم کے لیے

سجاؤں نعت کی مالا شہِ امم کے لیے درود ، نعت نبی اور چشمَ نم دیدہ غلام کا ہے یہ رختِ سفر عدم کے لیے اے کاش خاکِ مدینہ کہیں سے مل جائے یہی ہے سرمہ ءِ اکسیر چشمِ نم کے لیے ملی جو مُہرِ غلامی مجھے محمد کی بروزِ حشر بہت ہے مجھے کرم […]

نعت خواں سے خطاب!

اپنے افعال سے ظلمت کی علامت نہ بنا شعرِ مدحت تو ہے فی الاصل چراغِ روشن پیروی سنتِ آقا کی ہے لفظوں کی جِلا نعت خواں! مدح، نہ بن جائے شکم کا ایندھن نعت پرھنے میں تقدس کا رہے خاص خیال ذکرِ حق، ساز کی دھن کے نہ مشابہ ہو جائے جیب ہو گرم تو […]

جب مرے آقا نے سیدھا راستہ بتلا دیا

کاروانِ زیست پھر کیوں پیچ و خم کی نذر ہے؟ اُمتِ مسلم کی ساری اُلجھنیں کیوں ختم ہوں؟ عزم کا سیماب ہی جب زیر و بم کی نذر ہے پارسائی کی سند جن جن کو یاں درکار تھی برملا کہتے تھے جاں اہلِ حَکَم کی نذر ہے سخت مشکل ہے کہ رشتہ دین سے قائم […]

مقامِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

مرتبہ صدیقِ اکبرؓ کو دیا اللہ نے انبیاء کے بعد اِک سب سے بڑے انسان کا کیا ٹھکانہ عظمتِ صدیقِ اکبرؓ کا عزیزؔ جس نے چکَّھا سب سے پہلے ذائقہ ایمان کا مرتبے میں انبیاء کے بعد ہی صدیقؓ ہیں التزام ایسا ہی کچھ رکھا گیا قرآن میں٭ فضلِ رَبّ دیکھیں کہ کچھ آیات بھی […]

یاد آتی ہیں جو مرشد کی عنایات بہت

دل کے ویرانے میں ہو جاتی ہے برسات بہت ہائے سورج بھی ہوا جزوِ بقیعُ الغرقد چھوڑ کر مطلعِ عرفاں پہ نشانات بہت اے مدینے کے شفیقؒ آپ کی یادوں کے طفیل اب زمانے میں بیاں ہوں گی حکایات بہت میرے مرشد کے اشارات میں انجم تھے نہاں روشنی دیتی تھی لفظوں میں ہر اک […]